اگر 26 کروڑ عوام بھی ماورائے عدالت قتال کو درست تسلیم کر لیں تو پھر بھی اس ظالمانہ فکر پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی، بنیادی انسانی حقوق کی پامالی بند کی جانی چاہیے۔
#MalikTouseefAhmed#HumanRights#RuleOfLaw
گوجرانوالہ میں انصاف یا خوف؟
ایک طرف 1 ہزار سے زائد مبینہ ماورائے عدالت قتل کا الزام، دوسری طرف ہزاروں لوگ جو کہتے ہیں ہمیں تحفظ ملا۔
آپ کے نزدیک اصل انصاف کیا ہے؟ عدالت کا فیصلہ یا سڑک پر فیصلہ؟
اپنی رائے کمنٹ میں لکھیں
کیا ہم نے قانون کی کتاب بند کر دی ہے؟
ماورائے عدالت اقدامات اور ٹانگیں توڑنے کے ع��ل پر تالیاں بجانے والو! ذرا ٹھہرو اور سوچو...
اگر معاشرے میں یہ اصول طے پا جائے کہ کسی کو بھی گولی مار کر یا معذور کر کے محض یہ کہہ دینا کافی ہے کہ "یہ مجرم تھا"، تو پھر انصاف کے تقاضے کہاں جائیں گے؟ کل کو کوئی بھی طاقتور شخص اپنے ذاتی مخالفین سے بدلہ لینے یا دشمنی نکالنے کے لیے کسی بھی بے گناہ کو راستے سے ہٹا کر اس پر جرم کا لیبل لگا دے، تو اس کی سچائی کی تصدیق کون کرے گا؟گزشتہ عرصے میں ایسے بے شمار واقعات سامنے آئے جن میں ایک ہی طرح کے دعوے دہرائے گئے؛ کبھی کہا گیا کہ "اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا"، کبھی "گاڑی ڈیوائیڈر یا کھمبے سے ٹکرانے" کے مسلسل واقعات س��ائے گئے، اور کبھی "نیفے میں پستول چلنے" کی کہانیاں سامنے آئ��ں۔ ان ایک جیسے واقعات کی بھرمار نے عام شہریوں کے ذہنوں میں کئی سوالات اور شدید عدم تحفظ کا احساس پیدا کر دیا ہے۔ حالانکہ مہذب معاشروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام شہریوں کے لیے تحفظ اور اطمینان کی علامت بننا ہوتا ہے، نہ کہ خوف و ہراس کی!اگر فیصلے سڑکوں پر اور بندوق کی نالی سے ہی ہونے ہیں، تو پھر ملک کی عدالتوں کو تالے لگا دیں! آئین اور قانون کی کتابوں کو بند کر دیں!تاریخ گواہ ہے کہ طاقت کے اندھے استعمال سے جرائم کبھی ختم نہیں ہوتے۔ ماضی میں چین نے بھی منشیات کے خاتمے کے لیے انتہائی سخت اور جان لیوا سزاؤں کا راستہ اپنایا، مگر جرم ختم نہ ہو سکا؛ بالآخر انہ��ں اس حکمتِ عملی کی ناکامی کا ادراک ہوا اور اصل کامیابی تب ملی جب انہوں نے جرم کی سپلائی لائن (جڑ) کو کاٹا۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں جڑ کاٹنے اور پسِ پردہ سہولت کاروں کو روکنے کے بجائے صرف نمائشی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔اصلاح کا اصل راستہ گولی نہیں، بلکہ نظام کی درستگی ہے۔ حق تو یہ بنتا تھا کہ تفتیش اور پراسیکیوشن کو اتنا مضبوط اور سائنسی بنیادوں پر استوار کیا جاتا کہ ملزم خواہ کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو، قانون کے شکنجے سے بچ نہ سکے۔ایسے واقعات دہرانے کے بجائے نظام سے رشوت اور کرپشن کو جڑ سے ختم کیا جاتا تاکہ عدالتوں میں انصاف کا بول بالا ہو۔اہلکاروں کے رویے میں بہتری کے لیے اخلاقی ورکشاپس کا اہتمام کیا جاتا اور وردی پر باڈی کیمرے (Body Cams) لگائے جاتے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔مگر افسوس! یہاں گنگا الٹی ہی بہہ رہی ہے۔ آج جو لوگ دوسر��ں کی ٹانگیں ٹوٹنے اور ماورائے عدالت کارروائیوں پر خوش ہو رہے ہیں، یاد رکھیں... جب قانون کا راستہ روکا جاتا ہے تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں رہتا۔ کل اس اندھی گولی کا نشانہ آپ یا آپ کا کوئی اپنا بھی ہو سکتا ہے!
