سرائیکی دی مثال ہے:
ٹکے دی کتی چھ آنے گھلائی"
40 روپے دا سامان اوندے واسطے 100 روپے دا بیگ ول بیگ دے اتے 2 ٹکے دی شہرت دی بھکی دی تصویر 😐
#SaraikiLivesMatters
ملتان میں دریائے چناب میں ہیڈ محمد والا اورشیرشاہ پل کےمقام پرپانی کی سطح بتدریج کم ہورہی ہے ۔ تاہم ملتان کی دوتحصیلوں جلالپورپیروالہ اورشجاع آباد میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جلالپورپیروالہ میں بھی پانی کی سطح توکم ہوئی ہے لیکن بڑے پیمانے پرمتاثرین مدد کے منتظرہیں اورہرطرف تباہی ہے
دریائے چناب میں بڑے سیلابی ریلے کی جنوبی پنجاب میں تباہ کاریاں جاری ہیں ، ملتان کی تحصیل جلالپورپیروالہ ، شجاع آباد ، مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورسمیت درجنوں چھوٹے بڑے مواضعات پانی کی لپیٹ میں ہیں
تحصیل علی پورکے قریب دریائے چناب میں ہیڈپنجند کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل کمی ہو رہی ہے پانی کی آمد و اخراج 5 لاکھ 75 ہزار 195 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے سو سے زائد مواضعات ذیرآب اگئے ہیں۔۔ علی پور شہر ڈوبنے سے بچ گیا ہے ۔۔ ڑھی شہر ۔چوکی گبول۔سیت پور خیر پورسادات خانگڑھ دوئمہ۔سلطان پور شدید متاثر ہوئے ہیں ۔۔
دریائے راوی ہیڈ سدھنائی کے مقام پانی سطح میں کمی جاری اس وقت پانی کی آمد و اخراج 50 ہزار کیوسک ریکارڈ کی جا رہی ہے، پانی کی سطح میں کمی تو جاری ہے تاہم دوسری جانب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نظام زندگی ابھی بھی بری طرح متاثر ہے، آبادیوں اور فصلوں میں پانی ابھی موجود ہے جس سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی ابھی تک اپنوں گھروں تک واپس ناممکن دکھائی دے رہی ہے
بہاولپور کے قریب علاقے فتو والی گوٹھ غنی سمہ سٹھ روڈ مکمل طور پر ستلج کے سیلابی پانی میں ڈوب چکی ہے سینکڑوں متاثریں بچے بزرگ خواتین سمیت بے یار و مدد گار کھلے آسمان اور رلیف کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں
اوچشریف کے قریب پانچ دریاؤں کے سنگم جنوبی پنجاب کے آخری بیراج ہیڈ پنجند پر انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، مزید آبادیوں کوبچانے کیلئے شگاف کرنے کے 2پوائنٹ بنائے گئے ہیں
راجن پورمیں ہیڈ پنجند کا سیلابی ریلا دریائے سندھ کوٹ مٹھن کے مقام میں شامل ہورہا ہے جس کی وجہ سے اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ہے،شکیل انجم کی رپورٹ
امدادی ٹیمیں متوجہ ہوں ۔
بہادر پور میں گڑ والے کڑاہ میں بیٹھے پانی میں دو لوگ پھنسے ہوئے ہیں ۔ جہاں کوئی ریسکیو کشتی ابھی تک نہیں پہنچی ۔جلد سے جلد ریسکیو کیا جائے پلیز ۔
رابطہ نمبر 03287657166
#jalalpurpirwala#bahadurpurjanobi#bastisawa
سیالکوٹ: ھیڈ مرالہ روڈ پر واقع پرانا بہلول میں دس افراد اپنے گھر کی چھت پر دو دن سے بے یارو مدد گار،،دو دن سے کھانے پینے کو کچھ بھی میسر نہیں، محصور اہل خانہ