مدرسے جانے والا 15 سالہ طالب علم مردہ حالت میں برآمد
فیصل آباد کے علاقے تھانہ بٹالہ کالونی کی حدود میں 15 سالہ لڑکے کی لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ شعیب گزشتہ روز مدرسے میں حفظِ قرآن کے لیے گیا تھا تاہم واپس گھر نہ پہنچا، جس پر اہل خانہ کی درخواست پر اس کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آج شعیب کی لاش ایک نالے سے ملی، جسے پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے تاکہ موت کی وجوہات اور حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
#Faisalabad #FaisalabadTV #BatalaColony #CrimeNews #MissingBoy #PoliceInvestigation #PakistanNews
@fsdpolice@rpo_faisalabad@hinaparvezbutt@AzmaBokhariPMLN@MaryamNSharif@DCFaisalabad@GovtofPunjabPK@OfficialDPRPP
پٹرول کے جعلی بلوں پر ڈپٹی ڈی ای او سے جواب طلبی
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے محمد جمیل ولد علی محمد سکنہ تحصیل چونیاں ضلع قصور کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ڈپٹی ڈی ای او سٹی شکیل سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کا الزام ہے کہ متعلقہ افسر نے پٹرول کی مد میں جعلی بل تیار کر کے سرکاری رقم کی خردبرد کی۔ ڈپٹی کمشنر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے افسر کو جواب دہ قرار دیا ہے۔
#DCFaisalabad #CorruptionInPakistan #Faisalabad #FaisalabadTV #FakeVouchers @GovtofPunjabPK@MaryamNSharif@AzmaBokhariPMLN@DCFaisalabad
گمشدہ بچے کی تلاش
نام: سعد امین ولد سعید امین
عمر: 14 سال
گمشدگی کی جگہ: جامعہ ملت روڈ، فیصل آباد
گمشدگی کا وقت: 27 جون، رات 11 بجے
اگر کسی شخص کو یہ بچہ کہیں نظر آئے یا ��س کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو براہ کرم درج ذیل نمبر پر فوری رابطہ کریں:
📲 0316-0774844
براہ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بچہ جلد از جلد اپنے اہل خانہ سے مل سکے۔
اللہ تعالیٰ سعد امین کو خیریت سے گھر واپس پہنچائے۔ آمین
#MissingChild #Faisalabad #LostBoy #ChildSafety #PublicAlert
@fsdpolice @rpo_faisalabad @hinaparvezbutt @DCFaisalabad
عظمی بخاری کا چوک گھنٹہ گھر میں یومِ عاشور کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ
فیصل آباد میں یومِ عاشور کے موقع پر کابینہ کمیٹی برائے فیصل آباد ڈویژن ��ے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی سربراہی میں چوک گھنٹہ گھر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وفد نے مرکزی جلوس کے سکیورٹی، صفائی، ٹریفک، طبی سہولیات اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ شدید گرمی کے پیشِ نظر عزاداروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اینٹی سموگ گن کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔ دورے کے دوران کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں، آر پی او سہیل اختر سکھیرا، ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
#Faisalabad #FaisalabadTV #Ashura2026 #Muharram #PunjabGovernment #Azadari #PublicSafety #SecurityArrangements #ClockTower @AzmaBokhariPMLN @DCFaisalabad @MaryamNSharif @GovtofPunjabPK
8سالہ بچے شکیل کے قاتل علی رضا کے چونکا دینے والے انکشافات پر مبنی بیان
فیصل آباد میں 8 سالہ شکیل کے قتل کیس کے مرکزی ملزم علی رضا کے بیان میں تحقیقات سے متعلق اہم اور چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تحقیقات میرٹ پر جاری ہیں اور تمام حقائق مکمل تفتیش کے بعد عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔
#Faisalabad #FaisalabadTV #FaisalabadNews #CrimeNews #ChildMurderCase #PoliceInvestigation #BreakingNews #PakistanNews #Justice #LawAndOrder
عبداللہ پل نہر سے نومولود بچی کی لاش برآمد
فیصل آباد کے علاقے سمندری روڈ، عبداللہ پل کے قریب نہر سے تقریباً ایک ماہ کی نامعلوم بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈی ٹائپ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق تاحال بچی کی شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ ورثا کی تلاش کے لیے مختلف ذرائع سے کوششیں جاری ہیں۔ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی شناخت اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
#Faisalabad #FsdTV41 #FaisalabadTV #SamundriRoad #AbdullahPul #PoliceInvestigation #UnknownChild #BreakingNews #CrimeNews #PunjabPolice #PakistanNews @hinaparvezbutt@AzmaBokhariPMLN@fsdpolice@rpo_faisalabad@GovtofPunjabPK@GovtofPunjabPK@MaryamNSharif
7 سالہ شکیل کے اندھے قتل کا معمہ حل، قریبی رشتہ دار نے گالی دینے پر قتل کیا!!
