Minister Labour & Social Protection Sindh. President PPP Karachi. Bhuttoist, strong believer of Democracy. Worker of PPP, Trade Union/Human Rights Activist.
الحمدللہ، آج سماء نیوز، نوید صدیقی، فرحان ملک اور سنجھے سادھوانی کے خلاف دائر ایک ارب روپے ہتک عزت کے دوسرے کیس کا فیصلہ بھی میرے حق ہوگیا ہے اور مجھ پر لگائے گئے الزامات عدالت نے مسترد کردیے ہیں- اسی مقدمے میں حلیم عادل شیخ نے اپنے الزامات واپس لے لئے تھے-
@BBhuttoZardari
الحمداللہ ، رب العزت کے کرم سے میری جانب سے سما نیوز، CEO نوید صدیقی، DN فرحان ملک، اینکر کرن ناز اور رپورٹر سنجھے سادھوانی کے خلاف دائر ایک ارب روپے کا ہتک عزت کا دعوے کا فیصلہ میرے حق میں آ گیا ہے اور عدالت نے میرے خلاف انکی جانب سے لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دیا ہے۔
صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن و وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی ضلع جنوب کے تحت نکالی جانے والی “ مرسوں مرسوں سندھو نہ ڈیسوں “ ریلی سے خطاب کررہے ہیں۔
صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن و وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر بھارتی آبی جارحیت کے خلاف ضلع جنوب کے تحت نکالی جانے والی “ مرسوں مرسوں سندھو نہ ڈیسوں “ ریلی کی قیادت کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری، جنرل سیکرٹری تیمور سیال، عثمان ہنگورو، عبد المجید ملا، فرید میمن، اسلم سموں، خلیل ہوت و دیگر کے علاؤہ کارکنان اور عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وزیر محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے منعقدہ نیاز امام حسین کی تقریب میں شرکت کی ۔
اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکڑری سید وقار مہدی، گورنر سندھ نہال ہاشمی و دیگر بھی موجود تھے۔
وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے اتوار کے روز مینزئی ویلفئیر آرگنائزیشن کے تحت سالانہ تعلیم کانفرنس 2026 میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔
اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی علی احمد جان، آرگنائزیشن کے صدر نصر اللہ خان، جنرل سیکرٹری محمد نعیم خان و دیگر بھی شریک تھے۔
وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے معروف کاروباری اور سماجی شخصیت دانش خانانی کے صاحبزادے اور علی خانانی کے بھتیجے حافظ حمزہ دانش خانانی کی تقریب آمین میں شرکت کی۔
س موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر سید وقار مہدی، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساند و دیگر بھی موجود تھے۔
وزیر محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی کا وفاقی آئینی عدالت کے نسلہ ٹاور کی مسماری کے سپریم کورٹ کے سابقہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار کے فیصلوں کے احکامات کو واپس لینے کے حوالے سے ویڈیو پیغام
وزیر محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی اور چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے بلوچستان کے علاقہ بیلہ میں دہشگردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے لانس نائک شہید ثاقب مسعود کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر شہید ثاقب مسعود کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔
وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے بڑے بھائی عبد الرحیم شیخ کے انتقال پر تعزیت کی۔
صوبائی وزیر نے مرحوم کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
سید ناصر حسین شاہ کی صحت کے حوالے سے جس انداز میں میڈیا پر خبر چلائی گئیں ان میں صداقت نہیں ہے۔ حقیقی صورتحال انکے بیٹے کمیل حیدر شاہ نے بیان کردی ہے۔ میری تقریباً روزانہ ہی ناصر شاہ صاحب سے بات ہورہی ہے ۔ وہ بالکل ٹھیک ہیں یہاں تک کہ کل مجھے خود فون کرکے انہوں نے میری سالگرہ پر مبارکباد بھی دی۔
میڈیا سے گذارش ہے کہ اس طرح کی خبریں چلانے سے پہلے پوری تحقیقات کرلیا کریں۔
میں ان تمام دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے میری سالگرہ کے موقع پر مجھے یاد رکھا، امبارکباد کے پیغامات مختلف ذرائع سے مجھ تک پہنچائے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 🙏
کراچی ؛ وزیر محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈُ سندھ کی گورننگ باڈی کا اجلاس۔
اجلاس میں سندھ اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے محنت کے چئیرمین ایم پی اے ساجد جوکھیو، سیکرٹری محنت سندھ ساجد جمال ابڑو، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سعید صالح جمانی، ارکان گورننگ باڈی عبدالجبار، مسعود نقی، ہمایوں نظیر کے علاوہ خصوصی طور پر مدعو کئے گئے ورکرز کے نمائندے حبیب الدین جنیدی، ناصر منصور، زہرہ خان، رحمت شاہ، محمد خان ابڑو، مختیار حسین اعوان اور عبدالواحد شورو جبکہ محکمہ ریونیو بورڈ اور محکمہ فنانس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔
اجلاس میں ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے سالانہ بجٹ 2026-27 کی منظوری دی گئی۔
وزیر محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے اتوار کے روز اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقاتیں کی۔
سعید غنی نے بیماروں کی عیادت کی اور انتقال کر جانے والوں کے اہلخانہ سے انکے گھر جاکر تعزیت کی اور مرحومین کی مغفرت و ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر اسماعیل قمبرانی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
وزیر محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے محب علی چانڈیو سے انکے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ۔
اس موقع پر ضلع کورنگی کے صدر جانی میمن،سینئر نائب صدر شیراز وحید،ڈپٹی جنرل سیکریٹری عمران احمد صدیقی، پی ایس 96 صدر ستار گبول، ذیشان خٹک و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔
وزیر محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے پہنور گوٹھ میں عظیم پہنور سے انکے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے صدر جانی میمن،سینئر نائب صدر شیراز وحید و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