سب سے پہلے تو یکطرفہ سٹوری پر معذرت.
ڈائریکٹ آتے ہیں اصل کہانی پر :
میں نے پولیس کی رپورٹ خود پڑھی ہے اور کچھ سکرین شارٹ شیئر بھی کر سکتا ہوں.
یونیورسٹی کے بچوں سے تفصیل سے بات کی ہے اور انہوں نے پروپیگنڈا کے بالکل مخالف بیان دیے ہیں. انکے بیانات بھی شیئر کر سکتا ہوں.
ایک دو دن میں پولیس کی معذرت بھی آپ کو نظر آ جائے گی. نہیں نظر آئے تو مجھے یاد کرا دیجئے گا.
رپورٹ کے مطابق:
پانچ ہزار پانچ سو بچیوں سے زیادتی کی خبر بالکل غلط.
تصویروں کی تعداد بالکل غلط
ویڈیوز کی تعداد بالکل غلط.
یونیورسٹی طالبات کی ویڈیوز تھیں؟ بالکل غلط.
ہوا کیا؟
یونیورسٹی کے ہزاروں ملازمین میں سے چند کو ٹارگٹ کیا گیا.
ہنی ٹریپ کیا گیا. ہنی ٹریپ کرکے دو کو گرفتار کروایا گیا اور ان سے آئس بھی برامد کرا دی. ایک پروفیسر ابو بکر اور دوسرے سیکورٹی انچارج میجر صاحب.
کیوں؟ ابھی نہیں پوچھیں، وہ بعد میں بتاؤں گا.
پورے سوشل میڈیا پر خبر پھیلا کر یونیورسٹی کی ستائیس ہزار فی میل خواتین کو بدنام کیا گیا
جبکہ میجر صاحب کا نام لیکر ایک اور ادارے کو ٹارگٹ کیا گیا.
کون لوگ آج کل اس ادارے کو ٹارگٹ کرتے ہیں؟ آپ جانتے ہیں.
پوری واردات کے پیچھے کون؟
ایک سیاستدان. جس کا نام نیچے آپ مجھے بتائیں گے.
سیاست دان کی پارٹی کونسی؟ جو آج کل حکومت میں نہیں.
سیاستدان کا اپنا بچہ آئس کا نشہ کرتا ہے، مگر یہ ہمارا مسئلہ نہیں. سیاستدان اپنی یونیورسٹی کا چارٹر منظور کرائے بیٹھا ہے اور اس سے پچھلے تین چار سال میں تیرا ہزار سے پنسٹھ ہزار سٹوڈنٹ ہوجانا منظور نہیں. جبکہ یونیورسٹی کا ٹارگٹ ایک لاکھ سٹوڈنٹس کا ہے. جو وہ آسانی سے پورا کر بھی لیں گے.
اب سیاستدان جو اپنی دکان، معذرت، یونیورسٹی کھولنا چاہتا ہے، اس کو نہ یونیورسٹی برداشت ہے اور نہ اسکا وی سی. جن کا ٹنیور کل پرسوں ختم ہو رہا ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ وی سی کو ایکسٹینشن ملے. یا پھر یونیورسٹی چلے.
یونیورسٹی کی تین چار سال کی پراگریس:
ڈاکٹر اطہر محبوب نے وی سی بننے کے بعد یونیورسٹی کی رینکنگ ٨٠٠ تک پہنچا دی اور ٹاپ ٥٠٠ میں آنے کے بہت زیادہ چانس ہیں.
سٹوڈنٹ 13 ہزار سے 65 ہزار ہو گئے
ٹیچرز چار سو تیس سے تین ہزار پانچ سو ہو گئے.
آٹھ سو پی ایچ ڈی ہو گئے.
بجٹ تین ارب سے بڑھ کر 13 ارب ہو گیا. جبکہ ایچ ایس سی کی امداد بھی کم ہو گئی.
چوراسی فیصد بجٹ اپنے ریسورسز سے ، جبکہ چار سال پہلے چھیالیس فیصد اپنے ریسورسز سے ہوتا تھا.
انتہائی پسماندہ علاقے سے سالانہ ستائیس ہزار خواتین کا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا
نٹ شیل میں:
فیک سٹوری ہے، جھوٹی کہانی ہے، حقیقت سے بہت دور ہے.
آپ کو کیا کرنا ہے؟
حقائق سامنے لانے ہیں. لوگوں کو سچ بتانا ہے.
میں نے کیا کرنا ہے؟
کوشش کر رہا ہوں کہ حقائق پر مبنی مواد اس ٹویٹ کے جواب میں پوسٹ کروں. تھریڈ بنا رہا ہوں. دیکھتے جائیں. کمنٹس کرتے جائیں. دوستوں سے شیئر کرتے جائیں.