کوشش ناکام: ایران کے خلاف امریکی جنگ ایک کوشش لگاتار ہے مگر ہر بار امریکی حکومت شکست کھا کر فرار ہے اس شمع روشن کو بجھانے کی کوشش ہو رہی ہے کہ جس کو جلائے رکھنے میں حکمت پروردگار ہے دنیا پر امریکی بالادستی کا ایک مرکز بکھر رہا ہے کہ اس مرکز کو بچانے کے لیے امریکی حکمران بیقرار ہے
ثالثی: پاکستان نے جنگ میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے مگر امریکہ نے معاہدہ یکطرفہ طور پر توڑ دیا ہے پاکستان نے ثالث بننے کی یہ قدر پائی ہے کہ معاہدہ توڑ کر امریکہ نے ثالث ک�� نام بھی نہیں لیا ہے ایمان والوں سے زیادہ آپ کو ان سے محبت ہے کہ جنہوں نے جنگوں میں معصوم جانوں کا لہو پیا ہے
مفسد و مصلح: یہ فسادی لوگ دنیا کی اصلاح چاہتے ہیں کہ امریکی حکمران دنیا میں خود فساد پھیلاتے ہیں یہ خود کو محض اصلاح کرنے والے ظاہر کرتے ہیں مگر دنیا میں فساد پھیلانے کی ہر تدبیر اپناتے ہیں دنیا ان کے فسادی کاموں سے خوب آگاہ ہے کہ صرف بہرے گونگے اور اندھے ہی ان کا ساتھ نبھاتے ہیں
بیمار اقدار : امریکہ میں ایسا شخص بر سرِ اقتدار ہے کہ جو نابالغ لڑکیوں سے جنسی شہوت کا بیمار ہے اس شخص کو ایک سچا مسلمان بیمار نظر آتا ہے کہ جس کا اپنا ایک نہایت بدنام ترین کردار ہے اپنی اخلاقی اقدار پر امریکی لوگوں کو شرم ہی نہیں آتی کہ جن کے ملک کا سربراہ ایک کھلم کھلا بدکار ہے
جہان نو : ملت ایران کو تنہا کرنے کی ہزارہا کاوش مگر اب ملت ایران پر رحمتِ خدا کی بارش ایران سے امریکی و اسرائیلی عداوت اسلامی انقلاب کی وجہ سے ہے کہ اس عداوت میں شامل ہر طرح کا مکر و فریب اور سازش اقوام مشرق میں ایران ایک مرکز بن کر ابھرا ہے کہ جس کے شعلے میں خون امام حسین کی آتش
نہی عن المنکر: اللہ فرماتا ہے کہ شیطان کے خیال کو اندر ہی مار دو مگر ملا کہتا ہے کہ توبہ سے خود کو گناہوں میں اتار دو آپ مسلمان کو گناہوں کی ترغیب دے رہے ہیں پھر آپ انہیں نہی عن المنکر کا بھی پرچار دو اسلام کا ضابطہ حیات مومن کامل بناتا ہے مگر آپ لوگوں کو کھلی گمراہی کا اختیار دو
منظر : پیشوا اپنے پیروکاروں سے بیزار ہو جائیں گے کہ ان پیروکاروں سے وہ اپنی جان چھڑائیں گے یہ اللہ کا قرآن میں بتایا ہوا ایک منظر ہے کہ پیروکار بھی اپنے پیشواؤں سے بیزاری پر اتر آئیں گے آپ کے اصول دین میں امامت ہی نہیں ہے پھر روز محشر آپ اپنے آپ کو کون سے پیشواؤں کے ساتھ پائیں گے
ضد : اہلبیت کی ضد کو بہت پروان چڑھایا گیا ہے کہ ضدِ اہلبیت میں امامت کو بھی جھٹلایا گیا ہے آج بھی اہلبیت کی ضد میں بہت کچھ ہو رہا ہے کہ ضدِ اہلبیت کو لوگوں کے دلوں میں رچایا گیا ہے اہلبیت کی ضد میں صرف اپنا ہی نقصان کیا گیا ہے کہ اس ضد میں لوگوں کو بغض ا��لبیت کا درس پڑھایا گیا ہے
امامت: جنہیں آپ نے اولاد ابراہیم کے سوا امام بنا رکھا ہے تو آپ نے انکے ساتھ محشور ہونا پرخطا رکھا ہے آپ امامت کے سرے سے دعویدار ہی نہیں ہیں پھر آپ نے لوگوں کو کس دین پر لگا رکھا ہے اگر آپ کی امامت حضرت محمد پر ختم ہوتی ہے تو اللہ نے اولاد ابراہیم اور امامت کو قیامت تک بتا رکھا ہے
اہلبیت : آپ امام حسین کو امام کہنے سے شرماتے ہیں پھر بطور امام ان کا نام لینے سے بھی گھبراتے ہیں اہلبیت کے علاوہ آپ نے اپنے امام چن لیے ہیں کہ آل رسول کی امامت سے آپ بہت کتراتے ہیں آل محمد کی امامت کے علاوہ آپ کو ہر امامت قبول ہے کہ آپ اہلبیت کے سوا ہر ایک کی امامت پر اتراتے ہیں۔
فَاذۡکُرُوۡنِیۡۤ اَذۡکُرۡکُم : امام حسین نے کربلا میں خدا کو یاد رکھا ہے پھر خدا نے دنیا کو امام کے ذکر سے آباد رکھا ہے امام حسین کا ذکر پوری دنیا پر غالب ہے مگر دشمن امام کو خدا نے ہمیشہ برباد رکھا ہے خدا نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے کہ ذکرِ امام کو ہر رنگ و نسل میں ایجاد رکھا ہے