@hassanaliyusfzi علی خان یوسفزئی کی پارٹی کے لیے محنت، وفاداری اور لگن کسی سے پوشیدہ نہیں۔ وہ ایک نڈر، مخلص اور بے لوث خدمت کرنے والے انسان ہیں جو ہمیشہ پارٹی اور عوام کی بہتری کے لیے سرگرم رہتے ہیں
خادم علی خان یوسفزئی اُن بااصول اور نڈر سیاسی کارکنوں میں شمار ہوتے ہیں جنہیں تاریخ ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھے گی۔ وقت کا یہ اٹل فیصلہ ہے کہ آمریت کے ایوان مٹ جاتے ہیں، مگر آئین، جمہوریت اور عوامی حاکمیت کے لیے قربانیاں دینے والے ہمیشہ تاریخ کے سنہرے اوراق پر زندہ رہتے ہیں۔
جنرل پرویز مشرف کے دورِ آمریت میں، جب جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا تھا اور عدلیہ کی آزادی سلب کی جا رہی تھی، اُس وقت خادم علی خان یوسفزئی نے قائدِ جمہوریت اقبال ظفر جھگڑا کے شانہ بشانہ تحریکِ بحالیِ عدلیہ اور جمہوریت کی جدوجہد میں صفِ اول کا کردار ادا کیا۔ آپ نے قید و بند کی صعوبتیں تو قبول کیں، مگر آمریت کے سامنے سرِ تسلیم خم نہ کیا۔
اس دور کا اخباری ریکارڈ آج بھی اس حقیقت کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے کہ پشاور سے جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کے لیے گرفتاری پیش کرنے اور قید کی سختیاں برداشت کرنے والوں میں اقبال ظفر جھگڑا اور خادم علی خان یوسفزئی نمایاں ترین نام تھے۔
یہ اخباری تراشہ محض ایک خبر نہیں، بلکہ اس عہدِ استقامت کی زندہ دستاویز ہے، جو گواہی دیتا ہے کہ جب بہت سے لوگ مصلحت کا راستہ اختیار کر رہے تھے، اُس وقت خادم علی خان یوسفزئی نے اصول، آئین اور جمہوریت کی سربلندی کے لیے ہر قربانی قبول کی۔
خادم علی خان یوسفزئی کی جرات، استقامت اور قربانی مسلم لیگ (ن) کی جمہوری جدوجہد کا ایک روشن باب ہے، جو آنے والی نسلوں کو یہ پیغام دیتا رہے گا کہ وقتی طاقت نہیں، بلکہ اصولوں پر ثابت قدم رہنے والے ہی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے یوتھ میڈیا ٹیم ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کے عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔ اس موقع پر مرکزی صدر خادم علی خان یوسفزئی، صوبائی صدر افشاں حسین، جنرل سیکریٹری نرگس اور سینئر نائب صدر سجاد خان موجود تھے۔
صوبے کی برسر اقتدار پارٹی کی سیاسی کلچر ؟
کے پی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے " کارکن " کی کھلی غنڈہ گردی مگر سسٹم میں موجود بعض عناصر کی جانب سے تاحال سرپرستی جاری
آزاد کشمیر میں عوامی حقوق کی آڑ میں ہٹ دھرمی دکھانے والی یہ ایکشن کمیٹی دراصل چند بد اخلاق، فکری طور پر بھٹکے ہوئے اور بیرونی اشاروں پر ناچنے والے عناصر کا ٹولہ ہے۔ اب یہ حقائق پوری طرح آشکار ہو چکے ہیں کہ اس مبینہ ایکشن کمیٹی کو عملاً ہندوستان کی طرف سے فنڈنگ کی جا رہی ہے، جس کے لیے برطانیہ اور دیگر ممالک میں مقیم اوورسیز شہریوں کے نیٹ ورک کو بطورِ ذریعہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
اس سے بھی زیادہ قابلِ تشویش بات یہ ہے کہ اس تخریبی ایجنڈے کو اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک سے تحریک انصاف (PTI) کی بھرپور سیاسی و اخلاقی پشت پناہی حاصل ہے، جو ریاست کو کمزور کرنے کے لیے ان شرپسندوں کے کندھے استعمال کر رہی ہے۔،لیکن اب اس سازش کا ڈراپ سین قریب آ چکا ہے۔ قیادت کی بدتمیزی اور ہٹ دھرمی کے باعث مظاہرین بند گلی میں داخل ہو چکے ہیں۔ سیاستدانوں کی تذلیل کی وجہ سے آزاد کشمیر کی کوئی نمایاں سیاسی شخصیت اب ان کے درمیان ثالثی کے لیے تیار نہیں، اور پسِ پردہ کوششیں کرنے والے سماجی رہنما بھی مایوس ہو کر پیچھے ہٹ چکے ہیں۔ طویل دھرنے نے تاجر برادری کا کاروبار تباہ کر دیا ہے، جس کی وجہ سے کاروباری طبقے میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور بہت جلد دکانیں کھولنے کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔
کمیٹی کے کور ممبر راجہ امجد ایڈووکیٹ کا حالیہ استعفیٰ اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام سنجیدہ شخصیات اس ٹولے سے علیحدگی اختیار کر رہی ہیں۔ اب اس کمیٹی میں صرف چند انتہا پسند قوم پرست اور ملک دشمن گروہ ہی باقی بچیں گے۔حکومت پاکستان اور ازاد کشمیر نے اب اس بیرونی فنڈڈ کمیٹی سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ آزاد کشمیر کے معصوم نوجوانوں اور کاروباری افراد کو چاہیے کہ وہ خود کو اس ملک دشمن نیٹ ورک سے فوری الگ کریں اور اپنے مستقبل پر توجہ دیں، کیونکہ بیرونی فنڈز پر ملکی سلامتی سے کھیلنے والے ان عناصر کا انجام آنے والے دنوں میں انتہائی بھیانک ہونے والا ہے۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل 21 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad Memorandum of Understanding) پر دستخطوں کے تسلسل میں 21 جون 2026 کو برگن اسٹاک، سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ :::
