Everyone is welcome here, but please maintain respect for others. Any abusive language, harassment, or inappropriate behavior towards members will result in an immediate block without warning.
#CDFisAbsolutelyGreat https://t.co/CSbBCijZN3
سعودی عرب اور کویت کا گوادر میں 17 ملین بیرل اسٹریٹجک آئل ذخیرہ قائم کرنے کا تاریخی فیصلہ پاکستان کی توانائی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب اور کویت نے گوادر پورٹ پر 17 ملین (ایک کروڑ 70 لاکھ) بیرل کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخیرے کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ تقریباً 1 ارب ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ پاکستان کو عالمی تیل منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور سپلائی چین میں ممکنہ رکاوٹوں کے اثرات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔
منصوبے کے تحت سعودی عرب 10 ملین بیرل جبکہ کویت 7 ملین بیرل تیل ذخیرہ کرنے کے لیے جدید انفراسٹرکچر تیار کرے گا۔ اس اقدام سے گوادر پورٹ کو خطے کے ایک اہم توانائی مرکز میں تبدیل کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔
ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان کے اسٹریٹجک تیل ذخائر میں اضافہ کرے گا بلکہ گوادر کو مستقبل کے "انرجی سٹی" کے طور پر ترقی دینے اور خلیجی ممالک کے ساتھ اقتصادی و تزویراتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔🇵🇰⛽ گوادر میں سعودی عرب اور کویت کے تعاون سے 17 ملین بیرل اسٹریٹجک آئل ذخیرہ قائم کرنے کا بڑا منصوبہ۔ یہ اقدام پاکستان کی توانائی سلامتی، اقتصادی استحکام اور گوادر کو علاقائی انرجی حب بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
#Pakistan #Gwadar #SaudiArabia #Kuwait #EnergySecurity #PakPulse247
پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے صفائی آپریشن کے لیے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
ستھرا پنجاب ترجمان کے مطابق عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن صوبے بھر سے 1 لاکھ 10 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اور باقیات ٹھکانے لگائی گئیں، جبکہ صرف لاہور سے 17 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھائی گئیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاریٰ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز صفائی آپریشن کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق ستھرا پنجاب کے 1 لاکھ 84 ہزار ورکرز فیلڈ میں مصروف ہیں اور آلائشیں اٹھانے کے بعد گلیوں، محلوں اور سڑکوں کو عرقِ گلاب سے دھویا جا رہا ہے۔
#Punjab #EidulAdha #SuthraPunjab #Lahore #Pakistan #PakPulse247
کیپٹن صفدر کی گلگت بلتستان میں مہم دیکھ کر تو لگ رہا ہے کہ ووٹ ڈالنے کی عمر شاید 6 سال کرنی پڑے
جتنے مقبول وہ بڑوں میں ہیں، اُس سے کہیں زیادہ چھوٹے بچوں کے دل جیت چکے ہیں
میڈیا رپورٹس اور خاتون کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق، ان کی پرورش ایک ایسے خاندان میں ہوئی جہاں کسی مخصوص مذہب پر عمل نہیں کیا جاتا تھا، تاہم وہ بچپن ہی سے خالقِ کائنات کی تلاش اور ایک گہرے روحانی تعلق کی جستجو رکھتی تھیں۔
خاتون نے بتایا کہ 2021 میں ایک پرتشدد اور تکلیف دہ رشتے سے نجات کے بعد انہوں نے اپنی زندگی نئے سرے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور کوسٹا ریکا منتقل ہوگئیں، جہاں وہ خواتین کی ذہنی اور روحانی صحت کے لیے “ہیلنگ ریٹریٹس” کی میزبانی کرنے لگیں۔
ان کی زندگی کا اہم موڑ اکتوبر 2023 میں آیا، جب ایک خاتون کے ساتھ عقیدے، ایمان اور زندگی کے مقصد پر ہونے والی گہری گفتگو نے ان کے دل پر گہرا اثر ڈالا۔ بعد ازاں انہوں نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ:
“اسلام ہی وہ سچائی تھی جس کی تلاش میں میں برسوں سے بھٹک رہی تھی۔”
سوشل میڈیا صارفین ان کے اس ایمان افروز سفر کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
#Islam #RevertStory #FaithJourney #PakPulse247
برطانوی پاکستانی کاروباری شخصیت زاہد مغل اس وقت جذباتی ہو گئے جب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی برطانیہ جانے والی پرواز کے پائلٹ نے جہاز کے اسپیکر پر ان کا نام لے کر انہیں تمغۂ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی۔
محترم جناب رانا ثناء اللہ صاحب اور آئی جی پنجاب (جیل) میاں فاروق نذیر صاحب نے ڈیرہ پر تشریف لا کر تعزیت کا اظہار کیا۔ ہم ان کی اس محبت، شفقت اور حوصلہ افزائی پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔
اکاڑہ: عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے گھروں کو واپس جانے والے پردیسیوں/مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاون، جرمانے اور زائد وصول کیئے کرایہ واپس کروائے گئے۔
یہ سوشل میڈیا بھی اب دل کو بھاتا نہیں
اک شور ہے ایسا جو روح کو لبھاتا نہیں
یہ ایکس کی دنیا مرے کام کی نہ رہی
یہاں کوئی اپنا کسی کو بلاتا نہیں
میں تھک گیا ہوں ان جھوٹے چراغوں سے اب
یہ روشنی بھی اندھیروں کو مٹاتا نہیں
سو چھوڑ کر یہ محفلِ بے ثبات میں
اب چل پڑا ہوں، کوئی مجھے روکتا نہیں
بس الوداع، کہ دل کو سکوں چاہیے کہیں
یہ شہرِ ورچوئل مجھے اب راس آتا نہیں