اَیہُّاالنّاس چلو کوہ ِ ندا کی جانب
کب تک آشفتہ سری ہو گی نئے ناموں سے
تھک چکے ہو گے خرابات کے ہنگاموں سے
ہر طرف ایک ہی انداز سے دن ڈھلتے ہیں
لوگ ہر شہر میں سائے کی طرح چلتے ہیں
اجنبی خوف کو سینوں میں چُھپائے ہوئے لوگ
اپنے آسیب کے تابوت اُٹھائے ہوئے لوگ
ذات کے کرب میں ، بازار کی رُسوائی میں
تم بھی شامل ہو اس انبوہ کی تنہائی میں
تم بھی ایک بادیہ پَیما ہو خلا کی جانب
مصطفیٰ زیدی
@MohsinHijazee درست۔ لوگوں نے ٹوئیثز کو نصحیت، درس و تدریس، سائنس کے پھلاؤ اور اسکے نقصانات اور زندگی بعد از موت جیسے تمام معاملات کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ کیا اچھے دن تھے 140 والے بھی۔
اس سڑک پر دونوں جانب انتائی حساس علاقے ہیں جہاں قومی سلامتی کے اداروں کے دفاتر ہیں اگر صوبائی حکومت یہاں کی بھی حفاظت نہیں کر سکتی تو عام عوام کا تو واقعی اللہ حافظ ہے
گن پوائنٹ پر چھین لیا گیا!
ہفتے کی شام دفتر سے گھر واپسی پر ڈرگ روڈ سے ملینئم مال کے رستے میں نیوپلیکس سینما کے پاس واقع یوٹرن پر ٹریفک کچھ دیر کے لئے رکا۔ ٹریفک آور تھا۔ کہ اچانک گاڑی کے شیشے پر زوردار دھاتی دستک سن کر چونکا۔ اور اگلے ہی لمحے گن پوائنٹ پر فون سے محروم کردیا گیا۔ حاانکہ یہ ایک سیکیورٹی ایریا کے سامنے واقع سڑک ہے۔ ٹریفک کیمرہ بھی نصب ہے۔ فون ٹریکنگ سے معلوم ہوا قائد آباد برج کے سامنے میں واقع موبائل مارکیٹ میں پہنچ گیا فون۔
بہر حال اچانک گن پوائنٹ پر لیا جانا قیمتی اثاٹے سے محروم ہونا خاصا صدماتی اثر کرتا ہے اور پھر سارے روابط و اکاؤنٹس کی بحالی میں دو دن صرف ہوگئے۔
اب واپسی ہوئی ہے۔ شکر ہے پروردگار کا اس نے مجھے محفوظ رکھا
الحمد للہ!