کبھی کبھی انسان کسی کو اس لیے نظرانداز نہیں کرتا کہ وہ بےحس ہو گیا ہے بلکہ اس لیے کہ وہ بہت کچھ محسوس کر کے تھک چکا ہوتا ہے پھر دل چاہے یا نہ چاہے انسان اپنی عزتِ نفس کو محبت پر ترجیح دے دیتا ہے…
کچھ لوگ ہوتے ہیں جنہیں ہم معاف تو کر دیتے ہیں لیکن نا سننا چاہتے ہیں، نا دوبارا ملنا چاہتے ہیں، نا ہی دوبارہ ان سے کوئی تعلق رکھنا چاہتے ہیں، یہ نفرت بلکل بھی نہیں یہ انصاف ہوتا ہے ہمارا خود اپنی ذات کے ساتھ..!!🥀
چھوڑ کر جانے والوں کو پرسکون نظروں سے دیکھيں اور آنے والی مشکلات کا ایک پُر اسرار خاموشی سے استقبال کريں تو جان لیں کہ اب آپ پختگی کے سب سے اعلی درجے پر فائز ہیں…
رائیگانی، پچھتاوا ، رسوائی ، خوابوں کا بکھرنا اور نجانے کتنے ہی لمحے سخت گزرے ہوں
ان سب کا ملال ایک ساتھ دل پر اتر جائے تو ہم نہیں جانتے ان کو بیان کرنا ہے
یا اس پر آنسوں بہانے ہیں ۔
اور انسان نہیں جانتا اللّٰہ کب کہاں اور کس طرح اپنے بندے کو اپنے بندوں کے شر سے بچاتا ہے۔
ہم صرف تعلق ٹوٹتا دیکھتے ہیں مگر اس سے جڑا شر نہیں جانتے۔ مگر وہ "ربّ "خوب جانتا ہے۔
کیونکہ وہ بڑا جاننے والا ہے سینوں کے اندر چھپے رازوں کو بھی اور انسانوں کی نیتوں کو ۔۔۔!!
بیشک💞