پاکستان میں پچھلے 6 ماہ میں جتنی بدامنی اور غیریقینی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔
لگتا ہے یہاں اب کسی کی حکومت نہیں، صرف "ڈاکو راج" ہے۔ 👎
کل سینٹورس میں اچانک آگ لگ جانا اور اس کے مالک کو دھمکایا جانا، پولیس کا آدھی رات کو سیاسی انتقامی کارروائیاں اسی سلسلے کی لڑی لگتی ہے۔
زمانے کی قسم، انسان درحقیقت بڑے گھاٹے میں ہے، سوائے ان لوگوں کے جو اِیمان لائیں، اور نیک عمل کریں، اور ایک دوسرے کو حق بات کی نصیحت کریں، اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کریں۔
سورۃ العصر
کہو کہ : میں صبح کے مالک کی پناہ مانگتا ہوں۔ ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے۔ اور اندھی��ی رات کے شر سے جب وہ پھیل جائے۔ اور ان جانوں کے شر سے جو (گنڈے کی) گرہوں میں پھونک مارتی ہیں۔ اور ح��د کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔
سورۃ الفَلَق
ایہہ پیا جے انقلاب۔۔۔
کاش کوئی تو، کوئی ایک تو عوام کی حمائیت پر انحصار کرے۔ بدقسمتی سے بیک ڈور ڈیلز، بوٹ پالش اور ہوسِ اقتدار میں سب کے نمبر برابر ہیں۔ بے چارے عوام صرف استعمال ہونے کے لئے ہیں۔
میں جب وزیراعظم بنا تو چیف کو توسیع نہیں دونگا: 2010
ملک حالت جنگ میں ہے اسلیے باجوہ کو توسیع دے رہے ہیں: 2019
میری سب سے بڑی غلطی باجوہ کو توسیع دینا ہی ہے :2022
باجوہ کو مزید ایک سال کی توسیع دے دینی چاہیے :2022
اندازہ لگائیں یہ سارے بیان ایک ہی شخص کے ہیں۔
بانی پاکستان کی برسی کے موقع پہ کوئی قرآن خوانی یا حکومتی سطح پہ تقریب نہ ہوئی
البتہ
غلاموں نے اپنی ملکہ کے انتقال پہ قومی پرچم کو سرنگوں رکھا
بینک بیلنس، جائیدادیں، کاروبار، اولادیں، شہریتیں، وفاداریاں سب برطانیہ کیساتھ تو پھر 14 اگست کو کیا مناتے ہیں؟
مال اور اولاد دُنیوی زندگی کی زینت ہیں، اور جو نیکیاں پائیدار رہنے والی ہیں، وہ تمہارے رَبّ کے نزدیک ثواب کے اعتبار سے بھی بہتر ہیں، اور اُمید وابستہ کرنے کے لئے بھی بہتر۔
سورۃ الکھف آیت نمبر 46