یاد ہے؟ ہم سرحدی لکیروں سے آزاد تھے۔
ہم سب سے پہلے مسلمان تھے
ہم نے وطن، زبان اور پیشہ بھلا کر ایک کلمے سے رشتہ جوڑا تھا۔
تب اللہ کی مدد اور نصرت ہمیشہ ہمارے ساتھ رہی،
ہمیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔
یاد ہے؟ ہم نے صرف ایک مسلمان کے لیے موت پر بیعت کی تھی۔
یہ تمہارے لہو کا ہی اعجاز ہے۔۔۔
جس نے انور عطا کی ہیں بیداریاں۔۔۔
صرف اتنا نہیں آج جاگے ہیں ہم۔۔۔
قوم کو بھی جگانے کے قابل ہوئے۔۔۔
اے شہیدوں تمہارا یہ احسان ہے۔۔۔
آج ہم سر اٹھانے کے قابل ہوئے۔۔۔