معصوم کشمیریوں کےووٹ کےحق پرلیگ (ن) نےجوڈاکہ ڈالا، وہ سب کےسامنےہے۔ بدترین دھاندلی کی گئی، کھلےعام اسلحہ کی نمائش کی گئی، پیپلزپارٹی کاکارکن شہیدہوا۔ مریم نواز کوتعزیت اورافسوس کرناچاہئےتھا، انہوں نےنہیں کی
سینئروزیر @sharjeelinam کامریم نوازکے بیان پرردعمل
#کشمیر_پہ_ڈاکہ_نامنظور
سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے رانا ثناء اللہ کے ٹی وی پروگرام میں واضح الفاظ میں کہا: اگر مریم نواز شریف کی دی ہوئی بسیں کشمیر نہیں پہنچی ہوں تو میں اپنا استعفیٰ پیش کر دوں گا۔
@sharjeelinam ❤️🖤💚
سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب کے کسی بھی حلقے سے استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن لڑیں، ان کی جماعت بھی سندھ کے کسی بھی حلقے سے استعفیٰ دے کر انتخاب لڑنے کے لیے تیار ہے۔
@sharjeelinam ❤️🖤💚
#کشمیر_پہ_ڈاکہ_ن��منظور
سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا، "مریم نواز، آپ کی قیادت کی تاریخ مشکل حالات میں معاہدے کرنے اور پھر ملک چھوڑ کر چلے جانے سے بھری پڑی ہے۔"
@sharjeelinam ❤️🖤💚
#کشمیر_پہ_ڈاکہ_نامنظور
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل: عوامی حمایت پر یقین ہے تو استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن لڑیں، عوامی فیصلہ سب کے سامنے آ جائے گا۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام اور جمہوریت کے لیے کھڑی رہی ہے۔
@sharjeelinam ❤️🖤💚
#کشمیر_پہ_ڈاکہ_نامنظور
جن حالات میں کشمیر کے انتخابات ہورہے ان میں ہماری زیادہ ذمہ داری بنتی تھی کہ ہم آزاد کشمیر کے انتخابات کو غیر متنازع اور صاف و شفاف بنائیں، مرحلہ وار انتخابات کے بارے کہا گیا تھا یہ فیصلہ سیکورٹی اور انتخابات کو غیر متنازع اور صاف و شفاف بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔
لیکن پھر ہوا کیا؟ یہ مسئلہ صرف ایک حلقے تک محدود نہیں تھا۔ جاوید بڈھانوی کے حلقے میں میرے کارکن کو شہید کر کے خوف و ہراس کی فضا قائم کی گئی اور پھر اس نشست کا نتیجہ نکالا گیا۔ میں اسے عوامی مینڈیٹ کیسے تسلیم کر لوں؟
اسی طرح چوہدری یاسین کے حلقے میں 30 پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کر لیا گیا، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا اور ووٹرز کے حقِ رائے دہی پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
اگر واقعی مرحلہ وار انتخابات کا فیصلہ سیکیورٹی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تھا، تو پھر 30 تو دور کی بات، ایک بھی پولنگ اسٹیشن پر قبضہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔"
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو
@BBhuttoZardari
#KashmirPeDakaNamanzur
#کشمیر_پہ_ڈاکہ_نامنظور
سندھ حکومت نے کیلے کی پاناما ولٹ بیماری کی تشخیص اور اسپیڈ بریڈنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے موسمی تبدیلیوں کے مطابق گندم کی اقسام تیار کرنے والی جدید زرعی تحقیقی لیبارٹریز قائم کردی ہیں۔ وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے ٹنڈوجام میں جدید زرعی تحقیقی لیبارٹریز کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں زرعی تحقیق کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے نئی لیبارٹریز قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی نئی اور زیادہ پیداوار دینے والی اقسام تیار کرنے کا منصوبہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ اسپیڈ بریڈنگ ٹیکنالوجی سے موسمی تبدیلیوں کے مطابق گندم کی اقسام تیار کی جائیں گی۔
سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ کیلے کی پاناما بیماری پر قابو پانے کے لیے جدید تحقیقی منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر زرا��ت کو محکمہ زرعی تحقیق کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ زرعی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تحقیقی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی معاشی حالات تبدیل کرنا اولین ترجیح ہے۔
صوبائی وزیر ترقیٔ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے این ایل ڈی کے تحت ملکہ کوہسار مری میں "پارلیمنٹیرینز کی شمولیت کے ذریعے جامع قانونی ��صلاحات کے فروغ" کے موضوع پر منعقدہ قانون سازی ورکشاپ میں شرکت کی۔
ورکشاپ میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید، اقلیتی امور کے معاونِ خصوصی شام سندر ایڈوانی، انسانی حقوق کے معاونِ خصوصی راجویر سنگھ سودھا و دیگر پارلیمنٹرینز نے شرکت کی۔
ورکشاپ میں جامع قانونی اصلاحات، خواتین، اقلیتوں اور انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق مؤثر قانون سازی، پارلیمانی تعاون اور شمولیتی پالیسی سازی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے کہا کہ جامع اور مؤثر قانون سازی ہی خواتین، اقلیتوں اور معاشرے کے دیگر طبقات کے حقوق کے تحفظ اور مساوی مواقع کی فراہمی کو یقینی بنا سکتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ حکومت شمولیتی قانون سازی اور پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ریاستی ادارے زمینی حقائق کا سنجیدگی سے جائزہ لیں اور عوام کے جمہوری حقِ رائے دہی کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک جماعت کے سیاسی مفاد کو قومی مفادپرترجیح نہیں دی جاسکتی۔
@BBhuttoZardari#کشمیر_پہ_ڈاکہ_نامنظور
کوٹلا وادی، مظفرآباد میں عوام کا جوش اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا پیغام ہر دل تک پہنچ چکا ہے۔
@BBhuttoZardari#کشمیر_پہ_ڈاکہ_نامنظور
تحصیل پٹہکہ کی کوٹلا وادی میں بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جمہوریت، عوامی حقوق اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے عزم کا اعادہ کیا۔
@BBhuttoZardari#کشمیر_پہ_ڈاکہ_نامنظور
مظفرآباد کی سرزمین پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شاندار عوامی استقبال۔ کوٹلا وادی میں کارکنان کا جوش و جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر میں تیر ہی کامیابی کی علامت بنے گا۔
@BBhuttoZardari#کشمیر_پہ_ڈاکہ_نامنظور
جو آپ کے سامنے آزاد کشمیر میں جو ہو رہا ہے، میرپور سے لے کے پونچھ تک، کیا ہم اس کو جمہوریت کا نام دے سکتے ہیں؟
گنتی وہ آپ کو جو بھی دکھانا چاہے، میرپور کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو اکثریت دلوا دی ہے۔
@BBhuttoZardari#کشمیر_پہ_ڈاکہ_نامنظور