Dua to know and follow who or what is on the right path. Irrespective of who you think or feel is right, recite this dua everyday to be able to see the true way In Sha Allah.
نبی کریم ﷺبیمار ہوئے اور جب بیماری شدت اختیار کر گئی تو آپ ﷺنےفرمایا کہ ابوبکرؓسے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ اس پر عائشہؓ بولیں کہ وہ نرم دل ہیں جب آپﷺکی جگہ کھڑے ہوں گے تو ��ن کےلیے نماز پڑھانا مشکل ہو گا۔آپﷺ نےپھر فرمایا کہ ابوبکر سےکہو کہ وہ نماز پڑھائیں۔
(بخاری،۶۷۸)
ہندو جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی قوم ان شاءاللہ ” بنیان مرصوص “ ثابت ہوگی ۔۔۔ ایمانی جذبات سے لبریز قوم اور جہادی عزم سے سربکف فوج سے مقابلہ کوئی بچوں کا کھیل نہیں ۔۔۔ ان شاءاللہ دشمن کے بزدلانہ حملے پسپا ہوں گے اور پاکستان اس آزمائش سے سرخرو ، کامیاب و کامران اور فاتح و منصور بن کر ایک نئی طاقت و توانائی کے ساتھ ابھرے گا۔
قوم اس کڑے وقت میں اللہ تعالیٰ کے حضور دست بدعا رہے اور اپنی بہادر افواج کا حوصلہ بڑھاتی رہے ۔۔۔ اپنے تمام داخلی معاملات بھلا کر اس وقت پوری توجہ دفاعِ وطن پر مرکوز رکھیں ۔۔۔ اس وقت ہماری وحدت میں دراڑ ڈالنے اور ہمارے عزم و جذبات کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے سے بڑا دشمن کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالیٰ افواج پاکستان کا حامی و ناصر ہو اور قدم قدم فتح و نصرت ہو۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔
(سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
میری امت میں میرے ساتھ سب سے زیادہ محبت کرنے والوں میں وہ لوگ (بھی) ہیں جو میرے بعد ہوں گے ، ان میں سے (ہر) ایک یہ چاہتا ہوگا کہ کاش! اپنے اہل وعیال اور مال کی قربانی دے کرمجھے دیکھ لے۔
(مسلم، ۷۱۴۵)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے:
“يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث ”
اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔
(جامع ترمذی ،۳۵۲۴)