ہم نے 76 سال اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ کیا ہے، ہم پر الزامات لگے اور غداری اور بغاوت کے سرٹیفیکیٹس ملے۔ ہمیں اپنے بیانئے، اپنی سرزمین اور حقوق کے مقدمے سے نہ اسٹیبلشمنٹ اور نہ آپکے ٹرولز ایک انچ بھی پیچھے کرسکتے ہیں۔ ہمارا ایک رکن ہوگا، لیکن ہمیشہ اپنی سرزمین، وسائل، اپنے قوم، امن اور پارلیمان کی بالادستی کی بات کرے گا۔ ہم اس پارلیمان میں بوٹ نہیں بلکہ ووٹ کی طاقت سے آئیں گے۔
نثار باز
ایم پی اے، عوامی نیشنل پارٹی
صدر صیب @AimalWali چې کله نه سينيټر شوې دې نو تاسو به کتلې وي که سینټ اجلاس وي, که پوډکاسټ، میټنګ یا انټرويو وغيره وي نو هر ځاې کې سره ټوپئ اچولې وي, چې ګوند شناحت نښه دې, ډېره مزه ورسره کوي. پکار ده چې د ګوند نور ليډرشپ نه تر ورکرز پورې هم داسې کوی.
1/2
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کا سینیٹ اجلاس سے خطاب:
شنگھائی تعاون اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے، بہت عرصہ بعد اس طرح کی کوئی ہلچل دیکھنے کو ملی
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے پاکستان کا ایک مثبت عکس دنیا کے سامنے پیش ہوا
ہم چاہتے ہیں کہ یہ تصویر صرف ٹی وی اور اسلام آباد کی حد تک نہ رہے
ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی یہی تصویر کوئٹہ، پشاور، دکی، ملتان اور دیگر شہر بھی بنے
اجلاس کے دوران امنیت کے اعتبار سے ہمیں یہ پیغام ملا کہ اگر پاکستان کچھ کرنا چاہے تو وہ کرسکتا ہے
ریاست نے یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ اسلام آباد میں یہ ہفتہ دس دن پرامن ہوں گے تو پھر نہ پی ٹی آئی کی چلی اور نہ کسی اور کی
امن برقرار رکھنے کے اعتبار سے ریاست کا اسلام آباد کیلئے تھا ہمیں یہ ارادہ پورے پاکستان کیلئے چاہیئے
ہمیں پاکستان میں کسی بھی دہشتگرد یا دہشتگردانہ کارروائی چاہے وہ مذہب کے نام پر ہو، قومیت کے نام پر ہو یا اس کے پیچھے کوئی بھی سوچ یا فکر اسکے ساتھ اسطرح ہی پیش آنا چاہیئے
کل رات کو سینیٹر اختر جان مینگل کے ذریعے جو خبر سامنے آئی ہے وہ تشویشناک ہے
یہ کس طرح ہوسکتا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں پولیس جاکر ایک لاج کو یرغمال کرے؟
کوئی آئین اور قانون اس بات کی اجازت نہیں دے سکتا
حکومت کے سامنے گلہ رکھنا چاہتا ہوں کہ یہ کونسا طریقہ ہے؟
کیا ووٹ اس طرح لئے جاتے ہیں کہ آپ 10 اور 12 سال کے بچوں کو ہراساں کرے؟
کس کے حکم پر پولییس پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر ایک سینیٹر کے لاج کا محاصرہ کرتے ہیں؟
یہ ہر سینیٹر کی بے توقیری اور اس پورے نظام کی بے عزتی ہے
شیریں رحمان صاحبہ ہمیشہ عورتوں کے حقوق کیلئے بات کرتی ہے لیکن آج وہ بھی چھپ ہے کیونکہ انکو پتہ ہے کہ یہ سب کیا ہورہا ہے اور کون کررہا ہے؟۔
#ANP | #AimwalWaliKhan
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے زيراہتمام مختلف سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس باچا خان مرکز میں جاری ہے