فیصل آباد پولیس نے 7 سالہ بچے شکیل کے اندھے قتل کا معمہ کامیابی سے ��ل کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دو روز قبل چک نمبر 71 ج ب سرلی سے ایک روز بعد بچے کی لاش قریبی احاطہ نما مکان سے برآمد ہوئی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رسی سے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے مقتول کے قریبی رشتہ دار علی رضا کو گرفتار کر لیا، جس نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ کھیل کے دوران اپنی بہن کے متعلق نازیبا الفاظ کہنے کی رنجش پر اس نے بچے کو ایک قریبی مکان میں لے جا کر باتھ روم میں رسی کے ذریعے گلا دبا کر قتل کیا۔ بچے کے ورثاء نے بروقت کارروائی اور ملزم کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سی پی او فیصل آباد، ایس پی اقبال ڈویژن اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ سی پی او فیصل آباد نے کامیاب تفتیش پر ایس پی سعید احمد اور ٹیم کے لیے ایک لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
#Faisalabad #FaisalabadTV #FaisalabadPolice #CrimeNews #MurderCase #ChildMurderCase #PoliceSuccess #PunjabPolice
@hinaparvezbutt @fsdpolice @rpo_faisalabad @AzmaBokhariPMLN @DCFaisalabad @MaryamNSharif
فیصل آباد میں کل موبائل سروس بند رہے گی📵
فیصل آباد میں کل 10 محرم الحرام کو جزوی طور پر موبائل سروس بند رہے گی۔ موبائل سروس صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں بند ہوگی، سروس صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک بند رہے گی۔
#Mobile#Faisalabad#FaisalabadTV#Muharram#Muharram2026 #Internet #MobileService #Security
یہ قافلہ کوئی 5 سے 6 کلومیٹر لمبا قطار کی صورت میں جنت میں داخل ہونے کو تیار ہے 😱
کیا جنت ایسے مل جائے گی؟؟؟ علماء اس پر ضرور روشنی ڈالیں تاکہ لوگ گمراہی سے بچ سکیں 🙏
The Messenger of Allah (ﷺ) said:
Fast the Day of Ashura, for indeed I anticipate that Allah will forgive (the sins of) the year before it.
Reference: Jami` at-Tirmidhi 752
The Messenger of Allah (ﷺ) said:
Fast the Day of Ashura, for indeed I anticipate that Allah will forgive (the sins of) the year before it.
