@ItsZahrah9 Assalamo alaykum, Dear People of planet Earth,
Please follow the timelines of historical facts and you will be able to calculate that Hazrat Ayesha RA was +20 years of age and was a divorced lady. Allah will never order anything to the Prophet SAWW that can be wrong in future.
DEAR NON-BELIEVERS:
Here’s why Prophet Muhammad ﷺ married Aisha (RA) at a young age, according to Islamic historical accounts.
Watch this video before judging. 👇
چند روز پہلے آزاد کشمیر میں دریائے نیلم پر ایک لاش ملی، مقامی آبادی سمجھ رہی تھی کہ شاید کوئی انجان شخص بے رحم دریا کے لہروں کا نشانہ بن گیا۔
لیکن اب اس شخص کا پتہ چل گیا۔
یہ سید عرفان حسین شاہ ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں بارہ مولا کے رہائشی تھے، انکے والدین وفات پاچکے تھے۔ عرفان شاہ کی شادی 2002 میں آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے علاقے چکار میں ہوئی تھی۔ بعد ازاں 2008 میں وہ اپنی اہلیہ کو ساتھ لیکر نیپال کے راستے واپس مقبوضہ کشمیر چلے گئے۔ جہاں وہ بھارتی سرکار کے محکمہ انکم ٹیکس میں ملازمت کر رہے تھے۔ ہنستا بستا گھر تھا، بیوی تھی، بچے تھے۔
لیکن پھر مودی سرکار کے ظالمانہ فیصلے اس ہنستے بستے گھر کو نگل گئے۔
بھارتی حکومت نے جب آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر میں بیاہی جانے والی کشمیری خواتین کو جبری طور پر بے دخل کرنے کا حکم جاری کیا تو عرفان شاہ کا گھر بھی اجاڑ دیا گیا۔ انکی اہلیہ اور معصوم بچوں کو زبردستی ڈیپورٹ کرکے واپس مظفرآباد بھیج دیا گیا۔
اب ذرا اس باپ کی ذہنی کیفیت کا اندازہ لگائیں۔ ایک عام بندا اپنے بچوں سے دو دن دور رہے تو بے چین ہوجاتا ہے، یہاں ایک باپ سے اسکی بیوی اور بچے جیتے جی چھین کر کوسوں دور پھینک دئے گئے۔
شدید ذہنی کرب، اضطراب اور بچوں سے ملنے کی تڑپ نے بالآخر اس باپ کو مجبور کردیا کہ وہ دریائے نیلم میں چھلانگ مار کر اپنے بیوی بچوں کو ایک مرتبہ دوبارہ دیکھ لے۔
اتوار اور پیر کی درمیانی شب عرفان شاہ نے کیرن زیرو پوائنٹ سے پیدل دریائے نیلم عبور کرکے آزاد کشمیر آنے کی کوشش کی۔ لیکن دریا کا یخ بستہ پانی اور تیز بہاؤ انکی راہ میں موت بن کر کھڑا ہوگیا اور وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔
آج انکا جسم آزاد کشمیر میں موجود ہے لیکن انکی رو�� موجود نہیں، بارہ مولا میں انکا خاندان انکے جسد خاکی کی واپسی چاہ رہا ہے لیکن آزاد کشمیر میں انکے بیوی بچے چاہتے ہیں کہ وہ انکے پاس ہی دفن ہوں۔
یہ وہ قربانیاں ہیں جو کشمیر کے مسلمان دے رہے ہیں لیکن ہمارے ناشکرے کن کترے بیشرمی کے ساتھ اس بات پر فساد مچائے بیٹھے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ووٹ دینے تک کے حقوق چھین لئے جائیں تاکہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں کوئی تعلق نا رہے۔
اللہ پاک سید عرفان حسین شاہ کی مغفرت فرمائیں اور انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں۔
اسلام آباد کے علاقے پارک روڈ پر واقع "ہاسٹل سٹی" کے قریب رات گئے ایک طالبہ مبینہ طور پر بے ہوشی کی حالت میں سڑک کنارے ملی، جس کے بعد اس کے فون پر آنے والی کال کے ذریعے اس کے والد سے رابطہ کیا گیا۔
