چین: صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطاءالحق درویش کا مفتی قاسم بجلی گھر صاحب سے تعزیت
مولانا بجلی گھر رح کے بیٹے اور مفتی قاسم بجلی گھر کے بھائی مولانا محمد اسماعیل کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔
میں سوگوار خاندان سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
مرحوم ایک نیک، متقی اور دین کی خدمت کرنے والے انسان تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی علم پھیلانے، دین کی تبلیغ اور لوگوں کی رہنمائی میں گزار دی۔ ان کے جانے سے دینی حلقوں میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان پر رحم کرے اور جنت میں بلند مقام عطا فرمائے۔ اللہ گھر والوں کو صبر دے اور اس غم کو آسانی سے برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین۔
برطانوی ہائی کمیشن کراچی کے وفد کی سومرو ہاؤس کراچی آمد
جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی کے وفد سے ملاقات
برطانوی وفد کی قیادت مسٹر سیموئیل پلیس، سیکنڈ سیکریٹری پولیٹیکل، اکانومی، برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی نے کی
برطانوی وفد میں مس ہدا اکرام، سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر سندھ/بلوچستان، برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی بھی شامل تھیں
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
جے یو آئی وفد میں قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث اور مولانا سمیع الحق سواتی سمیت دیگر رہنما شریک
جے یو آئی نے آئین، جمہوریت اور پارلیمانی بالادستی سے متعلق اپنے مؤقف سے برطانوی وفد کو آگاہ کیا
مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی قومی خودمختاری، آئینی بالادستی اور عوامی حقوق کی جدو جہد کررہی ہے ۔
جاری کردہ: میڈیا سیل جے یوآئی سندھ
#TeamJUISindh
شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس شہید کردیئے گئے،
ان للہ وانا الیہ راجعون۔۔
شیخ کی شہادت کی خبر نے دل انتہائی رنجیدہ کردیا ہے،
یہ بدترین دہشتگردی ہے،منبر و محراب ،مسجد و مدرسہ اور مرکز اسلام پر حملہ ہے،وہ ایک عظیم خادم قرآن و سنت تھے،قرآن وسنت کا ایک عظیم چراغ بجھا دیاگیا،اس سانحہ عظیم پر تعزیت کیلئے الفاظ نہیں، یہ امت کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔
کیا صوبائی، وفاقی حکومتیں ،سیکیورٹی ادارے،انٹلی جنس ایجنسیاں بتا سکتی ہیں کہ خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کب ختم ہوگی؟؟؟؟علماء، قبائلی مشران سے لیکر چھوٹے بچوں تک کوئی بھی دہشتگردوں سے محفوظ نہیں۔
اللہ تعالٰی شیخ ادریس شہید کی شہادت قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔
شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس کی المناک شہادت کی خبر دل کو چیر نے والی ہے۔
یہ سانحہ نہ صرف ان کے خاندان بلکہ،ملک،عالم اسلام او اہل علم کےلئے رنج وغم کا باعث ہے۔
اناللہ وانا الیہ راجعون۔
اعلان جنازہ
ممتاز عالم دین شیخ محمد ادریس چارسدہ کے علاقہ اتمانزئی میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔
ان کی نماز جنازہ آج 5 مئی 2026ء بروز منگل سہ پہر 5:30 بجے ان کی آبائی گاؤں ترنگزئی ضلع چارسدہ میں اداء کی جائے گی۔
انا اللہ و انا الیہ راجیعون
شیخ صاحب صبح صبح کو رولا دیا اللہ شہادت کو قبول فرماے اللہ پاک ظالیموں کو تبا و برباد کر دے
😭😭😭😭😭جس نعمت کی ناقدری کی جائے وہ اللہ چھین لیتا ہے۔
💔😭
شیخ ادریس صاحب شہید 😭💔
واقعہ اتمانزئی کے علاقے میں پیش آیا جہاں گھات لگا کر بیٹھے حملہ آوروں نے مولانا محمد ادریس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
https://t.co/io0nHAlWgC
#AajNews#Charsadda#molanaidrees
ممتاز عالم دین اور جے یو آئی سربرہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مولانا شیخ محمد ادریس آج چارسدہ میں ایک قاتلانہ حملے میں شہید کردیے گئے ہیں۔
شیخ ادریس صاحب مدرسہ حقانیہ میں سنئیر مدرس تھے، ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں، ممتاز عالم دین مولنا شیخ حسن جان مرحوم کے داماد تھے۔
چارسدہ کی معروف مذہبی شخصیت، سابق رکن صوبائی اسمبلی اور شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی بے دردی سے شہادت ایک انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔ اس دلخراش سانحے پر اہلِ خانہ اور تمام لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال لمحۂ فکریہ ہے۔ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے، مگر مسلسل ایسے واقعات حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ اس سفاکانہ قتل میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