#اردو زبان میں اپنی طرز کی پہلی اور منفرد ترین ویب گاہ جس کا پتا اردو رسم الخط ہی میں لکھا جاتا ہے۔ #شاعری، #نثر، #عروض، کلاسیکی #ادب اور بہت کچھ۔ #اردوگاہ
عربی زبان میں عجز ناتوانی، کمزوری اور بےبسی کی اس کیفیت کے لیے استعمال ہوتا ہے جس میں کوئی کچھ کرنا بھی چاہے تو خود کو اس کے قابل نہ پائے۔ عجوز بڑھیا کو کہتے ہیں کیونکہ وہ ایسے معمولی کاموں کی سکت بھی نہیں رکھتی جو پہلے اس کے لیے بڑی آسانی سے ممکن تھے۔
https://t.co/SrLHsN7gGC
ایک ظلم کرتا ہے ایک ظلم سہتا ہے
آپ کا تعلق ہے کون سے گھرانے سے
نصرتؔ ص��یقی کا کلام۔ راحیلؔ فاروق کی آواز۔ صرف لہجہ پر!
#اردو #ادب #شاعری #لہجہ
https://t.co/YZTFYkIqc4
رات دن خون پسینے سے چمن کو سینچا
اپنی قسمت کی کلی تھی کہ کبھی بھی نہ کھلی
بابوؤں کی تو لگی مفت دہاڑی لیکن
یومِ مزدور پہ مزدور کو چھٹی نہ ملی
(راحیلؔ فاروق)
رحم کے قابل ہے یہ قوم
جس کی سانسوں کا کرایا اس سے روز اس کا مسیحا لے رہا ہے
جس کا چوکیدار چھت پر چڑھ کے اس کے گھر کی بولی دے رہا ہے
(ماخوذ از خلیل جبران)
#اردو#ادب#شاعری#اردوگاہ
https://t.co/lmswQL6Drx
امید ہے کہ امیدیں کبھی نہ ٹوٹیں گی
یہ آسرا ہے کہ اب آسرا کسی کا نہیں
غزل: نگاہ سب پہ سہی آشنا کسی کا نہیں – اردو شاعری – اردو گاہ
#اردو#ادب#شاعری#اردوگاہ
https://t.co/Wn2rCEPqo1
دل میں کیا درد ہے واللہ اعلم
آہ کیوں سرد ہے واللہ اعلم
چشم کیوں نم ہے خدا ہی جانے
رنگ کیوں زرد ہے واللہ اعلم
سہل جو عشق کو جانے ہے فغاںؔ
کون سا مرد ہے واللہ اعلم
(اشرف علی فغاںؔ)
https://t.co/iqiHPwHGWy
#اردو#ادب#شاعری#لہجہ
In Memory of Ayatollah | Khamenei's Persian Poetry with Urdu Translation
https://t.co/TXgyx6GAWx
خورشیدِ من برآی – آیت اللہ علی خامنہایؒ شہید کی ایک دلآویز فارسی غزل اردو ترجمے کے ساتھ
#اردو#فارسی#لہجہ#Khamenei#Poetry
شرم کی بات کو اعزاز بنا سکتی ہے
کھوکھلے پن کو کھلا راز بنا سکتی ہے
ایک ترکیب کہ ہے نام خوشامد جس کا
گنجے الو کو بھی شہباز بنا سکتی ہے
(راحیل�� فاروق)
#اردو #شاعری #اردوگاہ
https://t.co/Gab7ubsvQa
اندھیر نگری
بےنور بستیوں میں ہر روشنی کا مجرم
تنہا ملے گا اکثر اس کو دبوچ لینا
آنکھوں میں ڈال دے جو آنکھیں وہ دیدہ ور ہے
اس دیدہ ور کی گستاخ آنکھیں ہی نوچ لینا
ـ(راحیلؔ فاروق)
https://t.co/SMtLzpliGt
شاعر کے نزدیک دنیا میں دو ہی قسم کے لوگ ہیں۔ ایک وہ خود اور دوسرے وہ جو اس کی طرح شاعر نہیں۔ لہٰذا وہ چاہتا ہے کہ دنیا اسے ایک بےنظیر ا��ر بےمثال آدمی کے طور پر پہچانے اور یاد رکھے۔
#اردو #نثر #انشائیہ #اردوگاہ
https://t.co/vSVS8VGHgG
ہزاروں لاکھوں تعلیم پر خرچ کرنے کے بعد عالم یہ تھا کہ تجربہ حاصل کرنے بیوپاری کا لڑکا درزیوں میں گھسا ہوا تھا، موچی کا لوہاروں میں، جاٹ کا ترکھانوں میں، حکیم کا نائیوں میں، دھوبی کا مستریوں میں۔
https://t.co/iXOzY8KMqM
#تعلیم#روزگار#اردو#اردوگاہ
آزادی
یہ جو قلعہ ہوا میں ہے اس کی کوئی
ٹھوس بنیاد ہوتی تو کیا بات تھی
ملک آزاد ہے ہم نے مانا مگر
قوم آزاد ہوتی تو کیا بات تھی
(راحیلؔ ف��روق)
https://t.co/HsU5Ee3Tm8
#اردو #آزادی #پاکستان
یہ مضمون دس برس پہلے لکھا گیا تھا۔ ملکی جامعات میں داخلوں کی تیزی سے گرتی ہوئی شرح ��ی خبریں سن کر یاد آ گیا:
https://t.co/Qm1ER8SZlC
فارسی کی کہاوت ہے، خود کردہ را علاجے نیست۔ ہم اپنے پاؤں پر کلھاڑی مار چکے ہیں۔ افسوس تو کیا جا سکتا ہے مگر اس کا بھی کیا فائدہ؟
پروردگار کا ایک اور کرم، الحمدللہ!
آغا خان یون��ورسٹی ایگزامینیشن بورڈ (AKU-EB) نے 2025ء سے نویں سے بارھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے اردو گاہ کو مجوزہ ویب سائٹس میں شامل کر دیا ہے۔ چاروں جماعتوں کے لیے تجویز کردہ مآخذ کی فہرستیں اس پتے پر ملاحظہ فرمائیے:
https://t.co/9JBTw2kw4i