جڑانوالہ، انور بی بی کو ایک مقامی بااثر شخص نے عمرہ پر بھیجا، غریب عورت کیلئے بڑی سعادت تھی، بااثر شخ�� نے سامان بھی دیا، جس میں منشیات تھیں، انور بی بی کو علم نہیں تھا، سعودیہ پہنچنے پر گرفتار ہوئیں، وہیں جیل میں وفات پا گئیں، آج لاش واپس آئی
بااثر شخص آج بھی آزاد ہے
عمران خان کے دور میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنائے گئے جو بہترین منصوبہ تھا انہوں نے میانوالی میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا نام بدل کر مریم رکھ دیا بس ری نیم کر رہے ہیں تصویریں لگ رہی ہیں اب تو کچرے کے ڈبوں اور ٹوائلٹس پر بھی انکی تصویریں لگ رہی ہیں ! محمد مالک ۔۔
اور کیسے دکھانی ہے وفاداری؟
ٹیکس دیتا ہوں، کرپٹ نظام بھگت رہا ہوں، آپکی سیاسی مداخلت پر خاموش ہوں، علاج پرائیویٹ کرواتا ہوں، بجلی خود سولر سے لیتا ہوں، حفاظت کے لیئے پرائیوٹ چوکیدار ہے، ووٹ چوری ہوا خاموش ہوں، ریاست بندے مار رہی پ��ر بھی چپ ہوں ، مہنگائی ڈبل ، بےروزگاری ڈبل ہو گئی
تجربہ کار ٹیم کے کارنامے: دسمبر 2022 میں لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ن لیگ پنجاب کے نائب صدر کو چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز بنایا گیا۔ ن لیگ یوتھ ونگ لاہور کے صدر کو ڈائریکٹر بنایا گیا۔ اور تو اور میو ہسپتال میں آنکھوں کے سرکاری ڈاکٹر کو بھی ڈائریکٹر بنایا گیا کیونکہ وہ اہم لیگی رہنما کے بیٹے تھے۔ پھر دو سال میں 59 ارب کا نقصان ہوا۔۔۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ان تقرریوں پر سوالات اٹھائے ہیں لیکن اب کیا ہو جب چڑیاں چگ گئیں کھیت۔۔۔ 👇
گزشتہ 4 سال میں حکومت نے بجلی کے بلوں میں ایکسٹرا ٹیکس extra tax اور فردر ٹیکس further tax کے نام پر عوام سے 308 ارب روپے سے زائد جمع کیا۔ جبکہ 4 سالوں میں بجلی کے بلوں سے کل 1866 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ سینیٹ میں جمع دستاویزات میں انکشاف۔
روزنامہ دنیا میں مدثر رانا کی خبر
ڈوب کے مر جائیں وہ صحافی جو مریم نواز کو لڑکیاں بازیاب کروانے اور میرٹ پر کیس سے نمٹنے کا کریڈٹ دے رہے تھے جبکہ لڑکیاں خود گاڑی سے فرار ہوئیں اور ریسکیو ہوگئیں۔
اور ان صحافیوں کا سماجی بائیکاٹ ہونا چاہیے جو بیشرم رضا ڈار کوبھی مغوی، بے گنا�� اور مظلوم ثابت کرنے پر تلے ہوئے تھے۔
خواتین کے بیانات کے مطابق رضاڈارمرکزی ملزم ہے۔جس نے ویزے ارینج کیئے، لیکر ڈیفنس والے گھر گیا،دوسری جگہ منتقل کررہا تھا، اس نے لڑکی سے لیپ ٹاپ کا پاسورڈ لیا، پیسے ٹرانسفر کیہے،لڑکی کے انکار پر اس پر تشدد ہوا اور بہت کچھ۔
بعض صحافی اتنے بیشرم اور نوکریاں لیکر احسان مند ہیں اغواء برائے تاوان، زنا بالجبر جیسے سنگین جرائم کی بھی صفائیاں اور تاویلیں دےرہے ہیں۔
بھکر میں سی سی ڈی مقابلے میں 7 سالہ بچی کا قتل اور اس پر خاموشی ہو یا ماڈل ٹاؤن میں 18 سالہ ملازمہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور بعد ازاں اسقاط حمل میں اسکی وفات پر مکمل چپ، اب ڈار فیملی کے چشم و چراغ کے کرتوتوں پر "سخت ایکشن" کی خیالی کہانیاں ثابت کرتی ہیں کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کے صوبے میں امیر اور غریب کے لیے قانون الگ الگ ہیں۔
حمیدہ بی بی بالکل بھی غریب نہیں تھی کیونکہ پاکستانی حکومت کے مطابق مہینے میں 8500 روپے سے زیادہ ماہانہ کمانے والا بالکل بھی غریب نہیں یے۔ اور حمیدہ بی بی تو مہینے میں پورے 1500 روپے زیادہ کماتی تھی۔ حکومتِ وقت کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا بند کریں۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد
