رسول الله ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے سورۃ الاخلاص قُلۡ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾ دس مرتبہ مکمل پڑھی، تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں ایک محل تعمیر کر دے گا۔ عمررضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تب تو ہم بہت سے محل حاصل کرلیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ زیادہ عطا کرنے والا اور پاک ہے
السلسلہ صحیحہ ٢٩٧٩
صحیح الجامے ٦٤٧٢
نماز کی اتنے پیارے انداز میں تشریح دیکھ کر دل خوش ہو گیا اس سے پہلے میں نے اتنے اچھے انداز میں اور اس طرح سمجھانا کسی فلم یا ڈرامے میں نہیں دیکھا
💖 بار بار دیکھنے کو دل کرتا ہے دیکھ کر
یہ وہ بچہ ہے جس نے تاریخی سیریز دیرلیش ارطغرل میں عثمان غازی کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا ایک انٹرویو میں
اس سے سوال کیا گیا ♥️🗣️
اگر آپ کو نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی زیارت نصیب ہو جائے تو آپ اُن سے کون سا سوال کریں گے اس کا جواب نہایت خوبصورت دل کو چھو لینے والا اور غور و فکر پر مجبور کر دینے والا تھا اس نے کہا
میں اُن سے کوئی سوال نہیں کروں گا کیونکہ میرا ایمان ہے کہ آپ ﷺ نے اپنی ولادتِ مبارکہ سے لے کر وصالِ مبار�� تک ہماری زندگی کے ہر سوال کا جواب پہلے ہی دے دیا ہے البتہ اگر مجھے آپ ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی تو مجھے یہ خوف ہوگا کہ کہیں آپ ﷺ مجھ سے یہ نہ پوچھ لیں کیا تم نے میری سیرتِ مبارکہ پڑھی ہے یا پھر یہ نہ فرمائیں کیا تم اب تک میری زندگی کے اس پہلو سے بھی ناواقف ہو 🤍
امام ابو حنیفہ رحمت اللہ علیہ کو پانچ لاکھ احادیث یاد تھی ، ایک دن انہوں نے اپنے بیٹے حماد کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ بیٹے میں آپکو پانچ لاکھ احادیث کا نچوڑ صرف پانچ احادیث میں بیان کررہا ہوں ۔۔
1۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے اور انسان کے لیے وہی ہے جس کی ا�� نے نیت کی ہو۔
2۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا انسان کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ لا یعنی فضول چیزوں کو ترک کر دے۔
3۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تم مومن نہیں ہو سکتے جب تک اپنے مسلمان بھائی کے لیے وہ چیز پسند نہ کرو جو اپنے لیے کرتے ہو۔
4. نبی کریم ﷺ نے فرمایا حلال بھی ظاہر ہے اور حرام بھی اور دونوں کے درمیان شبہ کی چیز ہے جن کو بہت سے لوگ نہیں جانتے۔ سو جو شخص شبہات سے بچا اس نے دین محفوظ کر لیا اور جو شخص شبہات میں پڑ گیا وہ حرام میں پڑ جائے گا جیسا کہ چرواہا اپنا ریوڑ کسی کھیت کی باڑ کے پاس لے جائےگا تو عنقریب ایسا ہو گا کہ اس کا ریوڑ کھیت میں بھی چرنے لگے گا۔ بلاشبہ ہر بادشاہ نے باڑلگا دی ہے اور اللہ کی باڑ حرام کردہ اشیا ہیں
5۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کامل مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے کسی مسلمان کو تکلیف نہ پہنچے
یہ پانچ احادیث سنانے کے بعد فرماتے ہیں بیٹا ان پانچ احادیث کو آئینے کی طرح رکھنا اور اپنے اعمال کا ان پانچ احادیث پر محاسبہ کرتے رہنا۔ یہ پانچ احادیث ان پانچ لاکھ احادیث کا نچوڑ ہیں جو مجھے یاد ہیں ۔
نوٹ: اس تحریر میں مذکور پانچوں احادیث صحیح اور نہایت جامع ہیں، تاہم یہ روایت کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے اپنے بیٹے حماد کو فرمایا کہ "یہ پانچ احادیث پانچ لاکھ احادیث کا نچوڑ ہیں"، مستند تاریخی ماخذ سے ثابت نہیں۔ لہٰذا اسے ایک منقول حکایت سمجھا جائے، جبکہ اصل اعتماد صحیح احادیث پر رکھا جائے
بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اشد ضرورت ہے
کل وسطی پنجاب کے ایک شہر میں کم سن بچی ظالموں کا شکار ہو چکی ہے
ہر دو تین مہینے بعد ایسا کیس سامنے آتا ہے اور ہم جذباتی ہونے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے تمام والدین متحد ہو کر عملی قدم اٹھائیں
بچوں کی سیکیورٹی کے لیے سکیورٹی الارم اور گیجٹس مارکیٹ سے آسانی سے مل جاتے ہیں
آن لائن ��ھی خریدے جا سکتے ہیں
یہ کوئی کھلونا ہرگز نہیں بلکہ اس کا پینک بٹن دبانے یا نیچے گرنے پر یہ اتنی تیز بیپ ساؤنڈ پیدا کرتا ہے کہ کئی کلومیٹر تک بھی سنی جا سکتی ہے
یہ گیجٹس بڑے الیکٹرانکس سٹورز اور دراز ایپ پر بھی دستیاب ہوتے ہیں
نام: سیلف سکیورٹی الارم
اس کے علاوہ بچوں کی لائیو لوکیشن کے لیے ایئر ٹیگ کا استعمال سب سے بہتر ہے
یاد رکھیے کہ ٹیکنالوجی کو آپشنل کے طور پر رکھیں
سب سے ضروری یہ ہے کہ بچوں کو حالات کے مطابق ہوشیار رہنا سکھائیں