ہر شہر میں الائشیں جمع کرنے کا مربوط نظام وضع کیا گیا ہے ۔۔ خانپور شہر میں ہر کوئی ستھرا پنجاب کی تعریف کرنے پر اس لئے مجبور ہے کیونکہ ستھرا پنجاب کے ورکرز گھر گھر سے خود الائشیں جمع کر رہے ہیں ۔۔
#Suthra_Punjab
خدارا میرے پاکستانی بھائیوں احتجاج کے نام پر اپنے ہی ملک کا نقصان نا کریں۔ پراپرٹی جلانا، امریکی سفارتخانے پر حملہ کرنا، پولیس پر حملہ کرنا کہاں کی انسانیت ہے۔ امریکی حملے کی مذمت پر امن طریقے سے کریں
#Iran
ایران پر حالیہ حملے اور جناب آیت اللہ خامنہ ای صاحب کی شہادت کی خبر انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ اس سانحے پر ہمیں گہرا دکھ اور دلی رنج ہے۔ ہم ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
پاکستان نے ہر سطح پر سفارتی، اخلاقی اور اصولی بنیادوں پر ایران کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اقوامِ متحدہ سمیت تمام متعلقہ فورمز پر پاکستان نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں ایران کے خلاف جارحیت کی مذمت کی ہے اور علاقائی امن و استحکام کے حق میں اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔ ہمارا اصولی موقف ہے کہ خودمختار ریاستوں کے خلاف طاقت کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے۔
اس موقع پر میں پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں، علما کرام اور عوام الناس سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ قومی مفاد کو پیش نظر رکھیں۔ جذبات فطری ہیں، لیکن قومی مفاد سب سے مقدم ہے۔ اگر ہم اپنے ملک کے اندر احتجاج کو تشدد میں بدلنے دیں یا قانون کو ہاتھ میں لیں تو اس کا فائدہ صرف اُن قوتوں کو ہوگا جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار دیکھنا چاہتی ہیں۔
ہمیں اپنے احتجاج کو پرامن، مہذب اور آئینی دائرے میں رکھنا ہوگا۔ کسی بھی قسم کی بدامنی، سرکاری یا نجی املاک کو نقصان، یا فرقہ وارانہ کشیدگی نہ صرف قومی مفاد کے خلاف ہوگی بلکہ دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دے گی۔
آج پاکستان کو اتحاد، استحکام اور دانشمندانہ طرزِ عمل کی ضرورت ہے۔ قومی یکجہتی ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ ہم ایک ذمہ دار قوم کی حیثیت سے اپنے جذبات کو نظم و ضبط کے ساتھ ظاہر کریں اور ملک کے اندر امن، قانون کی بالادستی اور داخلی استحکام کو ہر صورت مقدم رکھیں۔
پاکستان کا مفاد، پاکستان کا امن اور پاکستان کا استحکام ، یہی ہماری اولین ترجیح ہے۔
There is something special inside a man who is willing to lay his life on the line to protect those around him.
You can’t teach this.
I don’t know who this guy is or what his story is, but rarely do we see such a clear example of heroism.
My deepest condolences to the victims of the tragic terrorist attack at Bondi Beach, Sydney. Pakistan condemns terrorism in all its forms and manifestations.
We stand in solidarity with the people and Government of Australia in this difficult time.
@AlboMP
Intentionally killing innocent people is always wrong.
Wherever in the world it happens.
You might think everyone agrees with this simple moral principle, and yet far too many people, on far too many different sections of the political spectrum, try and make exceptions to it.