#قانون_کی_بالادستی #انسانی_حقوق #گوجرانوالہ #انصاف #RuleOfLaw #Gujranwala #MalikTouseefAhmed
اگر پاکستان میں آئینی ترمیم کے ذریعے شہریوں کو یہ حق مل جائے کہ وہ 1 یا 2 لاکھ دستخط اکٹھے کر کے پارلیمنٹ کے کسی بھی ظالمانہ یا مفاد پرستانہ قانون کو قومی ریفرنڈم کے ذریعے کباڑ خانے میں پھینک سکیں، تو نہ صرف پارلیمنٹ عوام کے سامنے جوابدہ ہو جائے گی بلک�� وراثتی سیاست اور من مانی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے گا۔
✍️ ملک توصیف احمد
سیکرٹری جنرل - پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز
#MalikTouseefAhmed
#ConstitutionalReform
#PublicPower
#PFUJW
#PakistanPolitics
ایک طرف اقوام متحدہ کے فورم پر ایرانی عوام کی آزادی اور انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ دوسری طرف غوہ (فلسطین) میں جاری صورتحال بالکل اس کے برعکس کہانی بیان کرتی ہے۔ غزہ میں شدید انسانی بحران، بمباری اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر دنیا بھر میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔ بین الاقوامی عدالتِ انصاف (ICJ) کے خدشات اور بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ عالمی برادری کا ایک بڑا حصہ اسے شدید انسانی بحران اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی سمجھتا ہے۔ جب ایک جگہ بنیادی انسانی زندگی کے حق کی نفی ہو رہی ہو اور دوسری جگہ انٹرنیٹ اور شہری آزادیوں کا دفاع کیا جا رہا ہو، تو اسے عالمی سطح پر ریاستوں کے دوہرے معیار اور سیاسی منافقت سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 2(4) کے تحت تمام رکن ممالک کو ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت اور سیاسی آزادی و خود مختاری کا احترام کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا یا وہاں کی حکومت اور نظام (Regime) بدلنے کی علانیہ باتیں کرنا بین الاقوامی قانون اور منشورِ اقوامِ متحدہ کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ حق صرف اور صرف اس ملک کے عوام کو حاصل ہوتا ہے کہ وہ اپنی حکومت کا انتخاب یا تبدیلی کریں۔ لہٰذا، اقوام متحدہ کے ہی منبر پر کھڑے ہو کر کسی دوسرے ملک میں 'رجیم چینج' کا مطالبہ کرنا اس ملک کی خود مختاری پر براہِ راست حملہ ہے اور یہ جیو پولیٹیکل مفادات اور زبانی دعوؤں کے تضاد کا واضح ثبوت ہے۔
#IsraeliHypocrisy
#GazaGenocide
#DoubleStandards
#UNSC
#MalikTouseefAhmed
کسی بھی قوم کی بقا، سلامتی اور خودداری کی قیمت وہ جوان چکاتے ہیں جو راتوں کی نیندیں قربان کر کے سرحدوں کے پاسبان بنتے ہیں۔ پاکستان کے بنجر پہاڑوں سے لے کر برفانی بلندیوں اور گرم صحراؤں تک، پاک فوج کے جری جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، بے مثال شجاعت اور وطن پر مر مٹنے کا جذبہ ہماری وہ ڈھال ہے جس کی بدولت آج ہمارا پرچم فضا میں بلندی کے ساتھ لہرا رہا ہے۔
شہادت کسی بھی فوجی کے لیے اعلیٰ ترین مقصد ہوتا ہے، لیکن جب ایک ہی ماں کے لعل، ایک ہی گھر کے دلاور چند ماہ کے فاصلے پر وطنِ عزیز کی حرمت پر قربان ہو جاتے ہیں، تو یہ لازوال قربانیاں تاریخ کے سنہرے صفحات میں درج ہو جاتی ہیں۔ یہ ہمارے وہ حقیقی ہیرو ہیں جو اپنوں کے کل کی خاطر اپنا آج قربان کر دیتے ہیں۔
آج وقت کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ ہماری ذیرک اور باشعور نوجوان نسل دشمن کے پھیلائے گئے منفی پروپیگنڈے اور من گھڑت بیانیے سے بالاتر ہو کر حقائق کو ��مجھے۔ فوج اور عوام کا رشتہ صرف ایک ادارے کا رشتہ نہیں، بلکہ روح اور جسم کا تعلق ہے۔ نفرت کے زہریلے بیانیے کبھی ان ماؤں کے حوصلوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے جن کے بیٹے مسکراتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرتے ہیں۔
آئیے! بحیثیت قوم اپنے تمام شہداء، غازیوں اور ان کے عظیم اہل خانہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراجِ عقیدت اور سلام پیش کریں۔ ہماری افواج ہمارا فخر ہیں، ہمارا غرور ہیں اور ہماری سلامتی کی ضامن ہیں۔ 🇵🇰🪖🫡
پاکستان زندہ باد!