🔴اجلاس کی صدارت صدر اے این پی پختونخوا میاں افتخار حسین کررہے ہیں
🔴اجلاس میں پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوگی
🔴معاشی بدحالی اور پچھلے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا
🔴اجلاس میں مختلف صوبے کو درپیش ديگر مسائل کے بارے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا
🔴مشترکہ جدوجہد کیلئے اتحاد اور لائحہ عمل پر بھی تفصیلی مشاورت کی جائے گی
🔴اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان شریک ہیں
🔴جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش بھی موجود ہیں
🔴مزدور کسان پارٹی کے چیئرمین افضل خاموش بھی اجلاس میں شریک ہیں
🔴پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اشرف ہوتی بھی اجلاس میں شریک ہیں
🔴قومی وطن پارٹی کے ترجمان طارق احمد خان بھی اجلاس میں موجود ہیں
🔴نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی جنرل سیکرٹری ندیم عسکر بھی شریک ہیں
🔴عوامی ورکز پارٹی کے کفایت خان ایڈوکیٹ بھی اجلاس میں شریک ہیں
🔴اجلاس میں اے این پی کے صوبائی سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ، صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی سمیت کابینہ کے دیگر اراکین بھی شریک ہیں
باچا خان بابا کو نصاب کا حصہ بنایا جائے تو معاشرے سے تنازعات، انتہا پسندی اور تشدد کا خاتمہ ہو جائے گا اور خواتین کے روشن مستقبل کی راہ ہموار ہوگی۔ باچا خان جیسے عظیم لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، باچا خان کے دشمن بزدل تھے اور ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی ڈی چوک اسلام آباد میں جاری "سیو غ زہ دھرنے" کے کیمپ میں آمد، کیمپ میں صدر اے این پی ایمل ولی خان نے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان سے ملاقات کی۔ صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
#ANP | #AimalWaliKhan
مرکزی صدر اے این پی ایمل ولی خان کی جیو نیوز کے پروگرام "کیپیٹل ٹالک" میں حامد میر کے ساتھ گفتگو:
ایک پراکسی ہو تو ہم اسکی بات کریں، پاکستان تو پراکیسز سے بھر پڑا ہے
اوریجنل اب بہت کم رہ گئے ہیں اور پراکیسز بہت ہوگئے ہیں
پرائی لڑائی کی بات کمشیر سے شروع ہوئی جہاں لوگ اپنے حق کیلئے نکلے اور پھر وہاں سے ایک فرد احمد فرہاد کو اٹھا لیا گیا
پاکستان میں سب کچھ سیلیکٹیو ہوتا ہے، احمد فرہاد کی قسمت اچھی ہے کہ اسکے لئے دنیا آواز اٹھا رہی ہے
ہزاروں احمد فرہاد سالوں سے غائب ہیں، کوئی انکی بات بھی نہیں کررہا ہے
بات جب عدلیہ کو پہنچی ، عدلیہ تلخ بات اسی لئے کرتی ہے کہ جو بندہ مسنگ ہے اسکو پیش کیا جائے
بدقسمتی سے جج صاحب کے بیان کے بعد کچھ اراکین نے اپنے پرانے حساب کا زور نکالنا تھا
کچھ اراکین نے اپنے بین کا زور نکالنا تھا جبکہ کچھ تو دنیا کے سامنے ہیں ہاتھ میں جوتا لئے گھومتے ہیں
