اگر نواز شریف اسپتال داخل تھے اور لوگ نہیں آتے تھے اور اب عمران خان مقبول لیڈر ہیں اور انکی جماعت کارکنوں کے آنے پر پابندیاں لگا رہی پھر بھی فیمیلز آگئیں یا کسی نے راستے میں پھول پھینک دئیے تو اسکی سزا عمران خان کو کیسے دی جا سکتی ہے ؟
شاہزیب خانزادہ کا طلال چوہدری سے سوال
آج میں نے کم از کم 4 فیڈرل منسٹرز سے علیحدہ علیحدہ یہ پوچھا یہ انہوں نے کیا کیا ہے ایک منسٹر جو براہ راست اس معاملے سے منسلک ہیں اور بار بار بات بھی کرتے رہے ہیں وہ مجھ سے پوچھ رہے تھے آپ بتائیں کیا ہوا ایک اور منسٹر مجھے یہ تاثر دے رہے تھے ہم تو سپریم کورٹ کے آرڈر پر عمل کرنا چاہتے تھے لیکن یہ کسی نے ہمیں کرنے نہیں دیا اب جس طرف انہوں نے اشارہ کیا وہ کہتے ہیں ہمارا دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے
حامد میر
کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،توہین عدالت کس نے کی اسکا فیصلہ بھی عدالت کرے گی۔
کیونکہ عمران خان کو شفاء اسپتال لیجانے کے احکامات عدالت نے دیے تھے حکومت نے نہیں۔
اور حکومت کو معلوم ہے کہ یہ احکامات کس کی خواہش تھی۔
ہم پر پابندی و ذمہ داری تب عائد ہوتی جب عمران خان کو عدالتی حکم کے مطابق شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لے جایا جاتا، میڈیکل رپورٹس بنتیں اور ہمیں ان کی صحت سے آگاہ کیا جاتا۔
یہاں تو اڈیالہ سے روانگی کے وقت ہی دھوکہ ہوا، جعلی قافلے بنائے گئے، شفاء کے نام پر غلط بیانی کی گئی اور فرضی چیک اپ کے بعد عمران خان کو واپس اڈیالہ پہنچا دیا گیا۔
حقیقت یہ ہے کہ حکومت نے ہر قدم پر عدالتی حکم کی خلاف ورزی اور توہینِ عدالت کی ہے ۔
ججوں کا فیصلہ پاؤں تلے روندھ دیا گیا ، اب ان ججوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے اپنے فیصلے کی کیسے عزت کرانی ہے ، ہم تو اپنی تحریک چلائیں گے ہم اپنی تحریک میں اور تیزی لائیں گے ۔ کل میں بونیر جاؤں گا اور پھر پورے پاکستان میں جاؤں گا۔ سہیل آفریدی
بہت ہو گیا یہ تماشا۔ اب ہم اس تماشے کا مزید حصہ نہیں رہ سکتے۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم مکمل طور پر کشتیاں جلا دیں۔
میں اپنی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی کا فوری مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور فیصلہ کیا جائے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے علاوہ تمام اسمبلیوں سے فوری استعفے دیے جائیں۔ اب ہماری تمام تر توجہ اور توانائیاں 27 ستمبر کی کال کی بھرپور تیاری پر مرکوز ہونی چاہئیں۔
حکومت گرانے کے لیے تحریک عدم اعتماد حکومت نے آدھی رات تک لٹکایا
عمران خان کی منتقلی حکومت نے آدھی رات سے آگے تک لٹکایا
دونوں بار لوگ عمران خان کے لیے نکلے
عمران خان حکومت سے بھاری ہے
🚨🚨صداقت عباسی بھی آئی ایٹ شفا ہسپتال کے قریب پہنچے۔ عمران خان سے متعلق سوال پر آبدیدہ نظر آئے۔ سوال پوچھا تو کہنے لگے کہ وہ پاکستان سے محبت کرنے والا انسان ہے۔ مزید کیا کہا، اس ویڈیو میں دیکھیں۔
پچھلے چند دنوں میں عمران خان کو بیرون ملک علاج کی بھی آفر کی گئی تھی قیادت کو یہ کہا گیا تھا آپ عمران خان سے ملاقات کریں اور ایک شخص کی ملاقات بھی ہوئی تھی جس دن نورین نیازی کی ملاقات ہوئی تھی اسی دن ایک شخصیت کی ملاقات ہوئی تھی اور انہوں نے عمران خان کو یہ پیغام دیا تھا حکومت یہ کہہ رہی ہے آپ چند دنوں کے لئے باہر چلے جائیں ایک ہفتے کے لئے چلے جائیں اپنے بچوں سے ملاقات کریں آپ تین سال جیل میں رہے ہیں آپ اپنا اچھے ڈاکٹر سے ٹریٹمنٹ کروائیں پھر واپس آجائیں عمران خان نے کہا absolutely not سوال ہی نہیں پیدا ہوتا میں نے یہیں ٹریٹمنٹ کروانا ہے یہیں میرا علاج ہوگا
سید ذیشان
اب تو سوچ بھی اس بات کا احاطہ نہیں کر سکتی کہ عمران خان پر اللہ کا کیسا خاص کرم ہے۔ خان ماضی میں جو کہہ دیتے ہیں، وقت گزرنے کے ساتھ وہی بات حال میں ہو بہو لاگو ہوتی نظر آتی ہے۔
“There is only one man who is featuring.”♥️🔥