ثمر عباس نے آپ کو خبر دےدی ہے کہ رہائشی علاقے کمرشل بن جاتے ہیں، اربوں کا معاملہ ہے 10 کروڑ بھی بانٹ دیا گیا تو غیرقانونی کام کون روکے گا؟ نصرت جاوید؛ کراچی لوکل گورنمنٹ ہے، لوکل باڈی سسٹم ہے، اس کے باوجود لوگ مررہے ہیں۔ عدنان حیدر؛ او یار اگر کراچی صوبہ بن گیا تو کیا یہ کام رک جائے گا؟ کیسے رکے گا؟ ہم اہنے گریبان میں کیوں نہیں دیکھتے، ہمارے خمیر میں کرپشن ہے، ہمارے ضمیر میں لالچ ہے۔ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی نے اس بات پر رشتے سے انکار کیا ہوکہ کہ آپ کے والد صاحب 18ویں گریڈ میں ہیں لیکن رہتے شاہی انداز میں ہیں۔ سینئر صحافی نصرت جاوید برس پڑے
#PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider@javeednusrat
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ایڈمن سوسائٹی پہنچے تو افسران پر برہمی کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ کی سامنے دیگر زیر تعمیر بلڈنگ پر نظر پڑی تو حیران رہ گئیے ڈی سی ایسٹ سے پوچھا تو ڈی سی نے جواب دیا اسٹے آرڈر ہے 😇🤔
#Karachi#buildingcollapse
غیر قانونی بلڈنگز کے خلاف چھوٹے افسران کے گلے میں پھندا ڈال دیا جاتا ہے، ذمہ داران کے خلاف چھاپے مارے جاتے ہیں گرفتاری اور معطلی ہوتی ہے اور پھر ضمانت پر رہا کردیا جاتا ہے۔ یہ اربوں کا معاملہ ہے رکنے والا نہیں، اس میں غریب لوگ پھنس جاتے ہیں اور پھر امرے جاتے ہیں۔ موجودہ منہدم ہونے والی بلڈنگ کا مرکزی کردار بھی ذیشان عرف شانی فیل الحال گرفتار نہ ہوسکا۔ بیوروچیف کراچی ثمر عباس کی پروگرام خبر نشر میں گفتگو
#PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider@javeednusrat
شہر میں قوانین تبدیل ہوتے رہتے ہیں، رہائشی علاقے کو کمرشل کی اجازت دےدی جاتی ہے، جس سے ٹریفک کے مسائل بنتے ہیں پارکنگ کا انتظام نہیں ہوتا۔ کراچی میں غیرقانونی بلڈنگز کی تعمیر رکنے والی نہیں ہے، اس کے خلاف گرینڈ آپریشن کی ضرورت ہے۔ بیوروچیف کراچی ثمر عباس کی پروگرام خبر نشر میں گفتگو
#PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider@javeednusrat
غیر قانونی بلڈنگز کے خلاف ادارے سختی کریں تو کچھ دیر کیلئے کام رک جاتا ہے، لیکن کچھ عرصے بعد ہی کام دوبارہ شروع ہوجاتا ہے، یہ اربوں کی گیم ہے عام آدمی کا کام نہیں ہے، بااثر لوگ ملوث ہیں۔ یہاں پر دیگر بلڈنگز بھی بن رہی ہیں، جو کسی کی نظروں میں نہیں آرہیں۔ یعنی اس طرح کی کافی بلڈنگز ہیں جوغیر قانونی طور پر تیار ہورہی ہیں۔ بیوروچیف کراچی ثمر عباس کی پروگرام خبر نشر میں گفتگو
#PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider@javeednusrat
کراچی میں منہدم ہونے والی بلڈنگ پر اگر اسٹے آرڈر تھا تو ��ام رکنا چاہیے تھا، لیکن یہاں تو کام جاری تھا۔ اعتراض کرنے والوں کو دکھانے کیلئے بھی بھگت سے بھی اسٹے آرڈر لےلیا جاتا ہے۔ اندازے کے مطابق یہ 26 فلیٹ والی بلڈنگ تھی جو 50کروڑ مالیت کی بنتی ہے، یعنی یہ اربوں کا معاملہ ہے جو رک نہیں پارہا، اس طرح کی بہت ساری غیرقانونی بلڈنگز بنائی جاتی ہیں، اور لوگوں کو لوٹا جاتا ہے۔ بیوروچیف کراچی ثمر عباس کی پروگرام خبر نشر میں گفتگو
#PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider @javeednusrat
کراچی میں منہدم ہونے والی 6 منزلہ عمارت میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ نکالے جانے والے زخمیوں کا بتانا ہے کہ 20 کے قریب مزید لوگ ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں۔ یہ بلڈنگ تقریباً مکمل ہوچکی تھی، اور ساتویں فلور پر پینٹ ہاؤس بنایا جارہا تھا۔ گزشتہ دو روز سے بورنگ کا کام چل رہا تھا اور یہی وجہ بتائی جارہی کہ اسی وجہ سے بنیادیں کمزور ہوئی ہیں، ایک وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ بلڈنگ میں کم سریا استعمال ہوا جس وجہ سے بلڈنگ کمزور ہوئی۔ بیوروچیف کراچی ثمر عباس کی پروگرام خبر نشر میں گفتگو
#PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider@javeednusrat
کراچی میں ایک اور زیر تعمیر 6 منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی، یہ بلڈنگ بھی غیر قانونی طور پر بنائی جارہی تھی، جہاں 26 اپارٹمنٹس بنائے جانے تھے، جبکہ اپروول بیسٹمنٹ سمیت فرسٹ فلور کی تھی۔ اس حادثے میں اب تک 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 14 کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ابھی مزید افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ بیوروچیف کراچی ثمر عباس کی پروگرام خبر نشر میں گفتگو
#PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider@javeednusrat
کراچی کے ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے سے تین افراد جاں بحق، غیر قانونی تعمیرات پر وزیراعلیٰ سندھ برہم
کراچی محمودآباد کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے تین لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ متعدد افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق متاثرہ خاندانوں نے تقریباً دس افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی ہے، تاہم حتمی تعداد کی تصدیق ابھی باقی ہے
جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق عمارت کو صرف گراؤنڈ پلس ون کی اجازت تھی، مگر چھ منزلیں تعمیر کر دی گئیں انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب اتنی منزلیں تعمیر ہو رہی تھیں تو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کہاں تھی؟
وزیراعلیٰ نے اطراف میں زیرِ تعمیر عمارتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایسٹ سے پوچھا کہ علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کیسے ہو رہی ہیں۔ ڈی سی ایسٹ نے جواب دیا کہ تعمیرات کرنے والے عدالتی حکمِ امتناع لے آتے ہیں اس پر مراد علی شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’اسٹے لانے والوں کو جوتے لگائیں، یہ لوگوں کا قتل کر رہے ہیں‘‘
مراد علی شاہ نے واقعے کو ’’کھلا قتل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران کی ملی بھگت کے بغیر اتنی بڑی غیر قانونی تعمیر ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمارت کے مالک، کنسلٹنٹ، ٹھیکیدار اور ملوث سرکاری اہلکاروں کو جواب دہ ٹھہرایا جائے گا انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی یا ضلعی انتظامیہ میں جس کی بھی غفلت ثابت ہوئی، اس کے خلاف کارروائی معطلی تک محدود نہیں رہے گی اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دلوائی جائے گی
وزیراعلیٰ کے مطابق عمارت میں مختلف ٹھیکیداروں کے تحت کام ہو رہا تھا، جس کے باعث حادثے کے وقت اندر موجود افراد کی درست تعداد معلوم نہیں ہو سکی انہوں نے شہریوں اور میڈیا سے اپیل ��ی کہ وہ ملبے سے دور رہیں تاکہ ریسکیو اہلکار بلا رکاوٹ امدادی کارروائی جاری رکھ سکیں
#Karachi #BalochColony
#buildingcollapse
کراچی کے علاقے محمود آباد بلوچ کالونی پل کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں چھ منزلہ زیرِ تعمیر عمارت گرنے کے بعد ریسکیو 1122 نے ملبے تلے دبے ایک شخص سے رابطہ کیا
ریسکیو 1122 سندھ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں ریسکیو اہلکار ملبے تلے دبے شخص کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے اس دوران ڈاکٹر عابد نے ملبے کے اندر سے آواز سننے والے خصوصی آلے کی مدد سے اس شخص سے بات کی
#Karachi #BuildingCollapse #Rescue1122 #KarachiNews #Shorts
کراچی محمود آباد ایڈمن سوسائٹی میں چھ منزلہ زیر تعمیر عمارت گرنے سے ملبے تلے بیس سے زائد مزدور دب گئیے آٹھ مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ایک جاں بحق ریسکیو کا آپریشن جاری زرائع کے مطابق عمارت میں غیر قانونی تعمیرات جاری تھی رہائشی علاقے میں چھ منزلہ عمارت کی تعمیرات کی اجازت نہیں تھی
#BalochColony
#karachi
کراچی: ملیر کینٹ کے قریب صائمہ جناح ایونیو کے فلیٹ میں آگ لگ گئی ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے
#Karachi
It was a pleasure to receive H.E. Alexandra Berg von Linde (@AlxBergvonlinde), Ambassador of Sweden to Pakistan, at my office. We had a constructive exchange of views on Pakistan-Sweden relations and the evolving global digital landscape, including addressing misinformation and disinformation, online safety, child protection in digital spaces, and responsible digital governance. I appreciated the opportunity to exchange perspectives and look forward to continued engagement between Pakistan and Sweden on these important matters.
