*مشکل وقت میں دلاسہ دینے والا شخص کوئی اجنبی ہی کیوں نہ ہو دل میں اتر جاتا ہے، اور مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ جانے والا شخص اپنا ہی کیوں نہ ہو دل سے اتر جاتا ہے۔۔🌱🌷*
*خود غرضی کے اس دور میں اگر آپ کو اچھے برے کی تمیز بتانے والا، آپ کی اصلاح کرنے والا، آپ کی رہنمائی کرنے والا اور آپ کو ساتھ لے کر چلنے والا کوئی ساتھی موجود ہے تو اس کی قدر کریں اور اس نعمت کے لیے اللہ کا شکر ادا کریں۔❤*
*اپنے جذبات کو اپنے اندر رکھنا سیکھیں کوئی توجہ نہ دے تو توجہ کی بھیک نہ مانگیں کوئی بات نہ کرے تو دس قدم پیچھے ہٹ جائیں کوئی آپ کی طرف نہ دیکھے تو اسے مجبور نہ کریں یہ دنیا آپ کے مخلص جذبات آپ کے منہ پر مارنے میں ماہر ہے اس لیے اپنے آپ کے ساتھ خوش رہنا سیکھیں۔*
*کچھ "تعلق" و "دوستیاں" صرف خاص نہیں ہوتے بلکہ "خاص الخاص ہوتے ہیں...جن سے آپ لڑ لیں اختلاف کرلیں سب کچھ ہونے کے باوجود آپ کو ان پہ ہمیشہ مان ہوتا اور یقین بھی ہوتا ہے...!! کہ......آپ زندگی کے کسی بھی موڑ پہ اگر کسی مُشکل میں ہوں تو وہ بغیر کوئی چوں چاں کیے آپکے ساتھ ہوں گے.