پاک فوج پائندہ باد!
#PakArmy #SaluteToMartyrs #PakistanArmy #PakistanZindabad #OurHeroes #MalikTouseefAhmed
قوم کو زندہ رکھنے کی قیمت فوجی مر کر چکاتے ہیں۔ ایک ہی ماں کے دو لاڈلے بیٹے وطنِ عزیز کی دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کر گئے اور 6 ماہ کے قلیل عرصے کے اندر دوسرا بیٹا بھی شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گیا۔
پاک فوج کے ان عظیم شہداء کی لاجواب قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ 🇵🇰💔🎖️
#PakArmy #PakArmyMartyrs #PakistanZindabad #SaluteToMartyrs #MalikTouseefAhmed
🕊️ 21 ستمبر: بین الاقوامی یومِ امن 🕊️
امن محض جنگ کی غیر موجودگی کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک ایسا ماحول فراہم کرتا ہے جہاں انسانیت، ترقی اور خوشحالی پروان چڑھتی ہے۔ صحافت کا بنیادہ مقصد بھی حق، سچ اور امن کے پیغام کو عام کرنا ہے۔
آئیے اس خاص دن پر یہ عزم کریں کہ ہم اپنے قلم، آواز اور عمل سے سماج میں رواداری، برداشت اور باہمی احترام کے کلچر کو فروغ دیں گے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ایک پرامن دنیا میں سانس لے سکیں۔
#MalikTouseefAhmed
#PeaceDay #InternationalDayOfPeace #PeaceAndProsperity #PFJUWorkers
6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان— ایک ایسا دن جو ہماری قومی تاریخ میں شجاعت، اتحاد اور لازوال قربانیوں کی علامت ہے۔
1965ء کی جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور غیور عوام نے جس جذبے اور شجاعت سے وطنِ عزیز کی سرحدوں کا دفاع کیا، وہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ آج کے دن ہم اپنے ان تمام تمام شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر اس پاک سر زمین کو محفوظ رکھا۔
آئیے عزم کریں کہ ہم بطور صحافی اور ذمے دار شہری، ملک کی سلامتی، استحکام اور حق و سچائی کی پاسداری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
#6thSeptember #DefendPakistan #YoumEDefah #PFUJWorkers #MalikTouseefAhmed
امریکہ کی دوہری پالیسی اور معصوم شہریوں کا قتل عام: کیا یہ دہشت گردی نہیں؟
دنیا بھر میں انصاف، انسانی حقوق اور جمہوریت کا ٹھیکیدار بننے والا امریکہ ایک بار پھر اپنے ہی قول و فعل کے تضاد کو ثابت کر رہا ہے۔ پہلے ایران کے ایک اسکول کو نشانہ بنا کر معصوم بچوں کو شہید کیا گیا، اور اب شادی کی ایک تقریب پر میزائل داغ کر خوشیوں سے بھرے گھر کو ماتم کدے میں تبدیل کر دیا گیا۔
یہ کون سا انصاف ہے؟ اور یہ کون سی جنگ ہے؟
ایک طرف امریکہ کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کی جنگ لڑ رہا ہے، اور دوسری طرف اس کے ڈرون اور میزائل اسکولوں ک�� چھوٹے معصوم بچوں، خوشیاں مناتے خاندانوں، بزرگوں اور گھروں میں بیٹھی خواتین کے جسموں کو چھلنی کر رہے ہیں۔
اگر اسکول جاتے بچوں پر بمبارمنٹ کرنا، شادی کی تقریبات کو خون میں نہلا دینا، اور بے گناہ سویلین آبادی کو اپنی بارود کا نشانہ بنانا "دہشت گردی" نہیں ہے، تو پھر دنیا میں "دہشت گردی" کی کیا تعریف ہو سکتی ہے؟
کیا یہ ریاست کی سرپرستی میں ہونے والی کھلی بربریت نہیں؟
کیا یہ معصوم انسانی جانوں کا معاشی اور سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھنا نہیں؟
کیا یہ وہ بین الاقوامی قانون ہے جس کا ڈھنڈورا امریکہ اور اس کے اتحادی رات دن پیٹتے ہیں؟