وزیراعظم کا وزرا کی بیان بازی کا نوٹس، ایک دوسرے کے خلاف بیانات بند کرنے کی ہدایت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزرا کی حالیہ بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی کابینہ کے ارکان کو ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیانات بند کرنے اور معاملات افہام و تفہیم سے آگے بڑھانے کی ہدایت کی ہے
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق، شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی وزرا کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے منفی تاثر پیدا ہوتا ہے اور تعمیر و ترقی کے کاموں سے توجہ ہٹتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا اچھا کام کر رہے ہیں اور ان کی توجہ عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز رہنی چاہیے
وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں پر بھی زور دیا کہ وہ ایسی بیان بازی سے گریز کریں اور مثبت بات چیت کو فروغ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا سب کی ذمہ داری ہے
شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ترجیح عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے ہیں اور حکومت معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی اور سفارتی محاذ پر پاکستان کی اہم کامیابیوں کا بھی ذکر کیا
#Pakistan
It was a pleasure to attend the reception hosted by H.E. Fahad bin Sulaiman bin Khalaf Al Kharusi, Ambassador of the Sultanate of Oman 🇴🇲 to Pakistan, on the occasion of Oman’s National Day. Pakistan and Oman enjoy longstanding fraternal ties, founded on shared faith, cultural affinities, mutual respect and enduring people-to-people connections. I extend my warm felicitations to the leadership and brotherly people of Oman, wishing the Sultanate continued peace, progress and prosperity.
🇵🇰 🇴🇲 @OmanEmbassy_pk #OmanNationalDay
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ #مولانا_فضل_الرحمٰن کے چھوٹے بھائی ضیاء الرحمٰن کو ایف آئی اے حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر روکنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی
ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمٰن جے یو آئی (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو کے ہمراہ سعودی ایئرلائن کی پرواز سے کراچی پہنچے تھےامیگریشن کلیئرنس کے دوران ایف آئی اے کے امیگریشن سسٹم آئی بی ایم ایس (IBMS) میں ان کا نام ظاہر ہونے پر حکام نے انہیں روک لیا اور متعلقہ وزارت کو ای میل کے ذریعے معاملے سے آگاہ کیا
اس دوران راشد محمود سومرو پارٹی کارکنان کے ہمراہ انٹرنیشنل ارائیول کے باہر منتظر رہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام نے ضیاء الرحمٰن کو 10 بج کر 20 منٹ پر گھر جانے کی اجازت دی راشد محمود سومرو اور جے یو آئی (ف) کے تقریباً 40 سے 50 کارکنان ضیاء الرحمٰن کا استقبال کرنے کے بعد ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے
#Karachi
ملتان ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں مسافروں کا مبینہ منصوبہ سعودی عرب سے آگے سمندری راستے سے غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنا تھا
ایف آئی اے حکام کے مطابق ساجد علی اور کاشف علی پرواز پی ایف 702 سے سعودی عرب جا رہے تھے۔ بہاولپور اور جھنگ سے تعلق رکھنے والے دونوں مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران پوچھ گچھ کے لیے روکا گیا ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر انسانی اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث ایک منظم گروہ سے رابطے میں تھےحکام کا کہنا ہے کہ دونوں یمن اور لیبیا کے راستے یورپ جانا چاہتے تھےایف آئی اے کے مطابق مسافروں کے موبائل فونز سے مبینہ ایجنٹوں کے ساتھ رابطوں کے شواہد ملے دونوں ایک واٹس ایپ گروپ میں بھی شامل تھے، جہاں انہیں امیگریشن کلیئرنس سے متعلق ہدایات دی جا رہی تھیں دونوں مسافروں کو مزید تفتیش اور مبینہ ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا
#Karachi