جبری گمشدگیاں بند کرو
تمام جبری لاپتہ افراد کو بازیاب کرو
جبری لاپتہ بلوچ خواتین کو بازیاب کرو
جبری لاپتہ بلوچ افراد کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کرو
تمام لاپتہ افراد کو منظرِ عام پر لایا جائے اور انہیں قانونی چارہ جوئی کا حق دیا جائے
_وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP)
وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6364ویں روز جاری۔
نشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے آرگنائزر ایڈووکیٹ شاہ زیب بلوچ، کریم پرہاد اور دیگر نے کیمپ کا دورہ کرکے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
انہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6363ویں روز جاری۔
جبری لاپتہ غلام حیدر کرد کے اہل خانہ نے کیمپ میں شرکت کرکے ان کی گمشدگی کی تفصیلات فراہم کیں۔
نصراللہ بلوچ نے ان کا کیس کمیشن و حکومت کو فراہم کرکے باحفاظت بازیابی کے لیے آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
#EndEnforcedDisappearances
جبری لاپتہ قادر بخش ولد محمد رمضان کا کیس وی بی ایم پی کی جانب سے کمیشن آف انکوائری آن انفورسڈ ڈسپیئرنسز کے ہیڈ آفس اسلام آباد، محکمہ داخلہ بلوچستان اور کمیشن کے بلوچستان چیپٹر کو فراہم کردیا گیا ہے۔
نصراللہ بلوچ نے مطالبہ کیا کہ قادر بخش کی باحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے۔
میرے بھائی غلام حیدر کرد کو 12 مارچ 2026 کو مشرقی بائی پاس کوئٹہ سے مبینہ طور پر سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے جبری لاپتہ کیا۔ آج تک کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔ اعلیٰ حکام سے فوری بازیابی کا مطا��بہ ہے۔
#EndEnforcedDisappearances
محمد اسحاق کی اپیل
میرا بیٹا محمد اسلم 2015 سے حب سے جبری طور پر لاپتہ ہے۔ ہم برسوں سے شدید ذہنی کرب میں مبتل�� ہیں۔ محمد اسلم کو فوری بازیاب کیا جائے، یا کم از کم اس کے بارے میں معلومات فراہم کرکے ہمیں اس اذیت سے نجات دلائی جائے۔
#EndEnforcedDisappearances
کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف VBMP کا احتجاجی کیمپ چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں 6362ویں روز جاری۔
بی ایس او کے سابق چیئرمین مہیم خان بلوچ نے کیمپ کا دورہ کرکے اظہارِ یکجہتی کیا. انہوں نے جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
جبری لاپتہ حسن رفیق، احسان حسن اور نادل کی لاشیں گوادر کےعلاقے ڈنک، کلدان سے برآمد ہونا باعثِ تشویش ہے۔ لواحقین نےدورانِ حراست ماورائے عدالت قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
وی بی ایم پی شفاف، آزادانہ تحقی��ات، ذمہ داروں کے احتساب اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتا ہے۔
کوئٹہ: وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6361ویں روز جاری رہا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ڈپٹی آرگنائزر وھاب بلوچ اور فیض امیر نے کیمپ کا دورہ کرکے اظہارِ یکجہتی کیا۔
چیئرمین نصراللہ بلوچ نے جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
#EndEnforcedDisappearances
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ آج 6360ویں روز بھی جاری رہا۔
#EndEnforcedDisappearances
��ادر بخش ولد محمد رمضان کے اہل خانہ کا وی بی ایم پی سے رابطہ۔
لواحقین کے مطابق قادر بخش کو 6 ستمبر کو باغبانہ سے خضدار جاتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
وی بی ایم پی نے قادر بخش سمیت تمام جبری لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ کو آج بروز منگل 6359 دن مکمل ہوگئے۔
#EndEnforcedDisappearances
کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6358ویں روز جاری۔
جبری لاپتہ رفیق اور محمد الیاس کے لواحقین کا چیئرمین نصراللہ بلوچ سے رابطہ۔
نصراللہ بلوچ نے مطالبہ کیا کہ رفیق اور محمد الیاس سمیت تمام لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کیا جائے۔
#EndEnforcedDisappearances
سہیل تگرانی اور محمد تگرانی کی جبری گمشدگی باعثِ تشویش ہے۔ دونوں نوجوان 30 اگست سے مبینہ طور پر لاپتہ ہیں۔ وی بی ایم پی مطالبہ کرتی ہے کہ انہیں فوری اور باحفاظت بازیاب کرکے اہلخانہ کو معلومات فراہم کی جائیں۔ اگر کوئی الزام ہے تو عدالت میں ��یش کیا جائے۔
#EndEnforcedDisappearances
کوئٹہ: وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6357ویں روز جاری۔
19 اگست کو گشکوری ٹاؤن کوئٹہ سے جبری لاپتہ حمیرا، نجمہ بنگلزئی اور دو بچوں کی تاحال عدم بازیابی تشویشناک ہے۔ وی بی ایم پی مطالبہ کرتی ہے کہ انہیں فوری بازیاب کرکے اہلخانہ کو معلومات فراہم کی جائیں۔
#EndEnforcedDisappearances
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ کو آج بروز ہفتہ 6356 دن مکمل ہوگئے۔
#EndEnforcedDisappearances
VBMP Chairman Nasrullah Baloch said the Commission of Inquiry on Enforced Disappearances has formally registered the case of Muhammad Riaz, who was forcibly disappeared in May this year, and initiated legal proceedings for his recovery.
https://t.co/QVgGixUvTQ
وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6355ویں روز جاری۔
نصراللہ بلوچ نے کہاکہ کمیشن نے محمد ریاض کے کیس پر قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری اور فوری جواب طلب کرلیا ہے۔
وی بی ایم پی نے 28 اگست کو کیس کمیشن اور حکومت کو فراہم کیا تھا۔
#EndEnforcedDisappearances