کیا آپ Chicago میں رہتے ہیں؟
تو تیار ہو جائیے ایک خاص اور یادگار اسلامی ایونٹ کے لیے!
پہلی بار
معروف نوجوان اسکالر
شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری Chicago میں “The Sirah & Modern Times” کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کی روشنی میں آج کے دور کے اہم مسائل اور سوالات پر رہنمائی فرمائیں گے۔
یہ صرف ایک پروگرام نہیں، بلکہ ایمان، شعور اور مثبت تبدیلی کا پیغام ہے۔
📅 13 June 2026
اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ ضرور شرکت کریں۔
رجسٹریشن کے لیے QR کوڈ اسکین کریں یا ڈسکرپشن میں دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
🔗 Register Now
https://t.co/W8IgHpM2hK
.
.
#SirahTour #IslamicEvents #USAEvents #HMQ #ShaykhHammadQadri
Shaykh Hammad Mustafa al-Madani al-Qadri arrives in Dallas, Texas, ahead of the “The Sīrah & Modern Times”. Shaykh Hammad Mustafa Qadri will address various conferences in Chicago, New Jersey, New York, Connecticut, Dallas, Houston, and California.
He was warmly received by Syed Shahzad Faizi, Senior Vice President MQ USA Dr. Mansoor Mian; Vice President MWF USA Ashfaq Mohsin; Executive Member MWF USA Mohammed Amer; President MQI UK Syed Ali Abbas Bukhari; and Global Director Operations MWF Adnan Sohail, along with dedicated members of MQI Dallas including Syed Saad Ali Faizi, and Syed Soban Ali Faizi, Iqbal Hasan, Mobeen Mian, Bilal Mian, Syed Rashid Akhtar and Uzayr Akhtar.
Register here for the “The Sīrah & Modern Times” conferences: https://t.co/W8IgHpM2hK
#ShaykhHammadQadri #TheSirahAndModernTimes #MQI #Dallas #USA #MinhajulQuran #HMQ
UK, Birmingham: His Eminence Shaykh-ul-Islam Prof. Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri visited Sultan Bahu Trust Mosque in Birmingham for Fateha and dua for the late Sultan Niyaz-ul-Hassan Qadri and the sister of Faiyaz-ul-Hassan Qadri.
During the visit, Shaykh-ul-Islam shared cherished memories from the early 1970s, reflecting on his spiritual connection with Darbar Sultan Bahu in Pakistan, where he would spend time in meditation and spiritual reflection, and the blessed gatherings he attended there with respected Ulama-e-Kiraam and spiritual elders.
The gathering was attended by senior scholars, spiritual personalities and community representatives, including Pir Niaz-ul-Hassan Qadri Sultan Bahu, Mufti Yar Muhammad Qadri, Syed Farooq Shah, Pir Tayab-ur-Rehman, Allama Ghulam Rabbani Afghani, Mufti Faiz Rasool, Sahibzada Bilal Sultan, Allama Bilal Ashrafi Qadri and Allama Abdul Sattar Siraj, who warmly welcomed Shaykh-ul-Islam and expressed their happiness at this blessed occasion.
The visit was a beautiful reminder of the deep spiritual, scholarly and historical bonds between Shaykh-ul-Islam, the Sultan Bahu spiritual tradition and the wider Muslim community.
May Almighty Allah grant the departed souls forgiveness, elevate their ranks in Jannat-ul-Firdous and bless the families with sabr-e-jameel. Aameen.
UK, Birmingham: His Eminence Shaykh-ul-Islam Prof. Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri visited Sultan Bahu Trust Mosque in Birmingham for Fateha and dua for the late Sister of Sultan Niyaz-ul-Hassan Qadri and Sultan Faiyaz-ul-Hassan Qadri.
During the visit, Shaykh-ul-Islam shared cherished memories from the early 1970s, reflecting on his spiritual connection with Darbar Sultan Bahu in Pakistan, where he would spend time in meditation and spiritual reflection, and the blessed gatherings he attended there with respected Ulama-e-Kiraam and spiritual elders.
The gathering was attended by senior scholars, spiritual personalities and community representatives, including Pir Niaz-ul-Hassan Qadri Sultan Bahu, Mufti Yar Muhammad Qadri, Syed Farooq Shah, Pir Tayab-ur-Rehman, Allama Ghulam Rabbani Afghani, Mufti Faiz Rasool, Sahibzada Bilal Sultan, Allama Bilal Ashrafi Qadri and Allama Abdul Sattar Siraj, who warmly welcomed Shaykh-ul-Islam and expressed their happiness at this blessed occasion.
