کچھ لوگ لکھ رہے ہیں کہ ایک پاکستانی خاتون نمیرا سلیم پہلے خلا میں جا چکی ہیں تو اب ذیشان علی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی کیسے ہوگئے ؟ ان کا سفر کیسے تاریخی ہوگیا ؟
اس کے لیے ہمیں دونوں کے خلا میں جانے کے عمل کو سمجھنا ہوگا۔
نمیرا سلیم اور ذیشان علی کے خلائی سفر میں بنیادی فرق ہے۔
نمیرا سلیم دبئی میں مقیم پاکستانی ایڈونچرر ہیں۔ وہ قطب شمالی اور قطب جنوبی تک پہنچنے والی پہلی پاکستانی اور ماؤنٹ ایورسٹ پر اسکائی ڈائیونگ کرنے والی شخصیت بھی ہیں۔ اکتوبر 2023 میں انہوں نے امریکی نجی کمپنی Virgin Galactic کی کمرشل Space Tourism پرواز کے ذریعے خلا کا سفر کیا۔
اس مقصد کے لیے انہوں نے جنوری 2006 میں ہی 2 لاکھ ڈالر ادا کرکے ٹکٹ خرید لیا تھا، تاہم خلائی جہاز کی تیاری اور آزمائشی مراحل کے باعث انہیں اپنے خلائی سفر کے لیے 17 سال انتظار کرنا پڑا۔ بالآخر اکتوبر 2023 میں ان کا یہ خواب پورا ہوا۔
ان کا جہاز تقریباً 87 کلومیٹر کی بلندی تک گیا، جہاں انہوں نے چند منٹ بے وزنی کی کیفیت کا تجربہ کیا اور واپس زمین پر آگئیں یہ Suborbital Flight تھی، زمین کے گرد مدار میں جانے والا مشن نہیں تھا۔
اس کے برعکس ذیشان علی پاکستان اور چین کے سرکاری خلائی تعاون کے تحت ایک باقاعدہ خلائی مشن کا حصہ بنے ہیں۔ پاکستانی ایئر فورس کے پائلٹ ذیشان علی نے چین میں سات ماہ کی خصوصی خلاباز تربیت حاصل کی۔ وہ Shenzhou-24 مشن کے ذریعے تقریباً 400 کلومیٹر کی بلندی پر واقع چین کے Tiangong خلائی اسٹیشن پہنچے ہیں، جہاں وہ بطور Payload Specialist سائنسی تجربات میں حصہ لے رہے ہیں۔
ایک طرف نجی کمپنی کو رقم ادا کرکے خلائی سیاحت کا تجربہ حاصل کرنا تھا، دوسری طرف ایک ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے باقاعدہ تربیت، سائنسی ذمہ داریوں اور سرکاری خلائی پروگرام کے تحت مدار میں پہنچنا اور خلائی اسٹیشن پر تجربات کرنا ہے۔
نمیرا سلیم کا اعزاز اپنی جگہ قابل احترام ہے، لیکن ذیشان علی کا مشن محض خلائی سیاحت نہیں بلکہ پاکستان کی خلائی سائنس اور بین الاقوامی خلائی تعاون میں عملی شرکت کا ایک اہم سنگ میل ہے۔
دونوں کو ایک جیسا قرار دینا دراصل دونوں مشنز کی نوعیت اور مقصد کے فرق کو نہ سمجھنا ہے۔
In east China’s Anhui, morning mist drifts over the lake as crimson bald cypresses spill their reflections into the still water — early winter unfurling a scroll painting before your eyes.