سلمی بٹ باجی نے یونیلیور جیسی انٹرنیشنل کمپنی کے گودام میں چھاپہ مارا ہ�� اور پوری دوہزار کلو ایکسپائری آئس کریم پکڑی ہے اس کو فنگس لگا ہوا تھا یعنی مہنگی ترین قیمت لے کر بھی بچوں کو زہر بیچ رہے تھے
آپ سب سلمیٰ بٹ صاحبہ کے کام کو بہت سپورٹ کریں
شہباز شریف حکومت میں انہی چار دنوں میں بیوروکریٹس کو دو ارب اضافی مراعات کا پیکج دیا ہے
نون لیگ کو شہباز شریف صاحب کی حکومت نے اس لیول پر پہنچا دیا کہ اگر فری اینڈ فئیر الیکشن ہوں تو پنجاب تک میں کونسلر تک کا الیکشن ہار جائیں گے
عام آدمی سے لوٹ کر الیٹ کو نوازنے کا نام شہباز سپیڈ ہے
یہ کل ایران کی سعودی عرب کی سرزمین پر بلاسٹک میزائل حملے کی ویڈیو ہے ایران نے پچھلے چار مہینے کے بعد سعودیہ پر یہ پہلا براہ راست حملہ کیا ہے یاد رہے یہ حملہ پاکستان کے اس بیان کے بعد دیا گیا کہ سعودیہ پر کسی قسم کا حملہ پاکستان کی ریڈ لائن ہو گا
وفاقی وزیر مواصلات علیم خان لاہور پہنچے تو ان کی سوسائٹی کے سیکورٹی گارڈز انہیں پروٹوکول دینے کیلئے وائرلیس سٹ اٹھائے خود سڑکوں پر آ گئے اور اور روٹ لگا کر ٹریفک جام کر دی ، پنجاب حکومت کے مطابق صوبہ بھر سے ڈالہ اور سیکورٹی گارڈ کلچر کا خاتمہ کر دیا گیا ہے پھر یہ کیا ہے ؟ سیکورٹی گارڈز کا روٹ لگانا اور ٹریفک کو جام کرنا ایک جرم ہے دیکھتے ہیں کہ پنجاب حکومت اس غیر قانونی عمل پر مقدمہ درج کرتی ہے یا نہیں
قانون کے مطابق ،،کم ازکم مقدمہ کی دف��ات 341٫ 186٫143٫ 149 اور 506 بنتی ہیں
اب پنجاب حکومت ثابت کرے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے یا نہیں ؟
اس حکومت میں ذرہ برابر رمق باقی رہ گئی ھے شرم اور غیرت کی؟اب بھی ان ججز کو مزید مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ دینا ھے؟قرض اتارنے کے چکر میں آپ لوگوں نے عوام کی کھال اتار دی ھے اور اب بھی مزید قرضے ان ججز کی مراعات اور تنخواہیں بڑھانے کے لئے ادھار پکڑے جارھے ھیں۔عوام مہنگائی برداشت کرلے گی لیکن اس اشرافیہ کی مراعات کے نام پر لٹ مار برداشت نہیں کرے گی
کوئی جاہل وزیر تعلیم کو یہ دیکھا دو، شاید شرم آ جائے۔
پنجاب کے وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر صاحب نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ کیا۔ یہ بھی ٹھیکے پر دیئے ہیلتھ سینٹر ہیں۔ وہاں ایک سوئیپر کی تنخواہ 15 ہزار تھی تو خواجہ صاحب غصے میں آ گئے اور مالک ڈاکٹر کو کھری کھری سنا دی۔ کہا یہ قابل قبول نہیں، آج کے دور میں پندرہ ہزار میں کیا بنتا ہے۔ اگر تنخواہ کم دیں گے تو آپ کا ٹھیکہ کینسل ہو جائے گا۔اور اس دوران ان کی دردمندی بھی نظر آ رہی ہے
یہ ہوتی ہے انسانیت۔ ایک ہی حکومت مگر عوامی وزیر اور عوام دشمن وزیر کا فرق سامنے ہے۔
@Aadiiroy2 سر لاہور جیسے شہر میں مڈل کلاس فیملی کے گھر جا کر پوچھیں اتنی مہنگائی اور بجلی کء بلوں نے کمر توڑ دی۔ اس وقت کوئی گھر میں بیمار ہے تو وہ بوجھ لگتا کیونکہ علاج کے پیسے نہیں دوائیں مہنگی۔ نون لیگ کو سپورٹ کیا ہمیشہ مگر اب سارے پوسٹر ان کے گھر سے اتار دیۓ۔
دو دن سے اپنے آبائی شہر بہاولپور آیا ھوا ھوں،گرمی نے سخت طبیعت صاف کی ھے اور دوسری اس بات کو جماعت تک پہنچانا چاھتا ھوں کہ بہاولپور کے نکمے،نالائق اور نوسرباز ایم پی اے رانا طارق اور ظہیر ��قبال چنڑ شہر سے مستقل غائب ھیں،صرف تصاویر کی حد تک یہاں پائے جاتے ھیں،لیگی ایک دوسرے کی جڑیں کاٹ رھے ھیں،کارکنان سے کسی کا کوئی لینا دینا نہیں،گلی محلوں کی سڑکیں تباہ حال ھیں،مہنگائی کی ستائی عوام مسلم لیگ نواز کی حکومت کو کوس رھی ھے اور ان میں اکثریت مسلم لیگ نواز کے ووٹرز کی ھے۔میری اس تنقید کو دلیل کی کسوٹی پر جانچنے کے لئے کسی بھی دیانت دار شخص کو بہاولپور بھیج کر رائے شماری کروالیں۔
پنجاب میں اس وقت لوگوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے اور افسر شاہی نے مریم صاحبہ کی سیاسی تباہی کا مکمل بندوبست کر دیا ہے اس قدر مہنگائی اور بجلی کے بل گیس کے بل ہیں ایسے میں پیرا فورس جیسے بدمعاش غریب پر چھوڑ دیے ہیں
خدا کے لئے لوگوں کے کاروبار تباہ مت کرو