The visit was a beautiful reminder of the deep spiritual, scholarly and historical bonds between Shaykh-ul-Islam, the Sultan Bahu spiritual tradition and the wider Muslim community.
May Almighty Allah grant the departed souls forgiveness, elevate their ranks in Jannat-ul-Firdous and bless the families with sabr-e-jameel. Aameen.
غدیرِ خم کے مقام پر حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان : مَن کُنتُ مَولاہُ، فْعَلِیٌّ مَولاہُ
سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی عظمت، ولایت اور بلندئ مقام کا اعلان ہے۔
امیرالمؤمنین سیدنا مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم علم، عدل، شجاعت اور تقویٰ کے وہ عظیم پیکر ہیں جن ��ا کردار اُمتِ مسلمہ کیلئے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گا۔
#ProphetMuhammad #HazratAli #Gahadir #Companionship #WilayateAli
سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ عشقِ مصطفیٰ ﷺ، اطاعتِ رسول ﷺ، صبر، حلم، حیاء اور وفا کے روشن مینار تھے۔ آپؓ کی پوری زندگی محبتِ رسول ﷺ اور اتباعِ سنت کا عمل�� نمونہ تھی۔ صلح حدیبیہ کے موقع پر جب آپؓ کو تنہا طوافِ کعبہ کی اجازت دی گئی تو آپؓ نے فرمایا کہ جو سعادت میرے آقا ﷺ کو حاصل نہیں، وہ عثمان کو بھی قبول نہیں۔ یہی عشق و وفا آپؓ کے کردار کا نمایاں وصف تھا جو زندگی کے ہر گوشے میں جھلکتا رہا۔
18 ذوالحجہ کو آپؓ نے گھر میں محصور رہ کر شہادت قبول کی، مگر امت کے اتحاد اور امن کی خاطر مسلمانوں کی تلواروں کو ایک دوسرے کے خلاف نہ نکلنے دیا۔ آپؓ کا صبر، ضبط، ایثار، وفاداری اور عشقِ رسول ﷺ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ سیدنا عثمانِ غنیؓ نے اپنے عمل سے یہ سبق دیا کہ حقیقی کامیابی، عزت اور سربلندی رسول اللہ ﷺ کی کامل پیروی میں ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی آپؓ کی سیرتِ طیبہ سے رہنمائی لینے اور سنتِ نبوی ﷺ پر اخلاص و استقامت کے ساتھ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
#DrHussainQadri #HazratUsman #SahabaStories #LoveForProphet #UthmanIbnAffan #CompanionsOfTheProphet #IslamicHistory #FollowTheSunnah
پیٹرولیم کی قیمتوں میں 100 روپے فی لیٹر کم کیا جائے
میاں ریحان مقبول
پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر میاں ریحان مقبول نے سوال اٹھایا ہے کہ ملکی معیشت کب تک اس پالیسی کے تحت چل سکتی ہے جسے انہوں نے "قرض لو اور حکومت کرو" کا نام دیا ہے۔
#PAT#Petroleum#Price
Shaykh Hammad Mustafa al-Madani al-Qadri will address the 63rd Annual Islamic Society of North America (ISNA) Convention 2026
The ISNA convention is one of the largest Islamic Convention in North America and has over 25,000 participants
📍 Detroit, Michigan
📅 September 4–7, 2026
#AnnualConvention #MinhajulQuran #ISNA2026 #DetroitEvents #FaithAndUnity #community #HMQ #ShaykhHammadQadri
امّتِ مسلمہ کے خوش نصیب لوگوں کو کعبۃ اللہ کی باب��کت و مقدَّس حاضری مبارک ہو۔ حج انسانی شعور کی تجدید اور روحانی ارتقاء کا نام ہے۔ یہ انسان کو اس کی داخلی دنیا میں جھانکنے اور اپنے اعمال کا ازسرنو جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ طواف اس بات کی علامت ہے کہ انسانی زندگی کا مرکز ذاتِ الٰہی ہے اور جب تک یہ مرکز درست نہ ہو، ہر سمت بکھری رہتی ہے۔ وقوفِ عرفہ ایک ایسا فکری لمحہ ہے جہاں انسان اپنے ماضی کے بوجھ سے آزاد ہو کر مستقبل کی اصلاح کا عہد کرتا ہے۔
#Hajj2026 #HajjMubarak #SpiritualJourney #IslamicReflection #Ummah
تصوف انسان کے کردار، اخلاق اور سماجی رویوں کو سنوارتا ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
