وہ سوال جسے (موجودہ حالات میں) اٹھانے کی اشد ضرورت ہے وہ یہ کہ ہمارے سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے اب تک 16 نہتّے (پاکستانی) مظاہرین کے قتل، جن ک�� تصدیق ہوچکی ہے، کی کوئی تحقیقات کیوں نہیں کی گئیں جبکہ کوئی بھی پولیس اہلکار (اس دوران) گولی لگنے سے زخمی نہیں ہوا۔ گولیوں کے زخموں کی وجہ سے 3 نہتّے مظاہرین کو اپنی ٹانگیں کٹوانا پڑیں جبکہ دیگر 9 کے حوالے سے شبہہ ہے کہ وہ شہید ہوچکے ہیں مگر ہمارے پاس ان کے حوالے سے (مصدقہ) اطلاعات نہیں کیونکہ ان کے اہلِ خانہ/رشتہ دار یا تو زیرِ زمین ہیں یا پولیس سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ لب کشائی پر آمادہ نہیں۔
(یہ قتل و غارت گری) ایک ایسے معاشرے میں ہوتی جہاں قانون کی حکمرانی قائم ہےتو اب تک (ان واقعات کی) ہر پہلو سےتحقیقات مکمل ہوچکی ہوتیں اور حکومت کا محاسبہ کیا جا چکا ہوتا۔
۹ مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات تک کی آزادانہ تحقیقات نہیں کی گئیں کیونکہ حکومت انہی واقعات کی آ�� میں پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو کچلنے میں مصروف ہے۔