السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
انسان دنیا سے اپنے اعمال چھپا سکتا ہے، لوگوں کی نظروں سے بچ سکتا ہے، مگر اللہ تعالیٰ سے کچھ پوشیدہ نہیں۔ اس لیے ہمیشہ نیت صاف، کردار اچھا اور دل پاکیزہ رکھیں، کیونکہ اللہ ہر عمل سے باخبر ہے۔
یا اللہ! ہمارے ظاہر و باطن کو پاکیزہ فرما، ہماری نیتوں کو خالص کر دے، ہمیں نیکی کی توفیق عطا فرما اور ہر اس عمل سے محفوظ رکھ جو تیری ناراضی کا سبب بنے۔ ہمارے چھوٹے بڑے اعمال کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما اور ہمیں دنیا و آخرت میں سرخرو فرما۔
آمین یا رب العالمین
مولانا فضل الرحمن کی سخت پریس کانفرنس۔ بولے تمام معاملات طے ہو گئے تھے۔ میں پشاور جا رہا تھا صوبائی قیادت سے بات کرنے۔لیکن صبح دس بجے ڈار کا فون آیا ہم ایمرجنسی لگانے جا رہے ہیں۔ میں نے کہا کیوں؟ کہا گیا دہشتگردی کیوجہ سے۔ میں نے کہا کیا بلوچستان میں دہشتگردی نہیں ہے کیا وہاں امن و امان کی حالت خراب نہیں ہے؟