کیا ضروری ہے ہر بات کی تصدیق بھی ہو ؟
وہ جو نزدیک نظر آتا ہے، نزدیک بھی ہو ؟
تم اگر صاحب نظر ہو تو، یہ لازم تو نہیں
تم جسے ٹھیک سمجھتے ہو وہ ٹھیک بھی ہو
دلوں سے خوف نکالا گیا تھا بچپن میں
ہمیں ہوا میں اچھالا گیا تھا بچپن میں
میں اس لیے بھی سمجھتا ہوں ہجرتوں کا دکھ
مجھے بھی گھر سے نکالا گیا تھا بچپن میں
وہ اب کسی سے سنبھالے نہیں سنبھلتا ہے
جسے زیادہ سنبھالا گیا تھا بچپن میں
https://t.co/mQvQDooeCX