A projectile struck central Tel Aviv, resulting in a massive explosion that sent plumes of smoke towering into the air over the Israeli city’s skyline.
ہم شدید تشویش اور غم و غصے کے ساتھ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ لکپاس ٹنل پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائدین اور کارکنوں پر ریاستی فورسز کی جانب سے شیلنگ کی گئی، اور 250 سے زائد کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ ریاستی جبر پُرامن اور آئینی احتجاج کو کچلنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہماری تحریک مکمل طور پر پُرامن ہے، اور ہمارے مطالبات نہایت جائز اور انسانی بنیادوں پر ہیں۔ ہمارا بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ ہماری ماؤں اور بہنوں کو، جنہیں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے، فی الفور رہا کیا جائے۔ ان کی رہائی کے بغیر کوئی مذاکرات، کوئی یقین دہانی، اور کوئی وعدہ قابل قبول نہیں ہوگا۔
کارکنوں پر حملے، گرفتاریوں اور ریاستی طاقت کے استعمال سے ہماری آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بلوچ قوم ظلم کے سامنے جھکنے والی نہیں۔ ہمارا اتحاد، ہمارا عزم، اور ہماری قربانیاں اس جدوجہد کو اس کی منزل تک ضرور پہنچائیں گی۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے، بصورتِ دیگر حالات کی تمام تر ذمہ داری ریاستی اداروں پر عائد ہوگی۔
بلوچستان میں لانگ مارچ جاری
خضدار پہنچنے پر اختر مینگل کا شرکاء سے دھواں دھار خطاب
یہ راستوں کی رکاوٹیں ہمیں نہیں روک سکتیں ہم ہر صورت کوئٹہ پہنچیں گے ۔ مینگل