’پُراسرار‘ قطری ثالث جس نے ایران امریکہ معاہدے کے اعلان سے قبل صرف 10 دن میں 4 بار تہران کا سفر کیا۔ وہ شہ سرخیوں میں رہنے کی بجائے صرف عملی کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ قطری وزیر علی الزوادی نے اسرائیل، حماس جنگ بندی معاہدے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ قطر کے خاموش سفارت کاری کے طریقہ کار کی بہترین مثال ہیں۔
https://t.co/Mu0heY1D7l
کون سا جاہل ہے جو یہ کہے اور کہہ سکتا ہے کہ ٹیلی کم ترمیمی بل جیسا قانون بغیر کمیشن، کک بیکس اور بھاری مالی لین دین کے بغیر پاس کروانے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔
ن لیگ کے وزراء اور ان کے چمچوں نے جتنا پیسہ بنالیا ہے دس دس الیکشنز گھر بیٹھے لڑسکتے ہیں۔
ایک خاتون وزیر نے کچھ عرصہ پہلے ا��ون فیلڈ /مے فیئر لندن میں فلیٹ خریدے ہیں۔
پنجاب بجٹ دستاویزات 2026 کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے سیکرٹریٹ میں "انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹس" (چائے پانی بمطابق لیڈران ن لیگ) کے لیے 10 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ پہلے سال 5 کروڑ مختص لیکن خرچ 11 کروڑ 90 لاکھ روپے ہوئے۔ گزشتہ سال 7 کروڑ روپے تجویز تھے لیکن خرچ کتنے ہوئے؟ وہ خانہ ہی خالی رکھا گیا ہے اور پنجاب کے عوام کو اس قابل ہی نہیں سمجھا گیا کہ انکی وزیراعلی نے "انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹس" پر کتنے کروڑ روپے خرچ کئے۔
دنیا کا آٹھواں عجوبہ ملاحظہ فرمائیں۔۔۔ پنجاب حکومت بجٹ دستاویزات 2026 کے مطابق گزشتہ سال وی آئی پی فلائٹ کیٹگری میں خریداری کے لیے صرف 1000 روپے رکھے گئے تھے، جی ہاں، ایک ہزار روپے۔۔۔ بعد ازاں موڈ بنا تو ریوائز کر کے 9 ارب 55 کروڑ روپے کی خریداری کر لی گئی۔ جو پیا من بھائے۔۔۔
18 سال سے سندھ کے مطلق العنان حکمران اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ بلاول بھٹو کو خبر ہو کہ اکنامک سروے 2026 کے مطابق سندھ کے 68 فیصد سرکاری سکولوں میں بجلی کی سہولت نہیں ہے، 49 فیصد سکولوں کی چار دیواری ہی موجود نہیں اور 37 فیصد سکولوں میں پینے کا پانی نہیں ہے۔۔۔
اکنامک سروے آف پاکستان 2026 کے مطابق 7 کروڑ 28 لاکھ شہری سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ خوفناک حقائق کے مطابق ان 7 کروڑ شہریوں کی ماہانہ آمدنی صرف اور صرف 8 ہزار 5 سو روپے یا اس سے بھی کم ہے۔
حکومتی اکنامک سروے 2026 کے مطابق بلوچستان کے %79 سرکاری سکول بجلی سے محروم ہیں، %71 میں پینے کا پانی میسر نہیں، %52 کی چار دیواری ہی نہیں ہے۔ اگر ہارڈ سٹیٹ کو شہریوں کے مسائل حل کرنا مشکل کام لگتا ہے تو اس کو بھی غیر ملکی سازش اور انڈین فنڈنگ کے ذمے ڈال کر لمبی تان کر سو جائیں۔
روشن خیال بلاول بھٹو کا سندھ: محبت کی شادی کے جرم میں جیکب آباد کے پورے گاوں کو سزا۔ سرداروں کے جرگے نے گاؤں جلانے کا فیصلہ کیا، تھانہ صرف 2 کل��میٹر دور لیکن 68 گھر، پرائمری سکول سب جلا دیا گیا۔ حملہ آور گیس سلنڈروں سے چھتیں ا��اتے گئے۔مقدمہ صرف 32 کے خلاف، 10 گرفتار لیکن انکی بھی ضمانت ہو گئی۔ ریاض سہیل @RiazSangi کی دل دہلا دینے والی رپورٹ
https://t.co/XhY6Msgmqv
گزشتہ برس میری پاکستان کے ایک سینئیر پارلیمنٹیرین سے ان کے گھر پر ملاقات ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں ایک پیر خانے کی تقریب میں ان کی جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں باجوہ نے انہیں یہ تاثر دیا کہ محمد بن سلمان سے معاملات بگاڑنا عمران خان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ان کے بقول باجوہ صاحب انہیں قائل کرتے رہے کہ عمران خان نے سعودیہ سے پنگا لے کر خود اپنے اقتدار کی قبر کھودی اور انہیں ہٹانے کے سوا کوئی اور چارہ نہ تھا۔