معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ محمد سلیم بلوچ کے زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حیدرآباد ریجن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حیدرآباد ریجن میں جاری اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی محمد سلیم بلوچ نے حیدرآباد ریجن کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لینڈ اور مکمل اسکیموں کی لوکل کاؤنسلز کو سپردگی سمیت تمام مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت دی۔
ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس کمپلین سیل میں عوامی شکایات کی سماعت کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے موصول ہونے والی درخواستوں، شکایات اور تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں اور اداروں سے فوری رابطہ کرکے عوامی مسائل کے بروقت اور مؤثر حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
تحسین عابدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کمپلین سیل حکومتِ سندھ کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی مظہر ہے، جہاں شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جاتا ہے اور ان کے بروقت ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات کے مطابق عوامی شکایات کے فوری ازالے کو حکومت کی اولین ترجیح بنایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو بلا تاخیر ریلیف فراہم کیا جا سکے اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
تحسین عابدی نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے عوام دوست وژن اور قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفۂ خدمت کی روشنی میں سندھ حکومت شفافیت، جوابدہی، عوامی خدمت اور بہترین طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کلثوم بائی والیکا اسپتال میں رپورٹ ہونے والے ایچ آئی وی کیسز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ محنت سعید غنی، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کلثوم بائی والیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کیسز پر زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کو سیسی کے زیرِ انتظام کلثوم بائی والیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کیسز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کے لیے بلا تعطل علاج، ادویات اور طویل المدتی بحالی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایچ آئی وی متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کے علاج، فلاح اور بحالی کے لیے 2 ارب روپے کا اینڈومنٹ فنڈ قائم کر دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جہاں بھی غفلت یا بدانتظامی ثابت ہوئی، وہاں مکمل احتساب کیا جائے گا۔ بچوں ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی زندگیاں انتہائی قیمتی ہیں، طبی اصولوں میں کسی بھی کوتاہی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔
فٹبال ورلڈ کپ شائقین کے لیے سندھ حکومت کا بڑا اعلان، مختلف شہروں میں بڑی اسکرینز نصب کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت کے محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان نے فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل میچز شائقین کو بڑی اسکرینز پر دکھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں سندھ کے مختلف ڈویژنوں اور اضلاع میں بڑی اسکرینز نصب کی جائیں گی تاکہ عوام اجتماعی ماحول میں عالمی مقابلوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔
وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے ضلع ملیر میں شرافی گوٹھ کے یوتھ ڈولپمینٹ سینٹر میں 15 اور 16 جولائی کو سیمی فائنل جبکہ 20 جولائی کو فائنل میچ بڑی اسکرین پر نشر کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ شہید بینظیر آباد میں صمدیہ ہوٹل (ہاشم ٹاؤن)لاڑکانہ کےکھڑا کمپلیکس، حیدرآباد میں سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل اور میرپورخاص کے گاما اسٹیڈیم میں بھی سیمی فائنل اور فائنل میچز بڑی اسکرینز پر دکھائے جائیں گے۔
سردار محمد بخش خان مہر کے مطابق سکھر کے میونسپل اسٹیڈیم میں سیمی فائنل اور فائنل دونوں میچز بڑی اسکرین پر نشر کیے جائیں گے، جبکہ روہڑی فٹبال گراؤنڈ میں فائنل میچ شائقین کے لیے بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گھوٹکی کے سردار علی محمد خان مہر اسپورٹس کمپلیکس میں تینوں میچز بڑی اسکرین پر دکھائے جائیں گے،جبکہ ٹھٹہ اسپورٹس کمپلیکس میں بھی فٹبال ورلڈ کپ کے میچز بڑی اسکرین پر نشر کیے جائیں گے۔
وزیر کھیل سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹبال ورلڈ کپ جیسے عالمی ایونٹس کو اجتماعی طور پر دیکھنے سے کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کے جذبے اور صوبے میں فٹبال کلچر کو مزید تقویت ملے گی۔
Sindh Government is producing high-quality film projects to showcase Sindh and Pakistan’s culture, heritage, tourism, and social values to global audiences through modern digital platforms.
The Sindh Infectious Diseases Hospital & Research Centre (SIDH&RC) in Karachi stands as Pakistan’s first dedicated infectious diseases hospital and a state-of-the-art public healthcare facility committed to combating complex infectious diseases.
The hospital seamlessly integrates world-class clinical care with advanced medical research, providing specialized treatment and innovative solutions in the field of infectious diseases.
SIDH&RC delivers 100% free-of-cost, high-quality medical care to all patients, reflecting the Sindh Government’s vision of ensuring accessible and quality healthcare for everyone.
#PakistansFirstInfectiousDiseasesHospital
#SindhHealthCare
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی کے درمیان مزارِ قائد اور نیشنل لائبریری کے امور پر اہم اجلاس ہوا، جس میں قومی ورثے کے اداروں کے تحفظ اور انتظامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں مزارِ قائد آنے والے شہریوں اور سیاحوں کے لیے سہولیات اور رسائی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ کو قائداعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کی آئینی ذمہ داریوں اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ مزارِ قائد کے اطراف سکیورٹی مزید مؤثر بنانے اور دیکھ بھال کے لیے وسائل فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں لیاقت میموریل لائبریری اور نیشنل لائبریری کے درمیان انتظامی امور کے حل کے لیے قانونی طریقہ کار اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مزارِ قائد اور عوامی لائبریریاں قومی اثاثے ہیں، ان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ مزارِ قائد ہماری قومی شناخت اور ورثے کی علامت ہے، سندھ حکومت مزارِ قائد کے تحفظ، دیکھ بھال، خوبصورتی اور سکیورٹی کے لیے مکمل تعاون جاری رکھے گی۔
The New OPD Block at NICVD Karachi is dedicated to providing quality, free cardiac healthcare for all. To date, more than 261,000 patients have received medical care, over 22,157 echocardiograms have been performed, and 234,900 laboratory tests have been conducted. These milestones reflect the Sindh Government's ongoing commitment to delivering accessible, high-quality healthcare to every citizen.
