یومِ سیاہ کشمیر
27 اکتوبر 1947ء ، بھارتی افواج کے کشمیر پر ظالمانہ قبضے کو 79 سال گزر چکے ہیں، مگر کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی آج بھی جاری و ساری ہے۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان و کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔ سید علی گیلانیؒ کا نعرہ ’’ہم پاکستانی، پاکستان ہمارا‘‘ کشمیری عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔
پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور ایران کا اتحاد خطے میں امن و استحکام کے قیام کے ساتھ ایران، افغانستان، کشمیر اور غزہ سمیت امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔
مسلم ممالک زبانی بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اتحاد کا مظاہرہ کریں اور فلسطین کی آزادی، مظلوم مسلمانوں کے تحفظ اور امتِ مسلمہ کے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ مسلم دنیا متحد ہو کر اپنی مشترکہ ذمہ داریاں ادا کرے۔
سود اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے خلاف اعلانِ جنگ ہے
شرح سود میں اضافہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کی روح کے منافی ہے۔
سودی نظام کا خاتمہ آئینی، شرعی اور قومی تقاضا ہے۔ حکومت سودی معیشت کو فروغ دینے کے بجائے اس کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے اور ملک کو اسلامی معاشی نظام کی طرف لے کر جائے۔
بلوچستان میں پاک افغان اور ایران سرحدوں کی بندش، شاہراہوں پر ناکوں اور سخت چیکنگ نے عوام کے لیے تجارت، روزگار اور آزادانہ نقل و حرکت کرنا محال بنا دیا گیا ہے۔ عوام کے لیے حلال روزی کمانا مشکل بنا دیا گیا ہے۔ شاہراہیں بند کرنے، ناکے لگانے اور عوام کو تنگ کرنے کے معاملے میں حکومت، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی ایک پیج پر دکھائی دیتے ہیں۔
ملتان میں یتیم بچے کا سفاکانہ قتل پورے نظامِ انصاف کے لیے امتحان ہے۔ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ایک بے سہارا بچے کو انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے
پشاور، دیر کالونی سکول حادثہ:
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان، محترم سراج الحق صاحب نے سانحۂ دیر کالونی میں جاں بحق بچوں کے والدین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس دلخراش سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور شہداء کے لیے مغفرت و بلندیٔ درجات کی دعا فرمائی۔ آمین۔
پشاور، دیر کالونی سکول حادثہ:
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان، محترم سراج الحق صاحب نے سانحۂ دیر کالونی میں جاں بحق بچوں کے والدین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس دلخراش سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور شہداء کے لیے مغفرت و بلندیٔ درجات کی دعا فرمائی۔ آمین۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی شدید مذمت کرتے ہیں، گورنر راج مسائل کا حل نہیں بلکہ جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے اور سیاسی مسائل کا حل طاقت کے بجائے مذاکرات اور جمہوری طریقے سے نکالا جائے۔
طوفان الاقصیٰ کو تین سال مکمل...!!!
غزہ میں فلسطینیوں کی قربانیاں امتِ مسلمہ کے لیے ویک اپ کال ہیں۔ مسلم ممالک زبانی مذمتوں کے بجائے متحد ہوکر بیت المقدّس کی آزادی، غزہ کی تعمیرِ نو اور فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کے لیے عملی کردار ادا کریں۔
خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی باتیں مسئلے کا حل نہیں ہے، سیاسی مسائل کا حل طاقت اور غیر جمہوری اقدامات نہیں، بلکہ آئین کی بالادستی اور سیاسی مکالمے میں ہے۔ صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اور سیاسی کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کیا جائے۔
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانی شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ مہینوں سے یرغمال پاکستانیوں کی فوری محفوظ رہائی، شہداء کی میتوں کی باعزت واپسی اور زخمیوں کے مکمل علاج کو یقینی بنایا جائے۔ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریاستی امداد فراہم کی جائے۔
احتجاج، جلسے اور جلوس ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہیں، لیکن اس کی آڑ میں اسلام آباد کو بند کرکے اسے کنٹینرستان بنانا، سکولوں اور مارکیٹوں کی بندش سے معاشرے کا ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔ عام مزدور کی روزانہ کی دیہاڑی ہی اس کے گھر کا چولہا جلاتی ہے، سوال یہ ہے کہ احتجاج اور بندش کے باعث ضائع ہونے والی اس کی دیہاڑی کا معاوضہ کون ادا کرے گا ؟
مسلم ممالک، بالخصوص پاکستان، اقوامِ متحدہ کے اجلاس کے موقع پر مسئلۂ فلسطین اور غزہ کو ترجیحی بنیادوں پر عالمی سطح پر اٹھائیں۔ صہیونی قبضے کے خاتمے، غزہ کی ازسرِنو تعمیر و ترقی، فلسطینیوں کی اپنی سرزمین پر باعزت واپسی اور ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مؤثر اور عملی کردار ادا کیا جائے۔
#UN #Palestine #GazaGenocide
وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں موجود ہیں ان سے مطالبہ ہے کہ، مؤثر سفارتی کوششوں کے ذریعے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی، جو سالوں سے ناحق امریکہ کی قید میں ہیں، کی رہائی کے لیے آواز بلند کرے اور انہیں وطن واپس لایا جائے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما، بزرگ عالمِ دین اور تحریکِ اسلامی کے مخلص کارکن حافظ محمد ادریس صاحب اپنے ابدی سفر پر روانہ ہوگئے۔
اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور تحریکِ اسلامی سے وابستہ ان کے تمام لواحقین، احباب اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے رفقاء کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ان کی دینی، علمی اور تحریکی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام پر بڑھتے معاشی بوجھ کے خلاف اسلام آباد مارچ کا آغاز ہوگیا ہے۔ حکومت پیٹرولیم لیوی نام پر بھتہ ختم کرکے عوام کو حقیقی ریلیف دے
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں اسلامک سرکل آف سدرن افریقہ (ICSA) کے 13ویں سالانہ کنونشن سے محترم سراج الحق، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان، خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امتِ مسلمہ کو اتحاد، اخوت اور قرآن و سنت سے مضبوط وابستگی کے ذریعے اپنے مسائل کا مقابلہ کرنا ہوگا۔