جو بھی پنجاب یونیورسٹی میں پڑھا ہے ہوسٹل میں ریا ہے وہ جمعیت کے کردار سے بخوبی واقف ہے ہوسٹل میس سے مفت کھانا ہوسٹل کے پانچ پانچ کمرے کئی کئی سال اپنے نام پر الاٹ کروا کر آگے مختلف لوگوں کو کرایہ پر دینا ہوسٹل کے رہنے والوں سے چندہ کے نام پر بھتہ وصول کرنا
یونیورسٹی شاپنگ سنٹر اور کیفے ٹیریا فروٹ شاپ سے منتھلی بھتہ لینا اور مفت کھانا کھانا
یونیورسٹی کے طالب علموں پر تشدد کر کے ان کو ڈرانا ڈھمکانا کسی بھی لڑکے لڑکی کو اکٹھے دیکھ کر فورا لڑکے پر تشدد شروع کر دینا اور مار مار کر ہوسٹل نمبر 1 کے ٹارچر سیل میں لے جانا
اپنے جمعیت کے لوگوں کو مختلف ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹ کروانا پچاس فی صد فیکلٹی جمعیت سے تعلق رکھتی ہے جو کہ نالائق ترین استاد ہیں اس لیے پنجاب یونیورسٹی کی ڈگری کا برا حال ہو گیا
کسی دوسری اسٹوڈنٹ تنظیم کا وجود برداشت نہ کرنا اور اسلامیہ کالج سول لائن سے مسلح افراد کو لا کر ان پر تشدد کرنا
اس قسم کا کردار ہی ہم نے تو دیکھا تھا اب کچھ تبدیلی آ گئی ہو تو پتا نہیں
عید الاضحیٰ پر صرف سیالکوٹ میں قربانی کے جانوروں کی 2500 ٹن الائشیں اٹھائی گئیں پورے صوبے میں لاکھوں ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں جن کو ٹھکانے لگانا ایک مشکل کام تھا جو سیالکوٹ سمیت پورے صوبے میں کامیاب رہا حکومت پنجاب کی صفائی مہم میں حصہ لینے والا سرکاری عملہ وافسران لائق تحسین ہیں
رات پھیلی ہے تیرے سرمئی آنچل کی طرح
چاند نکلا ہے تجھے ڈھونڈنے پاگل کی طرح
خشک پتوں کی طرح لوگ اُڑے جاتے ہیں
شہر بھی اب تو نظر آتا ہے جنگل کی طرح
پھر خیالوں میں تِرے قرب کی خوشبو جاگی
پھر برسنے لگی آنکھیں مِری بادل کی طرح
بےوفاؤں سے وفا کر کے گزاری ہے حیات
میں برستا رہا ویرانوں میں بادل کی طرح
کلیم عثمانی
رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی
جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے
جیسے صحراؤں میں ہولے سے چلے باد نسیم
جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آ جائے
فیض احمد فیض
شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن
نہ مالِ غنیمت نہ کِشور کشائی
مجھے فخر ہے لفٹیننٹ عُزیر محمود ملک شہید پر اور اُن بہادروں پر جو جان ہتھیلی پر رکھ کر میرے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اللہ کی بارگاہ میں دنیا کی زندگی مختصر کرکے تا قیامت زندہ رہنے کو فوقیت دیتے ہیں۔
إنا لله وإنا إليه راجعون
میں اُن شہیدوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جن کا تعلق پولس و دیگر سرکاری اداروں سے تھا۔
اور میں کیسے بھول سکتا ہوں اُن شہریوں کو جنہوں نے ملک میں سیاسی جدو جہد میں شہادت نوش کی۔ اللہ ہی اُن کو اَجر دے سکتا ہے۔
مجھے فخر ہے کہ آپکی دی ہوئی صدارت کے دوران میں نے ہر شہید کے گھر والوں سے تعزیت کی۔ اُن کی ماؤں سے اور کبھی اہلیہ سے بات ہوئی۔ جب وہ لوگ روئے تو میرے بھی آنسو بہے۔ اور جو کلمات میں سنتا رہا وہ میری قوم کی امانت ہیں۔ ہر خاندان نے یہ کہا کہ یہ تو ایک اولاد ہے پاکستان کے لیئے ہم اور بچّوں کا صدقہ بھی دینے کو تیار ہیں۔
یہی کیفیات اور جذبات پچھلے دنوں اِن کانوں نے سنے اور آنکھو نے دیکھے جب میں سیاسی شہداء کے گھر گیا (جن کے ذکر پَر میڈیا آج خاموش ہے)۔ اپنا غم چھوڑ کر جب مُلک کی بات آئی تو اِن کے خاندانوں کو پھر ہر قربانی کے لیئے تیار پایا۔ یہ میرا مُلک ہے اور بڑا ہی خوش قسمت ہے ۔ اور اس ہی وجہ سے پائندہ اور زندہ ہے۔ اللہ کی شان ہے۔