@GovernmentKP وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کا یہ سلسلہ خوش آئند ہے۔ بہتر سڑکیں، جدید پبلک ٹرانسپورٹ اور مضبوط انفراسٹرکچر سے عوام، تجارت اور سیاحت سب کو فائدہ پہنچے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبے میں ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات پر اہم اجلاس
▪️ "پڑھو خیبرپختونخوا" منصوبے کے تحت صوبے کا مکمل نصاب ڈیجیٹلائز کرکے تمام درسی کتب طلبہ کو موبائل فون پر دستیاب کی جائیں گی۔
▪️ طلبہ انٹرنیٹ کے بغیر بھی کسی بھی وقت اور اپنی سہولت کے مطابق تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
▪️ ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات پر 5 ارب روپے کی ایک مرتبہ سرمایہ کاری سے سالانہ 100 ارب روپے سے زائد کی بچت ممکن ہوگی۔
▪️ صوبے کے 90 فیصد گھرانوں میں موجود اسمارٹ فونز کو تعلیم کے فروغ کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے گا۔
▪️ صوبے کے 50 سے زائد سکولوں میں آن لائن تدریس کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ اگست کے آخر تک 500 سکول ورچوئل لرننگ سے منسلک ہوں گے۔
▪️ ورچوئل لرننگ نظام میں سائنس کی جدید ورچوئل لیبارٹریز اور عالمی زبانوں کی تدریس شامل کی جائے گی۔
▪️ چینی، کوریائی، فرانسیسی، عربی، ہسپانوی اور انگریزی زبانوں کی ورچوئل لیبز جلد فعال ہوں گی۔
▪️ ورچوئل سکول دو شفٹوں میں فعال ہوں گے، جبکہ ایشیائی اور یورپی ٹائم زونز کے مطابق کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔
▪️ اردو، انگریزی اور پشتو زبان میں بھی ڈیجیٹل تدریس متعارف کرائی جائے گی۔
▪️ ڈیجیٹل نظام میں تدریس، امتحانات، اسائنمنٹس، حاضری اور تعلیمی نگرانی ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگی۔
▪️ مصنوعی ذہانت (AI) اور اساتذہ کی مشترکہ معاونت سے ہر طالب علم کی استعداد اور تعلیمی پیش رفت کے مطابق ذاتی نوعیت کی تعلیم فراہم کی جائے گی۔
▪️ طلبہ کو لائیو کلاسز، ریکارڈ شدہ لیکچرز، ہوم ورک، امتحانات اور فوری تعلیمی معاونت ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اجلاس سے خطاب
▪️ خیبرپختونخوا حکومت کا ہر بچے تک عالمی معیار کی تعلیم پہنچانے کے لیے نظامِ تعلیم میں ڈیجیٹل انقلاب برپا کرنے کا فیصلہ۔
▪️ ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات کے ذریعے سکول سے باہر لاکھوں بچوں کو تعلیمی دھارے میں لایا جائے گا۔
▪️ ٹیکنالوجی کے ذریعے دور دراز اور سکولوں سے محروم علاقوں سمیت ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔
▪️ آئندہ دو برس کے دوران صوبے میں شرح خواندگی میں 30 سے 35 فیصد اضافے کا ہمارا ہدف ہے۔
▪️ 5 ارب روپے کی سرمایہ کاری محکمہ تعلیم کے بجٹ کے مقابلے میں نہایت معمولی مگر نتائج کے اعتبار سے انقلابی ثابت ہوگی۔
▪️ ڈیجیٹل اصلاحات گزشتہ 78 برس کے روایتی نظام سے زیادہ مؤثر ثابت ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
▪️ ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات صوبے میں تعلیم کی فراہمی کو زیادہ مؤثر، آسان اور کم لاگت بنائیں گی۔
▪️ ڈیجیٹل نظامِ تعلیم سے بچیوں کی تعلیم میں حائل جغرافیائی اور سماجی رکاوٹوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
#CMKP #SohailAfridi #GlobalVertualSchool #DigitalEducationKP #ParhoKP #EducationReforms
چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں خیبرپختونخوا میں جدید، مربوط اور پائیدار ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی جانب ایک اور تاریخی پیش رفت!
صوبے میں سفری سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق بنانے، شہری و بین الاضلاعی رابطوں کو مضبوط کرنے، جدید پبلک ٹرانسپورٹ، سیاحت کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے اربوں روپے کے میگا ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ منصوبے خیبرپختونخوا کو ایک جدید، مربوط اور ترقی یافتہ صوبہ بنانے کے وژن کی عملی تعبیر ہیں۔
منظور شدہ اہم منصوبے:
🔹 4,989.2 ملین روپے: پشاور بی آر ٹی سسٹم کے فیز-II کے لیے جدید الیکٹرک بسوں کی خریداری
🔹 4,000 ملین روپے: کارخانوں مارکیٹ سے جمرود تک بی آر ٹی توسیعی منصوبے کے لیے انفراسٹرکچر کی ترقی
🔹 4,743.2 ملین روپے: نیو پشاور ویلی میں مین ایکسپریس وے پیکیج-I کی تعمیر
🔹 4,743.2 ملین روپے: نیو پشاور ویلی میں مین ایکسپریس وے پیکیج-II کی تعمیر
🔹 150 ملین روپے: پشاور پریس کلب کی دوبارہ تعمیر اور بحالی
🔹 1,868.9 ملین روپے: بنوں لنک روڈ کے لیے زمین کے حصول اور متاثرین کی بحالی، جو انڈس ہائی وے (N-55) کو ہکلہ - یارک ڈی آئی خان موٹروے (M-14) سے منسلک کرے گی.
🔹 5,092 ملین روپے: ایبٹ آباد - نتھیاگلی - باڑیاں روڈ (57.5 کلومیٹر) اور کوزہ گلی - ایوبیہ سے خانسپور روڈ (6.15 کلومیٹر) کی بحالی
🔹 63,000 ملین روپے: دیر موٹروے کی تعمیر
یہ منصوبے صرف سڑکوں، شاہراہوں اور ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتری نہیں بلکہ خیبرپختونخوا کے معاشی، تجارتی اور سیاحتی مستقبل میں ایک بڑی سرمایہ کاری ہیں۔ ان کی تکمیل سے شہری اور بین الاضلاعی رابطے مزید مضبوط ہوں گے، سفری وقت میں نمایاں کمی آئے گی، جدید اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ ملے گا، سیاحت اور تجارت کو نئی رفتار ملے گی اور روزگار و سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
حکومتِ خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں، عوامی سہولت، پائیدار ترقی اور جدید انفراسٹرکچر کے ذریعے ایک خوشحال، مربوط اور ترقی یافتہ خیبرپختونخوا کی تعمیر کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
#CMKP #SohailAfridi #KPDevelopment #Infrastructure #BRT #ElectricBuses #DirMotorway #NewPeshawarValley