#PakistanForPeace
#IslamabadMoU
امریکہ، ایران مذاکرات، وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ
شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے،
"حقیقت یہ ہے کہ اس میں سب سے زیادہ کلیدی کردار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ہے، جنہوں نے امن کے قیام کے لیے گزشتہ ڈھائی تین ماہ شب و روز انتھک محنت کی اور اس مقصد کو اپنی آنکھوں میں بسائے رکھا۔
میں ڈپٹی پرائم منسٹر اور وفاقی وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس حوالے سے اپنا مکمل کردار ادا کیا۔
ساتھ ساتھ میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے انتہائی لائقِ احترام اراکین، اتحادی جماعتوں کے قائدین، بلاول بھٹو صاحب، صدر آصف علی زرداری، میرے قائد میاں محمد نواز شریف اور یہاں موجود علیم خان سمیت اپنے تمام ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"
~ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا یوتھ میڈیا ونگ کی تنظیم نو: ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کے صدور کا اعلان
پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا یوتھ میڈیا ٹیم نے تنظیمی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کے عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
مرکزی صدر خادم علی خان یوسفزئی، صوبائی صدر افشاں حسین، جنرل سیکریٹری نرگس اور سینئر نائب صدر سجاد خان کی موجودگی میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے تحت
ہزارہ ڈویژن: راجا چنگیز خان (صدر)
ملاکنڈ ڈویژن: عمرزادہ گجر (صدر)
صوبائی و مرکزی قیادت نے نومنتخب عہدیداران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نوٹیفائیڈ صدور نوجوانوں کو متحرک کر کے ڈیجیٹل فرنٹ پر پارٹی کو مزید مضبوط کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے یوتھ میڈیا ٹیم ہزارہ ڈویژن اور ملاکنڈ ڈویژن کے عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔
اس موقع پر مرکزی صدر خادم علی خان یوسفزئی، صوبائی صدر افشاں حسین، جنرل سیکریٹری نرگس اور سینئر نائب صدر سجاد خان موجود۔
@Alikhanyzai@BSWarraich@MaryamNSharif
مسلم لیگ ن کی ترجیح عوام کی خدمت ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کے عوام کی خدمت کا سفر جاری ہے ملتان میں بھی الیکڑک بس سروس کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم کی تاریخی اسلام آباد امن معاہدے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد
وزیراعظم کا پاکستان کی امن کی کوششوں کی مستقل حمایت پر ولی عہد سے تشکر کا اظہار
سعودی عرب کی بھرپور حمایت سے ہی ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ طے پایا
سعودی ولی عہد کی وزیراعظم کو مبارک باد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں کی تعریف
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کی وجہ سے امن معاہدے پر دستخط ہوئے،سعودی ولی عہد
مذاکرات کے اگلے مرحلے میں باقی مسائل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پراطمینان کا اظہار
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت
@CMShehbaz
حالیہ معاملہ، جس میں مسلم لیگ (ن) کے ایک رکنِ صوبائی اسمبلی اور ایک معروف میڈیا شخصیت شامل ہیں، ایک ذاتی نوعیت کا معاملہ ہے اور اسے مکمل طور پر میرٹ اور قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا۔ تاہم میں واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ کسی خاتون کو ہراساں کرنے، دھمکانے یا استحصال کی کوشش میں ملوث کسی شخص کو نہیں بخشا جائے گا۔ کوئی فرد، چاہے اس کا عہدہ، حیثیت یا سیاسی تعلق کچھ بھی ہو، قانون سے بالاتر نہیں۔ ریاستی ادارے آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں گے۔ کسی خاتون کو ذاتی مواد منظرِ عام پر لانے کی دھمکی دے کر دباؤ ڈالنے یا استحصال کرنے کی ہر کوشش کا سخت جواب دیا جائے گا۔ اسے متعلقہ عناصر کے لیے وارننگ سمجھا جائے۔