ورلڈ کپ میں آج پاکستان کا چھٹا مقابلہ، مد مقابل جنوبی افریقا ہوگی، جس نے حریف ٹیموں کے خلاف رنز کے انبار لگائے ہیں، سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو زندہ رکھنے کیلئے پاکستان کو یہ میچ جیتنا ضروری ہوگا، میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا
ملکی سیاست میں اہم پیشرفت، کیا ہی خوشگوار منظر ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کی، اسد قیصر، علی محمد خان، بیرسٹر سیف اور جنید اکبر نے مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں نماز بھی ادا کی
#PTI#JUI
یکم نومبر کے بعد غیر قانونی افغان باشندوں کے ساتھ کیا سلوک ہوگا؟
31 #اکتوبر کی مہلت ہے، ریاست کو معلوم ہے کہ کون کہاں پر مقیم ہے، غیر قانونی مقیم کسی بھی غیر ملکی کو نہیں چھوڑا جائے گا، ریاست کارروائی کرے گی
وزیر داخلہ سرفراز بگٹی
#AfghanRefugees
ٹی ایل پی کے ریاست مخالف ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع، ٹی ایل پی کو 15 لاکھ روپے ممنوعہ ذرائع سے ملے جو کہ اس کیلئے آٹے میں نمک کے برابر ہے، اتنی چھوٹی رقم کو غیر ملکی فنڈنگ قرار نہیں دیا جاسکتا، الیکشن کمیشن
#lahore#Pakistan
نواز شریف کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی سزا کےخلاف اپیلیں بحال کردیں نواز شریف بھی عدالت میں موجود تھے، نواز شریف نے سزا کے خلاف اپیل کا حق بحال کرنے کی درخواست دی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج فیصلہ سنادیا
کراچی ریجن وائٹس نے سرفراز احمد کی قیادت میں قائد اعظم ٹرافی جیت لی، کراچی ریجن وائٹس نے فیصل آباد ریجن کو 790 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن فیصل آباد کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 333 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، صائم ایوب نے 203 اور 109 رنز بنائے
ورلڈ کپ: پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سے پانچویں پوزیشن بھی چھن گئی، بھارت 10 پوائنٹس، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ 8، 8 پوائنٹس، آسٹریلیا 6 پوائنٹس، سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلا گیا
نیدرلینڈز کو 309 رنز سے شکست، آسٹریلیا نے ورلڈ کپ تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی، آسٹریلیا کے 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 21 اوور زمیں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی، میکسویل نے 40 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنائی
ورلڈکپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ: افغانستان نے نئی تاریخ رقم کردی، پہلی بار پاکستانی شاہینوں کو عبرت ناک شکست دے دی، افغانستان نے پاکستان کا 283 رنز کا ہدف با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ابراہیم زدران 87 رنز بناکر نمایاں رہے
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 31 مساجد شہید، فلسطینی وزارت مذہبی امور نے تصدیق کردی، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 266 فلسطینی شہید ہوگئے، مجموعی تعداد 4 ہزار 651 ہوگئی، 14 ہزار 245 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے
لاہور:
کاہنہ میں پی ٹی آئی کنونشن پر پولیس کا دھاوا، کریک ڈاؤن میں 55 کارکنان گرفتار، پولیس نے کنونشن منعقد کرانے والے رہنما کے گھر اور دفتر پر بھی چھاپہ مارا، دفتر کے شیشے توڑے اور پی ٹی آئی کے لگے فلیکس اور پوسٹر بھی پھاڑ دیے
جے یو آئی کا ”امن مارچ“ کراچی کی جانب رواں دواں، آج شروع ہونے والا ”امن مارچ“ سندھ کے مختلف اضلاع سے ہوتا ہوا 2 نومبر کو کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، اسٹریٹ کرائمز، اغوا برائے تاوان سمیت لاقانونیت عروج پر ہے، راشد محمود سومرو
پاکستانی فنکاروں پر انڈیا میں پابندی کی درخواست مسترد، بھارتی عدالت نے فیصلہ سنادیا، محب وطن ہونے کا مطلب پڑوسی ممالک سے نفرت اور دشمنی نہیں ہے، بلکہ سچا محب الوطن وہ ہے جو بے لوث ہوکر اپنے ملک کی خدمت کرے، بمبئی ہائیکورٹ
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شروع، حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا، فوجی تحویل میں لیے گئے افراد کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952 اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتارکیا گیا تھا، جو جی ایچ کیو اور کورکمانڈر ہاؤس لاہورپر حملے میں ملوث ہیں
قومی ایئر لائن پی آئی اے کا مالی بحران سنگین، ایندھن نہ ملنے سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل بند، 50 پروازیں منسوخ، آج بھی اندرون ملک پروازوں کا فضائی آپریشن متاثر رہا۔ پی ایس او نے فیول کے پیسے لینے کے باوجود اچانک سے سپلائی بند کردی
ایل پی جی گیس کے ممکنہ حادثات سے بچاؤ کیلئے: ایل پی جی گیس کے پبلک ٹرانسپورٹ میں بطورایندھن استعمال پر مکمل پابندی ہے۔ لہذا ایل پی جی والی گاڑیوں میں نہ خود بیٹھیں اور نہ اپنے پیاروں کو بیٹھنے دیں۔
کراچی میں مزید تین دن تک موسم گرم رہنے کی پیشگوئی، شہر میں منگل تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا، درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان، دن بھر شمال اور شمال مشرق سے ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات
فاروق ستار نے مفتاح اسماعیل کو ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی دعوت دیدی، جس پر مفتاح نے سوچ کر جواب دینے کا کہا ہے، پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اس پر اچھے لوگوں کی ٹیم بناناضروری ہے، رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار
(ن) لیگ کے جلسے سے واپسی پر لیگی رہنما محمود الحسن ٹریفک حادثے میں جاں بحق، آزادکشمیر کے علاقے اسلام گڑھ کے قریب گاڑی الٹنے سے سابق سیکرٹری حکومت آزاد کشمیر ڈاکٹر راجہ محمودالحسن جاں بحق ہوگئے، علاقے میں فضا سوگوار
پی آئی اے کا مالی بحران، پی ایس او نے ایندھن کی فراہمی کم کردی، متعدد پروازیں منسوخ، پی ایس او سے ایندھن کی فراہمی میں کمی آگئی، فلائٹ آپریشن شدید متاثر، کراچی سے مختلف ائیر پورٹس کی 16 پروازیں منسوخ، مسافروں کو شدید مشکلات