شکریہ گلگت
گلگت کی عوام نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا کہ 7 جون کو ان کا ووٹ حق حاکمیت، حق روزگار اور حق ملکیت کی جدوجہد کیلئے ہوگا، ان کا ووٹ صرف تیر کیلئے ہوگا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ رہی ہے کہ ہم نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی عوام کے بنیادی آئینی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے، اور میرا آپ سے وعدہ ہے کہ ہم آگے بھی آپ کی اس جدوجہد کو آپ کے ساتھ اور عوام کی طاقت سے جاری رکھیں گے، میں نے آپ سے پچھلے انتخابات میں حق ملکیت کا وعدہ کیا تھا جس کو قانون سازی کے ذریعے مکمل کیا اور اب 28 ہزار مربع میل زمین جو پہلے سرکار کی تھی اب پہاڑوں سے لیکر دریاؤں تک اس زمین کے مالک گلگت بلتستان کے عوام ہیں۔
7 جون کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں تاکہ ملکر گلگت بلتستان کی حق ملکیت کی جدوجہد کو آگے بڑھا سکیں۔
شکریہ غذر
آج غذر کے عوام کی بھرپور شرکت نے واضح کردیا کہ گلگت بلتستان کی عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے صرف پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کرتی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی سیاست کو اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھتی ہے۔ اگر آپ مجھے گلگت بلتستان سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرواتے ہیں تو میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم مل کر گلگت بلتستان کو ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کی نئی منزلوں تک پہنچائیں گے۔ ہم آپ کے حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے اور ایسا مستقبل تعمیر کریں گے جہاں ہر شہری کو ترقی کے مساوی مواقع میسر ہو۔
7 جون کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں تاکہ گلگت بلتستان کی ترقی کے نئے دور کا آغاز کرسکیں۔
“قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو جب گلگت بلتستان آئے اور یہاں پیٹرول اور گندم کی قیمتوں کو دیکھا کہ یہاں کے عوام کس مشکل میں زندگی بسر کررہے تھے، قائد عوام کا گلگت بلتستان کیلئے سب سے بڑا کارنامہ وہ سبسڈی کا تحفہ ہے جس کی وجہ سے آج تک جس قیمت پر پیٹرول اور گندم کراچی میں ملتی ہے اس ہی قیمت پر گلگت بلتستان کی عوام کو ملتی ہے۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
@BBhuttoZardari
#ShigarMainTeerChaleyGa
موجودہ مشرقِ وسطیٰ میں بعض ممالک کی سرزمین پر غیر ملکی ائیر بیسز کی موجودگی کا ذکر کیا جاتا ہے، مگر پاکستان کی تاریخ میں بھی ایک ایسا دور تھا جب ایک آمر نے غیر ملکی طاقتوں کو یہاں ائیر بیسز قائم کرنے کی اجازت دی۔
لیکن جب سلالہ واقعہ پیش آیا اور پاکستان کی خودمختاری پر سوال اٹھا، تو صدر مملکت آصف علی زرداری نے جرات مندانہ فیصلہ کیا اور تمام غیر ملکی بیسز بند کر کے واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی سرزمین اور اس کی خودمختاری پر سمجھوتہ قبول نہیں ہے۔
یہ وہ لمحہ تھا جب ریاست نے مہمان نوازی نہیں، قومی وقار اور خودداری کو ترجیح دی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
#SkarduMainTeerChaleyGa
@BBhuttoZardari
شکریہ چلاس، دیامیر
آج آپ کی بھرپور شرکت نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام ترقی کے سفر کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کرتی ہے۔ 7 جون کو آپ کا ووٹ صرف ایک جماعت کے لیے نہیں بلکہ اپنے حقوق، اپنی ترقی اور اپنے بہتر مستقبل کے لیے ہوگا۔
پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ گلگت بلتستان میں ترقی، روزگار، صحت اور بنیادی سہولیات کے نئے دروازے کھولے جائیں گے۔
7 جون کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں، تاکہ عوامی راج قائم کیا جاسکے۔
شہید حاجی غلام مرتضی بلوچ سابقہ ایم پی اے و صدر ضلع ملیر پاکستان پیپلز پارٹی کی چھٹی برسی کے موقع پر قرآن خوانی و لنگر کا اہتمام اس موقع پر پی ایس 84 وارڈ 1 کے جرنل سیکریٹری ضیاء الرحمان لاشاری نے وارڈ کی ٹیم یاسر بٹ ، علی احمد صابر کے ساتھ شرکت فرمائی اور فاتحہ میں شریک ہوئے