شیخ الاسلام مرکزِ علوم الروحانیۃ، منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیرِ اہتمام ’’سلوک و تصوف کا عملی دستور‘‘ کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ، محققین، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں شیخ الاسلام مرکزِ علوم الروحانیۃ، منہاج یونیورسٹی لاہور، کے چیئرمین پروفیسر ڈ��کٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے خطاب ��یں کہا کہ تصوف محض نظریاتی بحث نہیں بلکہ ایک عملی طرزِ زندگی ہے جو انسان کے کردار، اخلاق اور سماجی رویوں کو سنوارتا ہے۔ حقیقی صوفی وہ ہوتا ہے جو اپنے نفس پر قابو پا کر معاشرے میں امن، برداشت اور محبت کو فروغ دیتا ہے۔
انہوں نے سورۃ الحجرات کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں، لہٰذا اختلافات کے باوجود صلح، اخوت اور باہمی احترام کو برقرار رکھنا ایمان کا تقاضا ہے۔ آج کے دور میں سب سے بڑا چیلنج عدم برداشت اور نفرت کے رویوں کا پرچار ہے، جس کا حل صوفیانہ فکر میں موجود ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ تصوف کا اصل جوہر یہ ہے کہ ��نسان اپنی زبان اور عمل سے کسی دوسرے انسان کو تکلیف نہ دے۔ حقیقی روحانیت وہ ہے جس میں انسان دوسروں کے لیے باعثِ امن اور ذریعۂ خیر بن جائے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ حقیقی مومن وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے لوگ محفوظ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوفیاء ک��ام کی تعلیمات انسان کو نفرت، تعصب اور انتہا پسندی سے نکال کر محبت، برداشت اور خدمتِ خلق کی طرف لے جاتی ہیں۔ حضرت جنید بغدادیؒ، حضرت داتا گنج بخشؒ، سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی، حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ، حضرت نظام الدین اولیاءؒ اور دیگر بزرگانِ دین کی مثالیں دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی زندگیوں کا اصل پیغام دلوں کو جوڑنا اور اختلافات کو کم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت رابعہ بصریہؒ کی زندگی اخلاص، حضرت جنید بغدادیؒ کی زندگی صبر، حضرت منصور حلاجؒ کی زندگی عفو درگزر، حضرت بہاؤالدین نقشبندؒ کی زندگی حکمت، حضرت فریدالدین عطارؒ کی زندگی قربانی، حضرت ابن عربیؒ ��ی فکر وسعتِ قلب، حضرت نظام الدین اولیاءؒ کی زندگی شفقت، حضرت سلطان باہوؒ کی زندگی بے نیازی اور حضرت امیر خسروؒ کی زندگی محبت کی علامت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی تصوف میں اختلافِ رائے کو دشمنی میں تبدیل نہیں کیا جاتا بلکہ اسے علمی اور اخلاقی دائرے میں رکھا جاتا ہے۔ اگر معاشرے میں برداشت اور احترامِ انسانیت پیدا ہو جائے تو یہی حقیقی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوفیانہ تعلیمات کے مطابق جب کسی سے اختلاف یا دشمنی پیش آئے تو اس کا جواب حکمت، سچائی اور علم کے ساتھ دینا چاہیے، لیکن اگر معاملہ حل نہ ہو تو صبر اور دعا کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ اختلافات صرف علمی نہیں ہوتے بلکہ خاندانی، سماجی اور پیشہ ورانہ سطح پر بھی پیدا ہوتے ہیں، جنہیں تحمل و بردباری سے حل کرنا ضروری ہے۔
تمام بزرگوں کی تعلیمات کا پیغام محبت ہے، جو انسان کو نفرت، تعصب اور تقسیم سے نکال کر امن، برداشت اور ہم آہنگی کی طرف لے جاتا ہے۔ اصل کامیابی یہی ہے کہ انسان دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرے اور معاشرے میں خیر کا ذریعہ بنے۔
انہوں نے کہا کہ آج اس امر کی ضرورت ہے کہ دین کو محبت، حکمت اور اخلاق کے ساتھ پیش کیا جائے۔ اگر انسان صوفیانہ طرزِ فکر اختیار کر لے تو معاشرے سے نفرتیں ختم ہو سکتی ہیں اور امن و استحکام کی فضا قائم ہو سکتی ہے۔
