بھارتی کرکٹ بورڈ کا افغانستان کرکٹ ٹیم کیساتھ رویہ پر افغان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ سے رابطہ کرلیا تاہم دو دن گزرنے کے بعد بھی بھارتی بورڈ نے جواب نہیں دیا بھارتی میڈیا کے مطابق دوسرے ون ڈے میچ کے موقعے پر افغانستان ٹیم کو گراؤنڈ تک لے جانے والی بس نہیں آئی میچ شروع ہونے سے کچھ ہی لمحے پہلے آخری مراحل میں افغان ٹیم کو ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے موٹرسائیکل اور رکشوں میں گراؤنڈ پہنچایا گیا میچ کے بعد انڈین ٹیم کا بس بھارتی ٹیم کو فوری لیکر ہوٹل گئی اور افغانستان ٹیم کو میچ کے بعد بھی ایک گھنٹہ گراؤنڈ میں انتظار کرنا پڑا
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس خراب تھی اگر بس خراب تھی سوال یہ ہے تو کیا بھارتی بورڈ کے پا س ایک بس ہے اور پھر بھارتی ٹیم کو کیسے لیکر گئی یادرہے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی افغانستان ٹیم جب بھارت پہنچی تو پانچ گھنٹے ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کو بس کا انتظار کرنا پڑا تھا یہ تاریخ کی پہلی کرکٹ ٹیم بن گئی ہے جن کو رکشوں اور موٹر سائیکل پر ایمرجنسی میں گراؤنڈ پہنچایا گیا
ابھی یہ خبر دیکھی تو سوچا کچھ دوستوں کو بھی بتا دیا جائے
مچل کی پہلی پوزیشن برقرار
ون ڈے بلے بازوں کی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ بھارت کے وراٹ کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زدران تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے روہت شرما چوتھے، شبمن گل پانچویں، پاکستان کے بابر اعظم چھٹے، ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ ساتویں، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر آٹھویں، بھارت کے کے ایل راہل نویں اور سری لنکا کے چریتھ اسالنکا دسویں نمبر پر ہیں
شاہد آفریدی کا اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سفیر عاصم افتخار سے ملاقات
شاہد آفریدی نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، عاصم افتخار
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی پہاڑوں کے خوبصورت مناظر میں پُرسکون جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر مداحوں کی بھرپور توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت پہاڑی مقام لوٹربرونن (Lauterbrunnen) کی وادیوں میں اپنی چھٹیاں گزارتے ہوئے بابر اعظم نے مداحوں کے ساتھ اپنی کچھ آف ڈیوٹی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جس میں وہ نیچر اور پہاڑوں کے درمیان سائیکلنگ کرتے اور پرسکون لمحات کا لطف اٹھاتے نظر آ رہے ہیں۔
بابر اور رضوان کی تنزلی
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اور رضوان کی تنزلی
آئی سی سی پلیئرز رینکنگ کی ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے_
دبئی: انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی پلیئرز رینکنگ کی ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ بھارت کے ابھیشیک شرما کا دوسرا اور انگلش بیٹر فل سالٹ کا تیسرا نمبر ہے۔
پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم تین درجے تنزلی کے باعث 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں اور محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے باعث 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 210 درجہ اونچی چھلانگ کی بدولت اب 30ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ حسن نواز 57 درجے بہتری کے بعد 46 نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے صائم ایوب 4 درجے ترقی کے بعد 61 ویں پر موجود ہیں اور کپتان سلمان علی آغا 42 درجے ترقی کے بعد 76 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں
@Shahid56Shakil دیکھو جی جون سی غلط بات ہے وہ غلط ہے۔ نہیں کرنا چاہیے ان کو ایسا ،پتہ نہیں کیوں نہیں ان کی عقل کام کر رہی کیا ایسی آفت آن پڑی ہے کہ جو وہ ایسا کر رہے ہیں