سینیٹ اجلاس بلایا گیا لیکن ایجنڈے میں جج صاحب کے ریمارکس کا کوئی ذکر نہیں تھا
دو دن سینیٹ کا اجلاس چلا ،اس میں احمد فرہاد سمیت مسنگ پرسنز کی بات تک نہیں ہوئی
میں نے سینیٹ میں کہا کہ پارلیمان کو اس سے باہر رہنا چاہيئے اور کسی بھی ادارے سے لڑائی نہیں کرنی چاہیئے
پارلیمان سب سے باوقار ہے، پارلیمان کو عدلیہ اور فوج سے اپنے بچوں کی طرح برتاؤ کرنا چاہیئے نہ کہ باپ کی طرح
پارلیمان والد کا کردار ادا کرتے ہوئے تمام اداروں کو اپنے ساتھ لیکر چلے
اگر ایک ادارہ مسنگ پرسنز کا پوچھ رہا تو ہم پارلیمان سے اس پر حملہ آور ہورہے ہیں، یہ کونسی بات ہوئی
لڑائی مسنگ پرسن سے شروع ہوئی اور عدلیہ تک پہنچی، عدلیہ نے ایک سیکٹر کمانڈر کا نام لیا اور وہ چیز چلتے چلتے پارلیمان پہنچ گئی
#ANP | #AimalWaliKhan
بنگلہ دیش میں اُس سال نوے ہزار سے زیادہ ناجائز بچے پیدا ہوئے۔ کس نے کئے؟ ظالموں نے۔ اس آپریشن میں بنگلہ دیش میں جاکر اتنی مار دھاڑ ہوئی کہ آج اگر آپ کسی بنگلہ دیشی کے سامنے کہتے ہیں کہ میں پاکستانی ہوں تو انکو یہ گالی کی طرح لگتی ہے۔ شیخ مجیب کے گھر گھس کر شیخ مجیب سے لیکر ایک چھوٹی بچی جو جھولے میں جھول رہی تھی، سب کو مار کر نکل آئے۔ جو بچی ہے وہ اس لئے کہ وہ اس وقت بنگلہ دیش سے باہر پڑھائی کیلئے گئی ہوئی تھی۔ اس سے ہی عقل حاصل کرلیں۔ ہم آج پھر اس نہج پر پہنچ چکے ہیں۔ آج ہر کوئی الیکشنز کو دھاندلی زدہ سمجھ رہا ہے، اُدھر (حکومت) والے ہیں، یا اِدھر (اپوزیشن) والے، یا کہیں کے بھی ہیں یہ سب مانتے کہ انتخابات دھاندلی زدہ تھے، اور الیکشن دھاندلی زدہ ہونے کا مطلب ہے کہ آپ عوام کا مینڈیٹ ماننے کو تیار نہیں۔
ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی
یہاں بات ہوئی کہ ایران کا صدر مرگیا ہے، پورا ایران باہر نکلا ہوا ہے۔ وہ صرف صدر تھے، بانی پاکستان مر گیا تھا، کسی کو پتہ تک نہیں تھا، یہ تلخ حقیقتیں ہے۔ آج تک اس ملک کے عوام اپنے اس قائد کو رہا نہ کرسکے ہیں۔ محمد علی جناح ایسے قید ہوئے ہیں کہ آج تک ان پر ریسرچ تک نہیں ہوسکتی۔ آزادی کی بات ہو رہی ہے، ہمیں تو غدار کہا جاتا ہے کہ ہم ہندوستان کی تقسیم کے خلاف تھے، آج بات ہوجائے کہ 77 سال بعد تقسیم کا فائدہ کتنا ہوا ہے اور نقصان کتنا ہوا ہے۔ چلیں ہم تو غدار ہیں، یہ معزز اراکین آج عدلیہ اور ملٹیبلشمنٹ کی لڑائی سے نکل کر مطالبہ کرے محمد علی جناح پر ریسرچ کی پابندی ہٹائی جائے۔
ایمل ولی خان
صدر عوامی نیشنل پارٹی
#SarkarKiCensorGardi
صوابی: باچاخان کے دیرینہ ساتھی اور خدائی خدمتگار عبدالعزیز خان (مرحوم) کے پوتے اورپختون سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے سابق صدر عبدالرحمان خان کی پہلی برسی کی مناسبت سے نڑیوالہ پختو ٹولنہ کے زير اہتمام زیدہ میں تقریب۔ تقریب سے رکن مرکزی کمیٹی ادریس خان، معروف شاعر و ادیب روخان یوسفزئی، ڈاکٹر سراج کمال اور دیگر خطاب کررہے ہیں۔
#ANP | #ANPPakhtunkhwa