Minister Labour & Social Protection Sindh. President PPP Karachi. Bhuttoist, strong believer of Democracy. Worker of PPP, Trade Union/Human Rights Activist.
الحمدللہ، آج سماء نیوز، نوید صدیقی، فرحان ملک اور سنجھے سادھوانی کے خلاف دائر ایک ارب روپے ہتک عزت کے دوسرے کیس کا فیصلہ بھی میرے حق ہوگیا ہے اور مجھ پر لگائے گئے الزامات عدالت نے مسترد کردیے ہیں- اسی مقدمے میں حلیم عادل شیخ نے اپنے الزامات واپس لے لئے تھے-
@BBhuttoZardari
الحمداللہ ، رب العزت کے کرم سے میری جانب سے سما نیوز، CEO نوید صدیقی، DN فرحان ملک، اینکر کرن ناز اور رپورٹر سنجھے سادھوانی کے خلاف دائر ایک ارب روپے کا ہتک عزت کا دعوے کا فیصلہ میرے حق میں آ گیا ہے اور عدالت نے میرے خلاف انکی جانب سے لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دیا ہے۔
وزیر محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی کا وفاقی آئینی عدالت کے نسلہ ٹاور کی مسماری کے سپریم کورٹ کے سابقہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار کے فیصلوں کے احکامات کو واپس لینے کے حوالے سے ویڈیو پیغام
وزیر محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی اور چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی ��ے بلوچستان کے علاقہ بیلہ میں دہشگردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے لانس نائک شہید ثاقب مسعود کی نماز جنازہ میں شر��ت کی۔
اس موقع پر شہید ثاقب مسعود کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔
وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے بڑے بھائی عبد الرحیم شیخ کے انتقال پر تعزیت کی۔
صوبائی وزیر نے مرحوم کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
سید ناصر حسین شاہ کی صحت کے حوالے سے جس انداز میں میڈیا پر خبر چلائی گئیں ان میں صداقت نہیں ہے۔ حقیقی صورتحال انکے بیٹے کمیل حیدر شاہ نے بیان کردی ہے۔ میری تقریباً روزانہ ہی ناصر ��اہ صاحب سے بات ہورہی ہے ۔ وہ بالکل ٹھیک ہیں یہاں تک کہ کل مجھے خود فون کرکے انہوں نے میری سالگرہ پر مبارکباد بھی دی۔
میڈیا سے گذارش ہے کہ اس طرح کی خبریں چلانے سے پہلے پوری تحقیقات کرلیا کریں۔
میں ان تمام دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے میری سالگرہ کے موقع پر مجھے یاد رکھا، امبارکباد کے پیغامات مختلف ذرائع سے مجھ تک پہنچائے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 🙏
کراچی ؛ وزیر محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈُ سندھ کی گورننگ باڈی کا اجلاس۔
اجلاس میں سندھ اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے محنت کے چئیرمین ایم پی اے ساجد جوکھیو، سیکرٹری محنت سندھ ساجد جمال ابڑو، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سعید صالح جمانی، ارکان گورننگ باڈی عبدالجبار، مسعود نقی، ہمایوں نظیر کے علاوہ خصوصی طور پر مدعو کئے گئے ورکرز کے نمائندے حبیب الدین جنیدی، ناصر منصور، زہرہ خان، رحمت شاہ، محمد خان ابڑو، مختیار حسین اعوان اور عبدالواحد شورو جبکہ محکمہ ریونیو بورڈ اور محکمہ فنانس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔
اجلاس میں ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے سالانہ بجٹ 2026-27 کی منظوری دی گئی۔
وزیر محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے اتوار کے روز اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقاتیں کی۔
سعید غنی نے بیماروں کی عیادت کی اور انتقال کر جا��ے والوں کے اہلخانہ سے انکے گھر جاکر تعزیت کی اور مرحومین کی مغفرت و ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر اسماعیل قمبرانی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
وزیر محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے محب علی چانڈیو سے انکے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ۔
ا�� موقع پر ضلع کورنگی کے صدر جانی میمن،سینئر نائب صدر شیراز وحید،ڈپٹی جنرل سیکریٹری عمران احمد صدیقی، پی ایس 96 صدر ستار گبول، ذیشان خٹک و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔
وزیر محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے پہنور گوٹھ میں عظیم پہنور سے انکے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے صدر جانی میمن،سینئر نائب صدر شیراز وحید و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔
سانگھڑ / تعلقہ جام نواز علی: وزیر محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے بیرسٹر جام ذیشان علی خان کی اہلیہ اور رکن صوبائی اسمبلی جام شبیر علی خان کی بہو کے انتقال پرتعزیت کی۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے مرحومہ کی مغفرت اور ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
Sindh Minimum Wage Board has unanimously recommended the following Minimum Wage for Labour in Sindh.
For Unskilled Rs 43,000
For Semi Skilled Rs 44,451
For Skilled Rs 53,101
For Highly Skilled Rs 55,626
Notification will be issued after fulfilling formalities.