وزیراعظم محمد شہباز شریف کی COP31 کے موقع پر فن لینڈ کے صدر سے ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (COP31) کے 31 ویں اجلاس کے موقع پر فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور فن لینڈ کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے پاکستان اور فن لینڈ کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم و ہنرمندی کے فروغ، ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں مستقبل پر مبنی مضبوط شراکت داری میں تبدیل کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت میں اضافے کے وسیع امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان میں نوکیا، وارٹسلا، میٹسو اور ویسالا سمیت فن لینڈ کی کمپنیوں کی موجودگی کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کاروباری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ٹیلی کمیونیکیشن، جدید مینوفیکچرنگ، ماحول دوست ٹیکنالوجیز اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔
دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات کے خطرات میں کمی اور ماحولیاتی تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے سیلاب کی پیشگی پیشگی اطلاع، آبی وسائل کے انتظام، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زراعت، گلیشیئرز کی نگرانی اور بروقت انتباہی نظام کے شعبوں میں فن لینڈ کی تکنیکی مہارت سے استفادہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
مذاکرات، ثالثی اور تنازعات کے پُرامن حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے یوکرین اور مغربی ایشیا کے تنازعات کے پُرامن اور پائیدار حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
صدر الیگزینڈر اسٹب نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات اور ثالثی کی سہولت کاری میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط کے تسلسل کو برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے مزید قابل عمل اقدامات اٹھانے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے صدر الیگزینڈر اسٹب کو باہمی طور پر موزوں وقت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔
Briefing by Minister for Petroleum and his team on the diplomatic outreach and operational preparations for the upcoming Pakistan Mineral Investment Forum 2026, on 12-13 November.
حال ہی میں شروع کی گئی آٹو پالیسی کے تحت، ہمارا ہدف ہے کہ 2030ء تک فروخت ہونے والی نئی گاڑیوں میں سے 30 فیصد الیکٹرک (برقی) ہوں، جنہیں کم ٹیرف (محصولات) کے ذریعے مراعات دی جائیں گی۔ مستقبل میں حکومت کی تمام بسیں اور موٹرسائیکلیں الیکٹرک ہوں گی۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کوپ 31 کے موقع پر اعلی سطح اجلاس سے خطاب
Prime Minister @CMShehbaz represents Pakistan at the COP31 Leaders’ Summit in Antalya, Türkiye, with a clear purpose. For families who have lost homes and livelihoods to floods, urgent climate action means a chance to rebuild and a safer future for their children.
Pakistan stands ready to work with the world to turn climate commitments into action that protects lives and livelihoods.
Pakistan Zindabad! 🇵🇰
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif and Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of the Army Staff & Chief of Defence Forces at the dome placement ceremony of the Chashma-5 (C-5) Nuclear Power Plant, Mianwali.
Prime Minister @CMShehbaz has arrived in Antalya for COP31. Türkiye’s warm welcome reflects the affection our two nations have for each other.
The Prime Minister will address the summit and a dialogue on renewable energy. He is also expected to meet President Recep Tayyip Erdoğan, a dear friend of Pakistan who holds a special place in the hearts of our people. 🇵🇰🇹🇷
Over the past 2.5 years, CM Maryam Nawaz Sharif has redefined leadership in Punjab through her commitment to efficiency, transparency, and delivery. When she sets a target, she remains relentlessly focused until it is fully achieved.
برسوں سے تعطل کا شکار لیلہ–جہلم روڈ کی تعمیر اور عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہونے کو ہے انشاءاللّٰہ!
آج پنڈ دادن خان میں اس اہم منصوبے کا جائزہ لیا۔ 124 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک 17 ارب 75 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی ہے جس سے چار اضلاع کے 10 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ یہ منصوبہ جی ٹی روڈ کو ایم ٹو موٹروے سے بھی منسلک کرے گا۔
میری سیاست محض سنگِ بنیاد رکھنے یا اعلانات کرنے تک محدود نہیں، بلکہ عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنا، انہیں عملی ریلیف فراہم کرنا اور ترقی کے ثمرات ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔
ترقی وہی ہے جو عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائے!
Held a follow-up meeting with a delegation of Jamaat-e-Islami (JI), led by Mr. Liaquat Baloch, today to continue consultations on petroleum prices and public relief.
عمر تو کم ہے لیکن بات کمال کی کر گیا! بھارتی انڈر 19 ٹیم کے کپتان لکشیہ رائے چندانی نے اپنے ہی صحافی کا منہ بند کر دیا!
انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں ایک بھارتی صحافی نے حسبِ روایت نفرت پھیلانے کی کوشش کی، لیکن بھارتی نوجوان کپتان لکشیہ رائے چندانی نے اپنی سمجھداری اور بہترین اخلاق سے صحافی کو لاجواب کر دیا!
بھارتی صحافی نے سوال کیا پاکستان سے شکست کے بعد اگر اگلے راؤنڈ میں دوبارہ مقابلہ ہوا، تو کیا آپ بدلہ لیں گے؟"
اور میدان میں آپ نے پاکستانی بلے باز حمزہ ظہور کے جوتے کے تسمے باندھے، کیا ایسا کرنا ٹھیک تھا؟
لکشیہ رائے چندانی نے صحافی کے ان سوالوں پر مسکراتے ہوئے انتہائی شاندار جواب دیتے ہوئے کہا
جہاں تک بات شکست کی ہے، تو کھیل میں ایک ٹیم جیتتی ہے اور ایک ہارتی ہے۔ جس سوچ کے ساتھ ہم میدان میں اترے تھے کہ پاکستان کو ہرانا ہے، بالکل اسی سوچ اور تیاری کے ساتھ پاکستان کی ٹیم بھی میدان میں اتری تھی۔ وہ ہم سے اچھا کھیلے اور جیت گئے۔ رہی بات 'بدلے' کی، تو یہ کرکٹ کا گیم ہے، اس میں کوئی بدلے نہیں ہوتے۔ جو ٹیم اچھا کھیلے گی، وہی کامیاب ہوگی۔
"پاکستانی بلے باز کے جوتے کے تسمے ٹھیک کرنا کوئی نئی یا عجیب بات نہیں ہے۔ یہ اسپورٹس مین شپ کا حصہ ہے۔ جب ایک بلے باز کریز پر بیٹنگ کر رہا ہوتا ہے اور اس کے جوتے کا تسمہ کھل جائے، تو پیڈز پہنے ہونے کی وجہ سے وہ خود جھک کر اسے ٹھیک نہیں کر سکتا۔ میں پاس ہی فیلڈنگ کر رہا تھا، حمزہ ظہور نے مجھے آواز دی اور میں نے جا کر ان کا تسمہ باندھ دیا
بھارتی میڈیا جہاں آگ بھڑکانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، وہاں اتنی کم عمر میں بھارتی کپتان کی یہ مثبت سوچ اور اسپورٹس مین شپ واقعی قابلِ تعریف ہے
#cricket #pakistancricket #PCB
Video of the remarks by the Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 at the Inaugural Session of Margalla Dialogue 2026.
Deeply saddened by the loss of precious lives in the industrial explosion in Izmir, Türkiye.
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
I extend my heartfelt condolences to President Recep Tayyip Erdoğan, my brother Foreign Minister Hakan Fidan, the people of Turkey and the bereaved families, and pray for the swift recovery of the injured.
Pakistan stands in solidarity with our Turkish brothers and sisters during this difficult time.
@HakanFidan