﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔
﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾
مجھ سے نفرت کرتے کرتے تُو بھی مجھ سا ہو گیا
شکریہ اے شخص ! میرا بوجھ ہلکا ہو گیا
چند ہی رعنائیاں ہیں اس جہانِ خاک میں
دل ہوا، دریا ہوا یا اس کا چہرہ ہو گیا
راز احتشام
#قومی_زبان
یوں گنگناؤ کہ جیسے تمھیں کوئی سن نہیں رہا۔۔
یوں محبت کرو جیسے تمھارا دل کبھی کسی نے توڑا ہی نہ ہو
رقص ایسےکروکہ جیسے تمھیں کوئی دیکھ نہیں رہا۔
اور زندگی ایسے جیو جیسے زمین پہ جنت ہے۔
#قومی_زبان
میں اِک غزل جو مکمل نہ ہوئی تجھ سے
تُو اِک نظم ہے جسے عمر بھر لکھا میں نے
میں وہ خوشی جو تجھے راس ہی نہ آئی
تُو ایسا درد جسے عمر بھر سہا میں نے.
#قومی_زبان