جب کوئی غیر قانونی تنظیم یہ کام کرے تو اسے دنیا دہشت گردی کہتی ہے، لیکن جب وہی کام کوئی سپر پاور طاقت کے زعم میں آ کر کرے تو اسے "کولCollateral Damage" (ضمنی نقصان) یا "تیکنیکی غلطی" کا نام دے کر دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ لیکن سچائی کو زیادہ دیر تک چھپایا نہیں جا سکتا۔ معصوموں کا خون بہانا، چاہے وہ کسی بھی نام پر ہو، ریاستی دہشت گردی اور ��نگی جرائم (War Crimes) کے زمرے میں ہی آتا ہے۔
عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی اس بربریت میں اتنی ہی برابر کی شریک ہے جتنے وہ جو بٹن دبا کر میزائل داغتے ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ دنیا اس دوہرے معیار کو رد کرے اور امریکہ سے اس کے مظالم کا حساب مانگے۔
#MalikTouseefAhmed #AmericaVsIran #humanrights
سرکار کی آمد مرحبا! جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے پُرمسرت موقع پر ملک توصیف احمد (سیکرٹری جنرل - پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز) کی جانب سے آپ سب کو دلی مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ ہمیں آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
#EidMiladUnNabi#SarkarKiAamadMarhaba #JashneEidMiladUnNabi #PFUJW #MalikTouseefAhmed
مجھے حیرت ہوتی ہے جو کشمیری سیاسی نعرے کے طور پر آزاد کشمیر میں پاکستان سے آزادی چاہتے وہ کہتے ہیں ہمیں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہمارے حقوق دو ( یعنی خود مختاری ) یہ آزاد کشمیر تو آپ کے پاس ہی ہے اپنے ان بھائیوں کی مقبوضہ کشمیری سے آزادی کے لئے تو کوئی جدوجہد کی نہیں ۔ کشمیر کا جو حصہ چین کے پاس ہے اسے بھی تو حاصل کرنا ہے ۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بات کرنے والے یہ بتا دیں کیا اقوام متحدہ نے استصواب رائے پر عملدرآمد کروانے کا عمل شروع کر دیا ہے اور کیا پاکستان آپ کو روک رہا ہے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے جو آپ لوگ پرتشدد کاروائیوں پر اتر آئے ہو اگر آپ سچ میں آزادی ہی چاہتے ہیں تو پھر مطالبات کیسے پھر آزادی کا مطلب صرف آزادی ہے مقامی اور مہاجر کی نفرت کی سیاست کیوں ؟ کشمیری تو کشمیری ہے چاہے پاکستان میں مقیم ہے یا آزاد کشمیر یا مقبوضہ کشمیر ، لاٹھی گولی اور جتھے کی صورت میں انتشار پھیلانا آزادی کی تحریک نہیں آپ کے پ�� تشدد مظاہروں سے ایک مخصوص ایجنڈے پر کاروائیاں تیز کرنے کی بازگشت سنائی دیتی ہے ۔ کشمیریوں کا استحصال بھارت کر رہا ہے پاکستان تو کشمیریوں کی امنگوں ترجمانی کررہا ہے
ملک توصیف احمد
سیکرٹری جنرل
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز
#KashmirIssue #KashmirCause #Pakistan #AzadKashmir #UnitedNations
جنت میں سب کے سردار بننے والے نے ظالم ، شرابی حکمران کے سامنے ڈٹ کر اسلام کی سربلندی کی خاطر پورا خاندان بچوں سمیت قربان کر دئیے ، حاسدین ، دشمنان اسلام ، خانوادہ رسول سے بغض رکھنے نبی کے دشمنوں نے کربلا میں اپنی خفت مٹائی ، لیکن نواسہ رسول (ص) نے بھی اسلام دشمنوں کو بتا دیا کہ وہ شیر خدا کا بیٹا ہے ، جنت کی سردار کا راز یہیں آشکار ہوتا ہے
شدید گرمی نے شیر کا برا حال کر دیا ہے شیر پالنے والے پانی اور گھاس کا انتظام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس شدید گرمی میں بیچارے بھول گئے ہیں کہ شیر گھاس نہیں گوشت کھاتا ہے لگتا ہے شیر کو کھنگ لگ جانی ہے 🤣😂
#kashmirElection2026#LA35Jamu2#Gujranwala#pmln