لاہورہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ انہیں 10، 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔
#PMLN#RanaSanullah#LahoreHighCourt#Breaking#TrendNews
احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش کرنے کا حکم دیا۔
#NAB#KhursheedShah#Breaking#TrendNews
پیر کو حکومت کے مشیر اور سینیئر قانون دان بابر اعوان نے
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے
کہ حکومت کا مریم نواز سے متعلق فیصلہ حکمراں جماعت کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا اور ’یہ قانون کی بالادستی ہے۔‘
#ECL#MaryamNawaz#PMLN#Lahore#TrendNews
سعودی عرب کی ایک عدالت نے
صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے جرم میں پانچ افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔
خاشقجی سعودی حکومت کے بہت بڑے ناقد تھے اور انھیں اکتوبر 2018 میں استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں سعودی ایجنٹوں نے قتل کر دیا تھا۔
#Khashuqji#Saudia#MurderCase#Deathpenalty#TrendNews
سعودی عرب نے کوالالمپور کانفرنس میں پاکستان کے شرکت نا کرنے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ملائیشیا کانفرنس میں شرکت سے روکا اور نا ہی دھمکی دی۔
#Pakistan#Saudia#MalaysiaSummit#Erdogan#TrendNews
قومی ٹیم کے سلامی بلے باز عابد علی ڈیبیو کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔
عابد علی نے سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا
#TrendNews#PakvSL#AbidAli#BreakingNews#Babar#SriLanka
ملک بھر میں سال کی آخری پولیو مہم جاری ہے اور اس مہم کے دوران ہی پولیو کے مزید 7 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے، جس کے بعد رواں سال پولیو کا شکار بچوں کی تعداد 111 تک پہنچ گئی ہے۔
#polio#Cases#Pakistan#WHO#Alaraming#Trending
انڈیا میں شہریت کے نئے متنازع قانون کے خلاف مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس احتجاج میں حصہ لینے والے سینکڑوں افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
#India#IndianCitizenshipLaw#Modi#Protest#TrendNews
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔
#PSX#MusharafVerdict#PakArmy#TrendNews#DGISPR
اسلام آباد: بےنامی ٹرانزیکشنز (ممنوعہ)
زون اول اسلام آباد نے ایک کمپنی کے نام پر ایک لاکھ 25 ہزار کینال کی زمین اور 7بینک اکاؤنٹس کی رجسٹریشن سے متعلق
ایک اعلیٰ سطح کیس کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا۔
#UnnamedAccount#Corruption#Islamabad#BankAccounts#TrendNews
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے
پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کے فیصلے پر ردعمل پر کہا ہے
کہ وہ حالات بگڑتے دیکھ رہے ہیں
اور انہوں نے آج تک فوج کی جانب سے اتنا تلخ و سخت بیان نہیں دیکھا۔
#DGISPR#PakArmy#Musharaf#DeathPenalty#TrendNews
لاہور ہائی کورٹ نے (پی آئی سی)واقعے پر گرفتار وکلا کی رہائی کے لیے دائر درخواستوں پر ریمارکس دیے ہیں کہ واقعے میں جو لوگ ملوث ہیں ان کے لیے کوئی رعایت نہیں تاہم جو ملوث نہیں انہیں پریشان نہ کیا جائے۔
#PIC#Advocates#Lawyers#PICAttack#Lahore#LAhoreHighCourt#TrendNews
لاہور: (بی سی بی) نے
دورہ پاکستان پر صرف ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور بنگلادیش دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
#Cricket#Bangladesh#Pakistan#PCB#BCB#TrendNews