انہوں نے ایسی علمی و روحانی نشستوں کو عصرِ حاضر کی ایک اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں مثبت سوچ، برداشت اور بین الانسانی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ مرکز گزشتہ کئی برسوں سے روحانیت، تصوف اور اخلاقی تربیت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ جاری روحانی کورسز میں پاکستان سمیت بیرونِ ملک سے بھی طلبہ بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین، اخلاق اور انسانیت کی خدمت کی توفیق دے۔
#DHussainQadri #MinhajUniversityLahore #Sufism #Spirituality #CharacterBuilding #EthicsAndValues #SocialHarmony #IslamicStudies #PeaceAndTolerance #SpiritualEducation #SISS
شیخ الاسلام نے اسلام کے عالمی تشخص کے دفاع اور فکری اِستحکام کو نئی جہت دی ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
عوامی تاجر اتحاد کے زیرِ اہتمام تاجر برادری اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ ڈنر میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے ت��لیمی، فکری اور فلاحی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا قیام 1980 میں عمل میں آیا اور آج یہ تحریک دنیا بھر میں تجدید و احیائے دین، فروغِ علم، بین المذاہب رواداری اور اصلاحِ معاشرہ کے مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلام کے عالمی تشخص کے دفاع اور فکری استحکام کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ ان کی علمی و فکری کاوشوں کے نتیجے میں نہ صرف دینی علوم میں نئی جہات پیدا ہوئیں بلکہ معاصر معاشی و سماجی مسائل کے حل کے لیے بھی مضبوط علمی بنیاد فراہم ہوئی۔ خصوصاً 1982-83 میں بلا سود معیشت کے حوالے سے پیش کیا گیا جامع فکری خاکہ آج اسلامی بینکاری کے ایک باقاعدہ تعلیمی اور تحقیقی شعبے کی صورت اختیار کر چکا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مزید کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور ایک فکری و نظریاتی لیبارٹری کی حیثیت اختیار کر چکی ہے جہاں نوجوانوں کو محض تعلیم نہیں بلکہ عملی، تحقیقی اور قائدانہ صلاحیتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی میں اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کے خصوصی شعبہ جات قائم کیے جا چکے ہیں، جہاں سے فارغ التحصیل طلبہ عالمی سطح پر اسلامی بینکاری اور مالیاتی اداروں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے، جس کے تحت مسلم-کرسچن، مسلم-ہندو اور مسلم-سکھ ڈائیلاگ فورمز کو باقاعدہ تعلیمی و فکری شعبہ جات کی شکل دی گئی ہے۔ اس فکری و عملی کاوش کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ تحریک سے وابستہ ماہرین اور اسکالرز مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور آنے والے برسوں میں تحریک منہاج القرآن سے وابستہ علمی و فکری ماہرین دنیا بھر میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منہاج یونیورسٹی دینی علوم کے ساتھ ساتھ فزکس، کمیسٹری، کمپیوٹر سائنس اور دیگر جدید علوم میں بھی نوجوانوں کی رہنمائی جاری رکھے گی۔
انہوں نے اس موقع پر تاجر برادری کو منہاج القرآن کے فکری و تعلیمی مشن سے آگاہ کیا اور انہیں معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔
تقریب میں ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور، رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، حاجی محمد اسحاق، شہزاد رسول قادری، چودھری محمد راشد، راجہ زاہد محمود، رانا محمد شکیل، علی عمران، چودھری شبیر دیو، شیخ محمد عامر رفیع، عثمان رفیع، فاروق انور علوی، شہزاد احمد خان، محمد ثاقب بھٹی، سعید بن نعمان، احمد اخوان اعوان، محمد جنید وارثی، چودھری محمد آصف، سید جمیل شاہ، ��ابد بشیر قادری سمیت عوامی تاجر اتحاد اور دیگر تاجر ایسوسی ایشنز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
#DrHussainQadri #MinhajulQuran #businessman #education