Ex-Special Assistant to Prime Minister on Youth Affairs. Committed to the Progress & Success of Pakistan’s biggest asset: Our Youth.Naya Pakistan. Sialkot #NA71
آٹھ فروری کو پاکستان تحریکِ انصاف کی پہیہ جام احتجاجی کال سے خوفزدہ ہو کر پنجاب حکومت نے عوام کا سامنا کرنے کے بجائے ریاستی طاقت کا رخ ماؤں اور بہنوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔
میری والدہ، مادرِ سیالکوٹ ریحانہ ڈار اور اہلیہ روبا ڈار کو آج پنجاب حکومت نے گھر سے گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ حکومت اخلاقی، سیاسی اور آئینی طور پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
آج والدہ نے لاہور میں عمران خان کے نام کا پتنگ اُڑانے کا اعلان کر رکھا تھا۔ ایک ماں کی علامتی مزاحمت سے اس قدر خوف ہے کہ انہیں گھر کی دہلیز سے اٹھا لیا گیا��
یہ قانون نہیں، جبر ہے۔
یہ انصاف نہیں، کھلا سیاسی انتقام ہے۔
خواتین کو ڈرا کر تحریکیں ختم نہیں کی جاتیں، ایسے ہتھکنڈے مزاحمت کو مزید طاقت دیتے ہیں۔
قوم یہ سب دیکھ رہی ہے اور یاد رکھے گی۔
سیالکوٹ کی مائیں نہ جھکی ہیں، نہ جھکیں گی۔
#ReleaseRehanaDar
#ImranKhan
#پہیہ_جام
سیالکوٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر تباہی اپنی آنکھوں سے دیکھی۔ یہ نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے جو ٹی وی پر دکھایا جا رہا ہے۔ گھروں کے ملبے، کھیتوں کی بربادی اور متاثرہ خاندانوں کی بے بسی چیخ چیخ کر مدد کی پکار کر رہے ہیں۔آج وقت اور حالات ہم سب سے تقاضا کرتے ہیں کہ اپنے سیاسی اختلافات کو بھلا کر عوام کا سہارا بنیں۔ یہ ہمارے بہن بھائی ہیں، ان کا دکھ ہمارا دکھ ہے۔ میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہوں اور حکومت و اداروں سے پرزور مطالبہ کرتی ہوں کہ فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ لوگوں کو نہ صرف جان و مال کے مزید نقصان سے بچایا جا سکے بلکہ انہیں واپس ان کے گھروں میں با عزت طریقے سے آباد کیا جا سکے۔
سیالکوٹ کے عوام اس وقت شدید آزمائش میں ہیں۔ لگاتار بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے نتیجے میں سیلابی ریلوں نے گھروں، کھیتوں اور سڑکوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہے بلکہ عوام کی ��وزمرہ زندگی اور روزگار پر بھی براہِ راست اثر ڈال رہی ہے۔
میں سیالکوٹ کے ہر فرد کے دکھ اور پریشانی کو اپنا سمجھتی ہوں۔ یہ وقت سیاست یا اختلافات کا نہیں بلکہ ایک دوسرے کا سہارا بننے کا ہے۔ میں حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتی ہوں کہ فوری طور پر ریسکیو آپریشنز تیز کرے، ریلیف کیمپ قائم کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی شہری کی جان یا مال عدم توجہ کے باعث خطرے میں نہ پڑے۔
