ترجمان پاک فوج نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاسی انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی، اس کےلیے صرف ایک ہی رستہ ہے کہ صدق دل سے معافی مانگے، نفرت کی سیاست چھوڑنے کا وعدہ کرے، تعمیری سیاست میں حصہ لے۔
#ISPR#9May
اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل نمائندے نے کہا کہ ترکیہ کو یقین ہے کہ سلامتی کونسل میں اس��عمال کیا گیا امریکی ویٹو، فلسطینیوں کے جائز مطالبات کے راستے کا پتھر نہیں بنے گا۔
#UN #Turkiye
انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان نیشنل اسپیس ایجنسی سپارکو کے ساتھ مل کر ’آئی کیوب کیو‘ سیٹلائٹ کو ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔
#LunarMission#ICubeQ
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود رفح میں فوجی آپریشن کریں ��ے۔ یہ جنگی اہداف کے حصول کے لیے بے حد ضروری ہے۔
#IsraelHamasWar #Netanyahu
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانٹ پٹیل کا ک��نا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
#Pakistan #USA
ترجمان پنجا�� پولیس کا کہنا ہے کہ جھنگی چیک پوسٹ پر کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے دو ماہ قبل بھی حملہ کیا تھا، دہشت گرد جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ اور تعینات اہلکاروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے۔
#DeraGhaziKhan
اعلامیے میں کہ�� گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مکہ ملاقاتوں میں کئے گئے فیصلوں پرپیشرفت پراطمینان کا اظہار اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑ��انے پر اتفاق کیا۔
#ShahbazSharif #MBS
یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیل کی حامی ولاگر کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سوزن نے حماس کی کارروائیوں کی نہ صرف حمایت کی بلکہ فلسطینی مسلح گروہ کی جانب سے سیز فائر کی اسرائیلی پیشکش مسترد کئے جانے کا بھی دفاع کیا۔
#IsraelHamasWar