Reference: Jami` at-Tirmidhi 752
سرگودھا میں 7 سال کی بچی سے زیادتی و قتل کیس کا مرکزی ملزم ہلاک ہوگیا، ملزم سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کو برآمدگی کیلئے لے جایا جارہا تھا، ساتھیوں نے ج��ال چکیاں کے قریب سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں مرکزی ملزم مارا گیا۔
#SamaaTV #Pakistan #punjab #Sargodha #CCD
پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر لواحقین کا احتجاج
فیصل آباد میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 8 سالہ کمسن بچے کے پوسٹ مارٹم میں کئی گھنٹوں کی تاخیر نے لواحقین کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق بچے کی لاش اسپتال منتقل کیے جانے کے باوجود چار گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پوسٹ مارٹم کا عمل شروع نہ ہو سکا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ متعلقہ اسپتال میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث ضروری قانونی کارروائی میں تاخیر ہو رہی ہے جبکہ غم سے نڈھال خاندان انصاف کے انتظار میں اسپتال میں موجود ہے۔ واقعے پر شہریوں نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حساس مقدمات میں فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو مزید اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
#Faisalabad #FaisalabadTV #CrimeNews #JusticeForChild #PunjabHealth
@CMComplaintCell@hinaparvezbutt@MaryamNSharif@AzmaBokhariPMLN@DCFaisalabad@fsdpolice
8 سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل!!
فیصل آباد کے علاقے ٹھیکری والا، چک نمبر 71 ج ب سرلی میں 8 سالہ بچے شکیل کی لاش ایک زیرِ تعمیر اور خالی مکان کے واش روم سے برآمد ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق بچہ گزشتہ روز گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا تھا لیکن واپس نہ آیا، جس پر اس کی تلاش شروع کی گئی اور مختلف علاقوں میں اعلانات بھی کروائے گئے۔ بعد ازاں بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ ��بینہ زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کے شبے پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور حتمی رائے فرانزک رپورٹ اور پوسٹ مارٹم کے نتائج کے بعد دی جائے گی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے جبکہ شہریوں نے واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے��
#Faisalabad #FsdTV41 #FaisalabadTV #Thikriwala #CrimeNews #BreakingNews #ChildMurder #Investigation #PunjabPolice #JusticeForChild #PakistanNews
ماڈل بازار ڈجکوٹ کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ
ماڈل بازار ڈجکوٹ میں بیوٹیفکیشن کے کام مکمل ہونے کے بعد بازار کی خوبصورتی، صفائی اور مجموعی ماحول میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ جدید تزئین و آرائش کے اقدامات نے بازار کو مزید دلکش، منظم اور خریدار دوست بنا دیا ہے، جس سے شہریوں کو بہتر اور خوشگوار خریداری کا ماحول میسر آ رہا ہے۔ ویڈیو میں دکھائے گئے پہلے اور بعد کے مناظر اس مثبت تبدیل�� کی واضح عکاسی کرتے ہیں اور ثابت کرتے ہیں کہ بیوٹیفکیشن منصوبے نے ماڈل بازار ڈجکوٹ کی شکل و صورت کو ایک نئی پہچان دی ہے۔
#Faisalabad #FaisalabadTV #Dijkot #ModelBazaar #Beautification
8 کروڑ سے زائد پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر این ایف سی یونیورسٹی سیل!!
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے 8 کروڑ 39 لاکھ روپے کے بھاری پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر جڑانوالہ روڈ پر واقع این ایف سی یونیورسٹی کو سیل کر دیا۔ کارروائی کے دوران محکمہ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے ادارے کو بند کیا، جبکہ حکام کے مطابق یہ اقدام طویل عرصے سے واجب الادا ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث اٹھایا گیا ہے۔
#Faisalabad #FaisalabadTV #PropertyTax #ExcisePunjab #TaxRecovery #UniversitySeal #BreakingNews #PakistanNews
روشن والی جھال بائی پاس سے خانوآنہ بائی پاس روڈ پر پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں ایک باپ اور اس کے دو کمسن بیٹے جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو کے مطابق تینوں افراد ایک موٹرسائیکل پر سوار تھے اور جن��ل ہسپتال سمن آباد سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم کے نتیجے میں حادثے کا شکار ہو گئے۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 26 سالہ ندیم ولد رحمت اللہ، 7 سالہ احمد ولد ندیم اور 2 سالہ رحمت ولد ندیم موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد پولیس کی موجودگی میں تینوں افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دیں۔ واقعے نے علاقے میں سوگ کی فضا قائم کر دی۔
#Faisalabad #FaisalabadTV #RoadAccident #TrafficAccident