ساتھ ہی، میں اپنے پی ٹی آئی کے تمام رضاکاروں، ورکرز اور نوجوانوں سے اپیل کرتی ہوں کہ سیاست کو ایک طرف رکھ کر انسانیت کی خدمت کے لیے میدان میں نکلیں۔ اپنے محلے، اپنے گاؤں، اپنے شہر کے لوگوں کی مدد کریں۔ یہ نہ دیکھیں کہ ذمہ داری کس کی ہے۔ سیلاب جیسی آفات کا مقابلہ صرف اجتماعی کوششوں اور جذبۂ خدمت سے ہی ممکن ہے۔
خواجہ آصف کا وہ سرکاری طوطا جس میں اُس کی جان ہے کیسے الیکشن میں دھاندلی کیلئے مرکزی کردار بنا اور سہولتکاری کی یہ سب بہت پہلے منظر عام پر آ چکا تھا۔ 9 فروری 2024 کی اس پریس کانفرنس میں بتا دیا تھا کہ آر او اقبال نے کیسے خواجہ آصف کو جتوانے کیلئے سیالکوٹ کی عوام کے ووٹ کی توہین کی۔ کیسے ایک کرپٹ سرکاری افسر نے لاکھوں لوگوں کے ووٹ کو اپنے ذاتی فائدے کیلئے روند کر پامال کر دیا۔ خواجہ آصف اور ریٹرننگ افسر اقبال سنگھیڑا کی لو اسٹوری بڑی پرانی ہے لیکن ایک ایک کر کے سب پکڑ میں آئیں گے۔ آج ایک کی باری ہے کل انشااللہ دوسرا بھی آئے گا۔ سب اپنے بچھائے جال میں پھنسیں گے۔
اللہ کہ لاٹھی بے آواز ہے۔ اے ڈی سی آڑ نے سیالکوٹ کے عوام کا رزلٹ بدلا تھا۔ میں ساٹھ ہزار سے زیادہ ووٹوں سے جیتی تھی اور پورا سیالکوٹ نہیں بلکہ سارا پاکستان بھی جانتا ہے کہ خواجہ آصف کو ذلت آمیز شکست ہوئی۔ اے ڈی سی آڑ نے عوام کے فیصلے میں خیانت کی اور بری طرح ہارنے ��الے خواجہ آصف کو جعلی فارم 47 بنا کر اس کی جیت کا اعلان کیا۔ میں نے اللہ کی عدالت میں اس وقت ہی اپنا مقدمہ پیش کردیا تھا۔ اب اے ڈی سی آڑ اللہ کی پکڑ میں ہے اور خواجہ آصف بھی اللہ کی سزا سے نہیں بچے گا۔ انھوں نے سیالکوٹ کے عوام کے ساتھ فرا ڈ کیا ۔ اے ڈی سی آر سے بڑا مجرم خواجہ آصف ہے جس نے آج بھی میری سیٹ پر دھونس، دھاندلی اور فراڈ سے قبضہ کیا ہوا ہے۔
میری والدہ ریحانہ ڈار کی رہائی کے موقع پر جس طرح حلقے کی عوام نے محبت، احترام اور جذبے کے ساتھ ان کا استقبال کیا، وہ ناقابلِ بیان ہے
مشکل وقت میں ڈار فیملی کی سب سے بڑی طاقت آپ عوام کی یہ غیرمشروط اور بے لوث محبت ہے جس کے ہمیشہ قرض دار رہیں گے
آپ نے ثابت کیا کہ سچائی کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کو عوام کبھی تنہا نہیں چھوڑتی اور ہمارا وعدہ ہے کہ ھم آپ کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑے گے!
اللہ آپ سب کو سلامت رکھے، اور ہمیں آپ کی محبتوں کے ��ابل بنائے، آمین
میری 80 سالہ ماں کا بے خوف اور نڈر چہرہ بتا رہا ہے کہ اس کی آنکھوں میں اب تمارا ڈر باقی نہیں رہا۔ حوصلے، استقامت اور سچائی کی طاقت سے نہتی ہو کر بھی تم سے مضبوط ہے۔ تمہاری طاقت، وردی اور ظلم سب اس ماں کی مزاحمت کے آگے بے بس ہیں۔
تم ظلم کرتے رہو، تاریخ گواہ ہے ،ماں کے آنچل کی حرمت پر حملہ کرنے والے کبھی بچ نہیں پائے۔ بے شک اللہ بہترین انصاف کرے گا۔
مریم نواز کی حکومت کا فسطائی چہرہ بےنقاب!
