ہم اپنے صحافی بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں ،شاہد خٹک ،مینا خان اور ہم سب ان کے لیے باہر نکلے اور آغا بھائی کو اپنی گاڑی میں بیٹھا کے لے گئے اور اس غنڈے کا حلیم عادل شیخ کو بھی بتا دیا ہے ،اس بدمعاش کو سپیر نہیں کیا جاۓ گا.
سال 2026 میں بھی سندھ کا سڑکوں کا نظام دہائیوں پرانے دور کی عکاسی کر رہا ہے۔ خستہ حال بنیادی ڈھانچہ صوبائی حکومت کی ناکافی حکمت عملی اور غیر موثر تدابیر کا ثبوت ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پائیدار ترقی پر فوری توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔
پاکستانیوں لاڑکانہ سارے ریکارڈ توڑنے جا رہا ہے، لاڑکانہ کی Street movement پر نظر رکھیں،
مقامی صحافیوں کے مطابق سہیل آفریدی کی آمد سے قبل ہی سارا لاڑکانہ سڑکوں پر نکل چکا ہے
سندھ کا فیصلہ سندھ کی عوام کرے گی کوئی جبر اور زور پر فیصلہ منظور نہیں ہو گا اور ہم سندھ کی عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے
سندھ کے پانی پر سندھ کا حق ہے اور سندھ کے حقوق کی PTI حفاظت کرے گی عمران خان حفاظت کریں گے
سلمان اکرم راجہ
اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کا اللہ پہ ایمان بہت مضبوط ہے
لیکن ایک انسان کو توڑنے کے لیے اسے قید تنہائی میں ڈالا گیا ہے🥲💔
عمران خان ایک فٹ ادمی ہے وہ ڈسپلن ہے وہ ڈھائی گھنٹے روز ایکسرسائز کرتا ہے
اور عمران خان بالکل صحت مند تھے جب یہ ان کو اغوا کر کے لے گئے۔۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، سیکرٹری جنرل بیریسٹر سلمان اکرم راجہ ودیگر قائدین کے استقبال کے لیئے گھوٹکی کے جانب رواں دواں
سئی گیس اسٹاپ پہنچنے پر عہدیداران و کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا
@salmanAraja@SohailAfridiISF
پیپلز پارٹی کے راہنما قادر خان مندیل کج بڑا دعوی 16ستمبر کو توہینِ عدالت کے کیس میں مریم نواز اور شہباز شریف نااہل ہوں گے، قادر خان مندوخیل کی پیشگوئی۔
8 فروری 2024 کے انتخابات کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ گردانتا ہے.سویلین اتھارٹی ختم کردی گئی ہے اور صوبے کے تمام اضلاع کو ایف سی کے کرنل چلا رہے ہیں اور امن و امان کا نام و نشان تک نہیں۔
محمود خان اچکزئی
”میں اپنے غیور سندھ کے عوام سے مخاطب ہوں۔ جس طرح آپ سب کے علم میں ہے کہ 3 ستمبر سے 7 ستمبر تک میرا سندھ کا دورہ ہے، جہاں ہم 27 ستمبر کے حوالے سے اسٹریٹ موومنٹ کریں گے۔
سندھ کی دھرتی پر آباد اپنے تمام غیور عوام سے میری اپیل ہے کہ اس اسٹریٹ موومنٹ میں بھرپور شرکت کریں اور 27 ستمبر کی جدوجہد کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
ان شاء اللہ، 3 ستمبر کو سندھ پہنچوں گا اور 7 ستمبر تک سندھ کے مختلف علاقوں میں عوام کے درمیان موجود رہ کر اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کروں گا۔
آپ سب اپنے تنظیمی عہدیداران سے رابطے میں رہیں اور اس اہم جدوجہد میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔
ان شاء اللہ، 3 ستمبر کو سندھ میں آپ سب سے ملاقات ہوگی۔“- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا @SohailAfridiISF کا 3 ستمبر سے شروع ہونے والی سندھ اسٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے سندھ کے عوام کے نام خصوصی پیغام!
#LongMarchOnSeptember27th
حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو ایک ایسے احاطے میں رکھا گیا ہے جس میں سات کمرے ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ یہ سات کمرے کس مقصد کے لیے ہیں؟
یہ سات کمرے انہیں جیل کے دیگر قیدیوں سے الگ تھلگ رکھنے کے لیے ہیں۔
یعنی بنیادی طور پر ان کے اردگرد خالی کمروں کا ایک حصار بنا دیا گیا ہے تاکہ وہ جیل کے اندر کسی دوسرے شخص سے رابطہ نہ کر سکیں۔
وہ خود صرف ایک کمرے میں رہ رہے ہیں، جس کا سائز آٹھ فٹ ضرب دس فٹ ہے، اور ان کے پاس بس یہی جگہ ہے۔
اب انہوں نے سلمان صفدر اور ان لوگوں کو، جنہوں نے حال ہی میں ان سے ملاقات کی ہے، بتایا ہے کہ ان کی قید کے حالات مزید خراب کر دیے گئے ہیں۔
18 اگست 2026 کے بعد بہنوں کے ساتھ ہونے والی تین ملاقاتوں کے دوران بھی یہی بات سامنے آئی۔
جیل میں ایک قیدی کو عام طور پر طلوعِ آفتاب سے غروبِ آفتاب تک اپنی کوٹھڑی سے باہر رہنے کی اجازت ہوتی ہے،عمران خان کو یہ اجازت نہیں دی جاتی۔
انہیں جیل کے احاطے میں چلنے پھرنے کا وہ معمول کا حق بھی نہیں دیا جاتا جو ایک قیدی کو حاصل ہوتا ہے۔
لہٰذا انہیں ان سات کمروں تک محدود کر دیا گیا ہے، اور یہ سات کمرے درحقیقت ان کے لیے ایک بڑی کوٹھڑی کا کام کر رہے ہیں، جس کا مقصد انہیں اڈیالہ جیل کے دیگر قیدیوں سے الگ تھلگ رکھنا ہے۔
اس سے ان کی تنہائی مزید گہری ہو جاتی ہے۔یہ انہیں دی جانے والی کوئی سہولت نہیں ہے۔حقیقت میں یہ ان پر عائد کی جانے والی ایک مزید غیر قانونی سزا ہے۔
سلمان اکرم راجہ