مجھے تلاش ہے جسکی خود اپنی ہستی میں
وہ کوئی شخص تو ہو گا خدا کی بستی میں
بہت فریب دیئے ہیں مجھے اُمیدوں نے
اک ایسا وقت بھی آیا ہے تنگدستی میں
ہم اپنے زخم دکھاتے پھرے مگر ساقی
نہ آیا فرق زمانے کی تیرہ دستی میں
یہ سوچ کر کہ غم کے خریدار آگئے
ہم خواب بیچنے سرِ بازار آگئے
آواز دے کے چھپ گئی ہر بار زندگی
ہم ایسے سادہ دل تھے کہ ہر بار آگئے
اب دل میں حوصلہ نہ سکت بازوؤں میں ہے
اب کہ مقابلے پہ میرے یار آگئے
نہیں ہے منحصر اِس بات پر یاری ہماری
کہ تُو کرتا رہے ناحق طرف داری ہماری
اندھیرےمیں ہمیں رکھناتوخاموشی سےرکھنا
کہیں بیدار ہو جائے نہ بیداری ہماری
ہم آسانی سے کھُل جائیں مگر اک مسئلہ ہے
تمہاری سطح سے اوپر ہے تہہ داری ہماری
काश मिटती हुई ख़ुशबू को सहारा मिल जाए
शाख़ से टूटे हुए फूल का रिश्ता मिल जाए
सोचे सूरज से कहो ऐसी कोई गर्दिश-ए-नौ
जिस्म से जिस्म मिले साए से साया मिल जाए
दश्त कहता है मिरे पास तो क़तरा भी नहीं
प्यास कहती है मुझे पीने को दरिया मिल जाए
مہمان نوازی صرف تہذیب کا حصہ نہیں ہے بلکہ تربیت کی علامت بھی ہے۔مہمان کی آمد اصل میں میزبان کے خلوص اور محبت کاامتحان ہوتی ہے احسن طریق یہی ہوتا ہے کہ ماتھے پر بل ڈالنے کی بجائے چہرے پر مسکراہٹ کا خزانہ سجایا جائے اور زبان پر شکوے کی بجائے شرینی کا شیرہ گرایا جائے
سلیقہ بولنے کا ہو تو بولو
نہیں تو چپ بھلی ہے لب نہ کھولو
خموشی کا کوئی تو بھید کھولو
جو لب کھلتے نہیں آنکھوں سے بولو
عداوت کوئی پیمانہ نہیں ہے
محبت کو محبت ہی سے تولو
قیادت کا یہ مطلب تو نہیں ہے
کہ جو آگے ہو اس کے ساتھ ہو لو
अब धूप मुक़द्दर हुई छप्पर न मिलेगा
हम ख़ाना-ब-दोशों को कहीं घर न मिलेगा
आवारा तमन्नाओं को गर सम्त न दोगे
भटकी हुई उम्मत को पयम्बर न मिलेगा
हारोगे जो हिम्मत तो डुबो देगा समुंदर
साहिल तुम्हें कश्ती से उतर कर न मिलेगा
🖌फ़ारूक़ अंजुम
اب دھوپ مقدر ہوئی چھپر نہ ملے گا
ہم خانہ بدوشوں کو کہیں گھر نہ ملے گا
آوارہ تمناؤں کو گر سمت نہ دو گے
بھٹکی ہوئی امت کو پیمبر نہ ملے گا
ہارو گے جو ہمت تو ڈبو دے گا سمندر
ساحل تمہیں کشتی سے اتر کر نہ ملے گا
🖌فاروق انجم
کربلا میں ایک طرف پانی کا دریا رواں تھا
دوسری طرف پیاس ہی پیاس تھی
حیرانگی کی بات یہ ہے کہ..
جو پانی پیتے رہے وہ مر گیئے..
اور
جو پیاسے تھے وہ آج بھی زندہ ہیں
شہداء کربلا کو سلام
اپنی رہنمائی پر ، اب غرور مت کرنا
آپ سے بہت آگے ، نقشِ پا ہمارا ہے
غیرتِ جہاد اپنی، زخم کھا کے جاگے گی
پہلا وار تم کر لو۔ ، دوسرا ہمارا ہے
منظر بھوپالی
طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے
عکس پر نہ اِتراؤ ، آئینہ ہمارا ہے
آپ کی غلامی کا، بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے
آبرو سے مرنے کا ، فیصلہ ہمارا ہے
عمر بھر تو کوئی بھی جنگ لڑ نہیں سکتا
تم بھی ٹوٹ جاؤ گے ، تجربہ ہمارا ہے