Committed to defending civil liberties, protecting human rights, and promoting inclusivity. Join me in building a society that values diversity and equality.
جس عثمان بزدار کی شان میں عمران نیازی زمین و آسمان کے قلابے ملایا کرتا تھا وہ قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے اور اپنی نا اہلی سے پنجاب کو ویران کرنے کے بعد چوہوں کی طرح اپنی بل میں چھپا بیٹھا ہے
#کتھے_اے_بزدار
استحکامِ کا پاسبان عقاب کا انتخابی نشان! ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا ضامن عقاب کا نشان! روشن، پُر امن، مستحکم پاکستان کا نشان عقاب کا نشان! #IPP#IstehkamEPakistanParty
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی ضامن استحکامِ پاکستان پارٹی!
انشاءاللہ آئی پی پی ملک کو ترقی یافتہ اور امن کا گہوارہ بنائے گی۔
#IPP#IPP_Manifesto#IstehkamEPakistanParty
انا للہ وانا الیہ راجعون
مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی وفات کا سن کر دل فسردہ ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں اللّٰہ تعالی مولانا طارق جمیل کو صبر عطا فرمائے اور مرحوم عاصم جمیل کی مغفرت فرمائے۔ آمین
معروف مذہبی سکالر میاں طارق جمیل صاحب کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ گہرا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین
پنجاب کی سب سے چھوٹی تحصیل جہانیاں میں شاندار جلسہ کے انعقاد پر ایاز خان نیازی اور کرم داد واہلہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عوام کا اتنی بڑی تعداد میں شرکت کرنا عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔
#IPPinKhanewal
غزہ پر اسرائیلی حملے اور نہتے فلسطینیوں کی شہادت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ فلسطین میں تباہی کے مناظر دیکھ کر دل رنجیدہ ہے۔ امت مسلمہ کو متحد ہو کر او آئی سی کے پلیٹ فارم سے سخت ردِعمل دینا چاہیے۔ مشرقِ وسطیٰ کا امن، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے ساتھ جُڑا ہے۔ جس کیلئے اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے۔
بھارت کے جموں وکشمیر پر غاصبانہ قبضے کو 76 برس بیت گئے، آج کے دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور اُن کی مثالی جرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگوں نے اس طویل عرصے میں بے پناہ ظلم و جبر برداشت کئے لیکن بھارت اُن کے عزم اور حوصلوں کو کچل نہ سکا۔ اس بات پر پختہ یقین ہے کہ کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اسلحے کے زور پر بھارت کا یہ غیر قانونی قبضہ انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی قردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ خطے میں امن اسی وقت ممکن ہے جب مسئلہ کشمیر کاحل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق نکالا جائے گا۔ پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غیر متزلزل حوصلوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
میں آج کامیاب جلسے پر پارٹی کی مقامی قیادت ایاز خان نیازی، کرم داد واہلہ اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایک چھوٹی تحصیل میں شاندار جلسہ کا انعقاد پہلی بار دیکھا۔ انشاء اللہ آئندہ بھی استحکام پاکستان پارٹی ایسے ہی کامیابیاں حاصل کرے گی۔
مرکزی رہنما استحکامِ پاکستان پارٹی شعیب صدیقی صاحب نے جہانیاں خانیوال میں جلسہ منعقد ہونے سے پہلے بکروں کا صدقہ دیا۔۔ اس موقع پہ میاں خالد محمود و خانی��ال کے مقامی رہنماؤں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
#IPPInKhanewal #خانيوال_مانگے_استحکام #IstehkamEPakistanParty
Jumma is an important day for Muslims as it is a weekly reminder to re-connect with our faith and seek guidance from Allah. It is a day of congregational prayers, where Muslims come together to pray and seek Allah's mercy and blessings.
#JummaMubarak
27 اکتوبر کشمیریوں کا یوم سیاہ، اس سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے جب بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا، 76 برس سے قابض بھارتی فوج کشمیر کے نہتے عوام پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے جس کی کہیں مثال نہیں ملتی، خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسلئہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل وقت کی اشد ضرورت ہے۔ میں کشمیر کے تحریک آزادی کے ہیروز کی جدو جہد او�� کشمیری عوام کی جرآت کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جس جان فشانی سے وہ اپنی آزادی کی جنگ رہے ہیں۔ انشاءاللہ بہت جلد ظلم کا دور ختم ہو گا اور کشمیری عوام کی جدوجہد رنگ لائے گی۔
استحکامِ پاکستان پارٹی اپنے سیاسی پاور شو کا آغاز خانیوال سے کرنے جا رہی ہے، میں خانیوال کے لوگوں سے جو تعمیر ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں جو مضبوط اور استحکامِ پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان سب کو دعوت ہے کہ جلسہ میں بھرپور شرکت کریں اور ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔
#IPPConventionOct28
خانیوال کی غیور عوام کو روشن خوشحال اور مستحکم پاکستان کا پیغام دینے آئی پی پی آرہی ہے جہانیاں سٹیڈیم بروز ہفتہ دوپہر 3بجے۔ آئیں اور آئی پی پی کے ساتھ مل کر مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھیں۔