صبر بہت بڑی چیز ہے۔۔۔آپ کی سب سے بڑی جنگ خود اپنے آپ کے ساتھ ہوتی ہے۔۔۔کڑا امتحان ہوتا ہے۔۔۔خود پہ قابُو رکھنا۔۔۔اور یہ سب کو نہیں آتا۔۔۔لیکن ��و اس میں کامیاب ہو جاتا ہے اسے پھر کوئی شخص بھی ہرا نہیں سکتا۔۔۔زندگی کے کسی بھی موڑ پر۔ تبھی تو صابرین اللہ کے دوست کہلائے...
وہ اکثر مجھے خود سے بھی توڑ دیتا ہے
پھر مسکراتے ہوئے خود ہی جوڑ دیتا ہے۔۔
وَاَنَّہُ ھُوَ اَضْحَکَ وَاَبْکٰی،،
وہ ہنساتا ہے اور وہی رلاتا ہے(القرآن)♥️
پہلے میری آنکھوں میں عجب نمی سی بھرتا ہے
پھر ان میں قوس و قز��ح چھوڑ دیتا ہے
فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْراً (القرآن۔
میں خوفزدہ ہوں تو مجھ میں یقین بھرتا ہے
گر بدگماں ہوں تو جھنجھوڑ دیتا ہے
وَھَوَ مَعَکُمْ اَیْنَ مَا کُنْتُمْ(القرآن)
وہ تمہارے ساتھ ہے تم جہاں کہیں بھی ہو۔
کبھی عطا کرتا ہے عجب سکون کا عالم
کبھی اک شور سا مجھ میں چھوڑ دیتا ہے
اَلاَ بِذِکْرِ اللہِ تَطْمَئِنَّ الْقُلُوْبْ( القرآن)
السلام علیکم ورحمتہ اللّٰهِ وبرکاتہ
رب العالمین سے دعا ہے کہ ہمیں شیطان کے بہکاوے سے دور رکھے ہمیں ہمارے والدین اور اولاد سمیت اپنے بخشیں ہوئے بندوں میں شامل فرمائے
آمین
#ماں 💔
حضرت عباسؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی :
مجھے کوئی ایسی چیز بتائیے جسے میں اللہ سے مانگتا رہوں،
آپ ﷺنے فرمایا:
“اے عباس! اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا! دنیا و آخرت میں عافیت طلب کرو“۔
(ترمذی،۳۵۱۴)
سیدنا انس بن مالکؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
اسلام (اعضاء سے متعلقہ) علانیہ چیز ہےاور ایمان دل سے متعلقہ مخفی چیز ہے۔ پھر آپ ﷺ نے اپنے سینے کی طرف تین دفعہ اشارہ کیا اور ��ھر فرمایا: تقوی یہاں ہوتا ہے۔
(مسند احمد،۵۹)
اےمیرے خدائےواحد
کہیں عرش ہےکہیں طُور ہے
یہ بجا ہےمالکِ دوجہاں
میری بندگی میں فتُور ہے
یہ خطا ہےمیری خطا مگر
تیرا نام بھی تو غفور ہے
یہ بتا!میں تجھ سےمِلوں کہاں؟
مجھےتجھ سےملناضرور ہے
کہیں دل کی شرط نہ ڈالنا
ابھی دل گناہوں سےچُور ہے
تُو بخش دےمیرےسب گناہ
تُو رحیم ہےتوغفور ہے❤️
*ہم بلا سبب نہیـــں بدل جاتے ... اگر کوئی کہے ... آپ بدل گئے ہیــــــــں ... تو إنہیــــــــں چائیے ... دھیان سے دیکھیں ... کہ انہوں نے کیا کیا ہے؟؟؟....
��ری کی خبریں سن کر اور وہاں کی ویڈیو دیکھ کر دل دہل گیا. کس طرح گاڑیوں میں والدین اور بچوں نے ایک دوسرے کے سامنے سسک سسک کر دم توڑا ہوگا. یا اللہ ہم پر رحم فرما. سب جانتے ہیں کہ اس ملک کے سیاحتی علاقوں میں انتظامات کی شدید کمی ہے. حکومت اور عوام دونوں ہوش کے ناخن لیں خدارا 💔😔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا : جنت میں ایسی قومیں ( امتیں ، جماعتیں ) داخل ہوں گی جن کے دل پرندوں کے دلوں کی طرح ہوں گے.
{صحیح مسلم:7162}
#Ahades_e_Nabvi