ان فالو نہ کیا کریں
میں نے استادِ محترم سے کہا:
"استاد جی! دین کی دعوت کے لیے گروپ اور چینل بنائے،
مگر لوگ فالو ہی نہیں کرتے، الٹا ان فالو کر دیتے ہیں
*استادِ محترم نے فرمایا:*
بیٹا! جب لوگ اپنے گھروں میں رکھے #قرآنِ پاک کو بھول گئے،
تو تمہارے گروپ اور چینل کو کون فالو کرے گا😭
اللہ نے دعا کو پیدا ہی اس لیے کیا ہے،
کہ وہ آپ کو یہ بتا سکے کہ جس چیز کی جانب آپ کی روح نکل پڑی ہے اس سے کبھی دستبردار مت ہوں،
یہاں تک کہ اللہ وہ چیز آپ کے پاس لے آئے۔
بے شک، ہم اسے آپ کی طرف واپس لوٹانے والے ہیں۔
ایک حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ جو آدمی کسی کے عیب کی پردہ پوشی کرے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے عیوب پر پردہ ڈال دیں گے۔
( ملفوظات حسنہ ، صفحہ ۷۷)
( ملفوظ نمبر ۳۹۳۲
کسی کا عیب بیان نہیں کرنا چاہیے
حضرت مولانا مفتی محمد حسن صاحب دامت برکاتہم نے ارشاد فرمایا کہ کسی کا عیب بیان نہیں کرنا چاہیے، کسی کو شرمندہ نہیں کرنا چاہیے، بلکہ حدیث میں ستر پوشی کا حکم ہے۔
اللہ تعالٰی ہمارے نفس کو `نفسِ لوّامہ` بنا دے، جو ہمیں گناہوں کے ارتکاب پر اور نیکیوں میں کمی کوتاہی پر ملامت کرتا رہے اور ہمارے نفس کو `نفس مطمئنہ` بھی بنا دے ، جو اللہ کی عبادت و اطاعت سے اطمینان پائے اور جس کیلئے گناہوں سے بچنا اور شریعت پر چلنا آسان ہو۔
🫀🤲🏻
*بری صحبت کا اثر*
حضرت سیدنا حسن بصری علیہ الرحمہ الرشاد فرماتے ہیں:
*اِنَّ صُحْبَةَ الاَشرَارِ تُورِتُ الظَّنَّ بِالاَخيار.*
جو بدبختوں میں رہے گا (اس بری صحبت کے سبب) نیکوں کی جماعت سے اور ان کے پیشواؤں سے بدگمان ہو جائے گا۔
اور پھر جس کے دل میں تڑپ ہوتی ہے، جو صبر والا ہوتا ہے، توکل والا ہوتا ہے، وہ کبھی اُمید نہیں چھوڑتا، وہ مسلسل یقین سے مانگتا رہتا ہے، اللہ کے آگے روتا ہے لیکن نا امید نہیں ہوتا۔ ❤️ 💯
جن کے سینے میں مدینہ کا ارمان ہوتا ہے
انہیں کے طیبہ جانے کا سامان ہوتا ہے
تڑپتا رہتا ہے جو یادِ مدینہ میں دن رات
وہ اک نہ اک دن سرکار ﷺ کا مہمان ہوتا ہے
*نبیﷺ نے فرمایا:*
"ہلکے پھلکے لوگ آگے نکل گئے؛ لوگوں نے پوچھا: اللہ کے رسولﷺ! یہ ہلکے پھلکے لوگ کون ہیں؟
*آپﷺ نے فرمایا:*
اللہ کی یاد و ذکر میں ڈوبے رہنے والے لوگ، ذکر اُن کا بوجھ اُن کے اوپر سے اُتار کر رکھ دے گا؛ اور قیامت کے دن ہلکے پھلکے آئیں گے!"
(جامع ترمذی : 3596)
*" غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں اور انسان ہی بھٹک جاتا ہے۔ مگر ہدایت بھی انسان ہی پاتا ہے۔*
*بشرط یہ کہ وہ ہدایت پاناچاہے ، اپنے دل کو ایمان کے لیے کھولے۔"🌸*