یہ ہے مریم نواز کی پنجاب حکومت اور پولیس کا اصل چہرہ، ایک 80 سالہ بزرگ ماں کو گھسیٹتے ہوئے قیدی وین میں ڈالا جارہا ہے۔
میری بہادر والدہ ریحانہ ڈار کی گرفتاری کے مناظر دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا۔
80 سالہ بزرگ خاتون کو جس طرح پنجاب پولیس نے گھسیٹتے ہوئے گرفتار کیا، وہ عمل شرمناک، گھٹیا اور قابلِ مذمت ہے۔
والدہ ��و معلوم تھا کہ وہ گرفتار ہو سکتی ہیں، مگر انہوں نے کبھی گرفتاری سے ڈر کر پیچھے ہٹنے یا چھپنے کا سوچا تک نہیں۔
لیکن جس فسطائی انداز میں پولیس نے ان پر ہاتھ ڈالا، میں حکومت اور مریم نواز سے پوچھتا ہوں:
کیا ایک ماں کا تقدس اس ریاست میں اتنا کمزور ہو چکا ہے؟
کیا پولیس کے چند اہلکار جب چاہیں کسی ماں کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹ سکتے ہیں؟
یہ پہلی بار نہیں، یہ ظلم مسلسل خواتین پر ہو رہا ہے۔
آج جن ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو بےحرمت کیا جا رہا ہے، اس کا حساب ان شاءاللہ ضرور ہو گا اور وہ وقت اب دور نہیں
سوات کا سانحہ صرف ایک واقعہ نہیں، یہ ہر دل پر لگنے والا زخم ہے۔
آج خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بھائی، ممبر قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور نے متاثرین کے گھر جا کر امدادی چیکس تقسیم کیے۔
یہ رقم زخموں کا مداوا تو نہیں، مگر دکھ کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑا ہونا انسانیت کا تقاضا ہے۔
یا اللہ! جن کے پیارے بچھڑ گئے، اُنہیں صبر جمیل عطا فرما، اور مرحومین کو اپنے قرب و رحمت میں جگہ عطا فرما۔ آمین 🤲
ملک بلال نظر ایڈووکیٹ (صدر) اور چوہدری عبداللہ نعیم گجر (جنرل سیکرٹری) کو انصاف یوتھ ونگ سیالکوٹ کی قیادت سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
یہ تقرری نہ صرف آپکی محنت اور صلاحیت کا اعتراف ہے بلکہ یوتھ ونگ کے لیے نئی امیدوں کا آغاز بھی ہے خاص طور پر میاں عباد فاروق (صدر انصاف یوتھ ونگ سینٹرل پنجاب) کو اس اعتماد بھری قیادت پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں کہ جنہوں نے وژن، بصیرت اور فیصلے سے نوجوان قیادت کو آگے لایا۔ اب وقت ہے عمل کا، اتحاد کا، اور تحریک انصاف کے نظریے کو گھر گھر پہنچانے کا۔ ان شاء اللہ! امید کرتی ہوں کہ آپ کی قیادت میں سیالکوٹ یوتھ ونگ عمران خان کے نظریے اور حقیقی آزادی کے قافلے کو مزید آگے لیکر بڑھے گی۔
عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کا آغاز ہونے والا ہے ہر کارکن، ہر نوجوان اس جدوجہد کا سپاہی بننے کے لیے تیار ہو جائے یہ صرف ایک شخص کی نہیں، بلکہ پاکستان کی خودمختاری، آئینی بالادستی اور جمہور کے حق کی تحریک ہے۔
شکریہ سمبڑیال سیالکوٹ ❤️
اسی طرح آپ نے 1 جون کو اپنے گھروں سے باہر نکل کر عمران خان کے امیدوار فاخر نشاط گھمن کے انتخابی نشان ڈھولُ پر مہر لگا کر کامیاب کروانا ہے
عمران خان زندہ باد
پاکستان زندہ باد
آپ عمران خان کی طاقت ہیں، عمران خان کا پیغام ہے کہ بغیر کسی خوف کے آپ ن�� گھروں سے نکلنا اور 1 جون کو ڈھول پر مہر لگاکر تحریک انصاف کو کامیاب کروانا ہے۔
بیٹے عمران خان سے ملاقات کے دوران آنکھوں میں آنسو آگئے، عمران خان کو کہا ہے کہ اگر وہ حکم کرے تو ایک ماں جان بھی قربان کرنے کے ل��ے تیار ہے۔
#عوام_مانگے_خان_کی_رہائی