جن کا تعلق ساہیوال سے بتایا گیا اور جو محنت مزدوری کر کے بیٹی کو تعلیم دلانے کے خواب دیکھ رہے تھے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ بڑے شہروں میں تعلیم یا روزگار کے لیے مقیم نوجوانوں کی نگرانی، رہائش کے ماحول اور رات گئے باہر نکلنے کے رجحان پر کتنا دھیان دیا جا رہا ہے۔
یہ ویڈیو محض ایک مبینہ واقعے کا بیان نہیں بلکہ اس کلچر کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے جو بڑے شہروں میں بے لگام آزادی، رات گئے کے مشاغل اور نگرانی کے فقدان کے گرد پروان چڑھ رہا ہے۔
جب تعلیم یا روزگار کے نام پر گھروں سے دور جانے والے نوجوانوں کو بغیر کسی مضبوط رہنمائی اور چیک اینڈ بیلنس کے کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے، تو ایک ایسا ماحول جنم لیتا ہے جہاں والدین کی محنت اور امیدیں پسِ پشت چلی جاتی ہیں اور عارضی لذتوں کو ترجیح ملنے لگتی ہے۔ اس کلچر کا سب سے تلخ پہلو یہ ہے کہ اس کی قیمت اکثر وہ محنت کش والدین چکاتے ہیں جو اپنی جمع پونجی لگا کر بچوں کے مستقبل کی تعمیر کا خواب دیکھتے ہیں۔
لیکن تصویر کا دوسرا اور اہم رخ یہ بھی ہے کہ ایک ہی ترازو میں سب کو تولنا درست نہیں۔ اسی ہاسٹل سٹی اور اس کے گردونواح میں ہزاروں ایسے محنتی طلبہ اور باعزت گھرانوں کی بیٹیاں بھی مقیم ہیں جو واقعی اپنے والدین کی خون پسینے کی کمائی کا مان رکھتے ہوئے دن رات تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ ایک یا چند افراد کی بے راہ روی کی بنیاد پ�� پورے علاقے یا وہاں پڑھنے والے تمام طلبہ کے کردار پر سوال اٹھانا بھی انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔۔ جہاں ایک طرف ہاسٹلز اور شہری ماحول میں نظم و ضبط اور ذمہ داری کا فقدان سوالیہ نشان ہے، وہیں دوسری طرف چند افراد کے طرزِ عمل کو پورے طبقے یا تمام طلبہ کا چہرہ بنا کر پیش کرنا بھی غیر منصفانہ طرزِ فکر کو ظاہر کرتا ہے۔
اصل ضرورت اس بات کی ہے کہ آزادی کو ذمہ داری کے ساتھ جوڑا جائے، ہاسٹلز اور تعلیمی ماحول میں نگرانی کے مؤثر نظام کو یقینی بنایا جائے، اور معاشرتی مسائل پر جذباتی شور کے بجائے سنجیدہ اور حقیقت پسندانہ اصلاح کی راہ اپنائی جائے۔
والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو ��رف داخلہ دلوا کر اور فیسیں بھیج کر بری الذمہ نہ ہوں، بلکہ وقتاً فوقتاً خود ان کی رہائش گاہوں کا وزٹ کریں، ان کے ماحول اور دوستوں سے باخبر رہیں، اور اداروں و ہاسٹل مالکان کو بھی چاہیے کہ وہ سیکیورٹی اور اوقاتِ کار کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔
اللہ سب کی عزتوں اور اولادوں کو محفوظ رکھے۔ آمین۔
رب تعالی نے انکھوں سے محروم کر دیا مگر ایسی مہارت دے دی کہ یہ نابینا لڑکی پاکستانی شو مذاق رات میں شرکت کر کے اس شو کی قسط کو سال کا بہترین شو بنا گئی ہے ۔۔
نابینا لڑکی کی مہارت چیک کریں ۔۔ عمران اشرف سمیت سب داد دینے پر مجبور ہو گئے ۔۔
Justice is that which sustains life: as the Lord says, “I was hungry and you gave me food.” Justice establishes bonds of fraternity among peoples: “I was a stranger and you welcomed me.” Justice upholds human dignity: “I was naked and you gave me clothing.” Justice restores freedom: “I was in prison and you visited me.” Jesus’ discourse in the #GospelOfTheDay (Mt 25:31-46) applies to all times and all peoples; we are all equal before the law of God.