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کی مؤثر پالیسیوں، ترقیاتی منصوبوں اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث سندھ معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کا گیٹ وے بنتا جا رہا ہے۔ صوبے میں جاری اور مجوزہ میگا منصوبے جدید انفراسٹرکچر کی بنیاد رکھیں گے، روزگار، صنعت، تجارت اور عوامی سہولیات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ کی کاوشوں سے سندھ جدید، خوشحال اور سرمایہ کاری کا مرکز بننے جا رہا ہے۔ شفاف طرزِ حکمرانی، جدید پالیسیوں، ون ونڈو سہولت اور سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول کی فراہمی کے باعث ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ ایس تھری سیوریج منصوبہ، دھابیجی اسپیشل اکنامک زون، ایس بس اور جدید اسمارٹ سرویلنس سسٹم جیسے میگا منصوبے ترقی کی تاریخ رقم کریں گے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کراچی کے لیے 100 ارب روپے سے زائد کے جامع ترقیاتی پیکیج پر بھی کام کر رہی ہے۔ جامع ترقیاتی پیکیج کے تحت سڑکوں، پلوں، پانی کی فراہمی، سیوریج، برساتی پانی کی نکاسی اور دیگر شہری انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ میڈیکل سٹی منصوبہ سندھ کو صحت کے شعبے میں ایک جدید مرکز بنانے کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ میڈیکل سٹی منصوبے سے عالمی معیار کی طبی سہولیات، تحقیق اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نئے صنعتی زونز اور سرمایہ کاری کے کلسٹرز کے قیام سے مقامی صنعت کو وسعت، نئی سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ شہری انفراسٹرکچر، پانی، سیوریج اور بارش کے پانی کی نکاسی کے نئے منصوبے کراچی سمیت سندھ کے دیگر بڑے شہروں کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی و نجی شراکت داری کے تحت 109 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، جو صوبے کی ترقی، روزگار، سرمایہ کاری اور عوامی فلاح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت وعدوں کے بجائے عملی کارکردگی پر یقین رکھتی ہے۔
سینئر وزیر کہنا تھا کہ سندھ ترقی، سرمایہ کاری اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہے، آنے والے برسوں میں ملک کی اقتصادی ترقی میں مزید مؤثر کردار ادا کرے گا۔
محکمہ تعلیم میں ستانوے ہزار اساتذہ کی بھرتیاں مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کی گئیں۔ یہ حکومت سندھ کے شفاف نظامِ بھرتی کا واضح ثبوت ہے۔ کراچی سے کشمور اور شکارپور تک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید سڑکوں کا جال بچھایا گیا، جن میں کراچی-ٹھٹھہ روڈ، حیدرآباد-میرپورخاص روڈ، جھرک-ملاکاتیار برج اور گھوٹکی-کندھ کوٹ برج جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب
موٹر سائیکل فیول سبسڈی شفاف انداز میں فراہم کی گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا۔ سندھ حکومت نے موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن بھی مفت کی۔ حیدرآباد سکھر موٹروے کی جلد تکمیل کے لیے سندھ حکومت نے 4.88 بلین روپے کی برج فنانسنگ کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی سے خطاب
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کورٹ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک تھا۔ وزیرِ داخلہ نے کورٹ میں پیش آنے والے واقعے پر ایکشن لیا، موقع پر موجود دو پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرے گی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔
ترجمان سندھ حکومت مصطفیٰ عبداللہ بلوچ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم چیف منسٹرز پبلک کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات سن کر ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی مختلف نوعیت کی شکایات کو سنا گیا اور متعلقہ محکموں کو فوری طور پر مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر چیف منسٹرز پبلک کمپلینٹ سیل میں شکایات کے حل کا مؤثر نظام قائم کیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ ٹیلیفونک رابطوں کے ذریعے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کے مسائل گھر بیٹھے حل کیے جا سکیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیوٹا و چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند کی زیرِ صدارت اسٹیوٹا کے 36ویں بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران اسٹیوٹا کے مختلف انتظامی، تعلیمی اور اصلاحاتی ایجنڈاز پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اس موقع پر جنید بلند نے کہا کہ اسٹیوٹا میں جدید تقاضوں کے مطابق اصلاحات ناگزیر ہیں اور ادارے کو مزید فعال، شفاف اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو معیاری ٹیکنیکل و ووکیشنل تعلیم فراہم کرنا اسٹیوٹا کی اولین ترجیح ہے تاکہ انہیں ہنر، روزگار اور بہتر مستقبل کے مواقع میسر آ سکیں۔
وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ بار کونسل میں “وال آف پیس اینڈ صوفی ازم” کا افتتاح کردیا۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر صوفیاء کے پیغامِ محبت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ دھرتی صوفیوں اور امن کا گہوارہ ہے، جہاں ہمیشہ محبت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “وال آف پیس اینڈ صوفی ازم” کا قیام بھائی چارے اور رواداری کی روشن علامت ہے، اور اس کے افتتاح سے سندھ بار کونسل میں ایک خوبصورت روایت کا آغاز ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی پہچان امن، محبت اور صوفیاء کے پیغام سے ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بی آر ٹی ریڈ لائن کا تفصیلی جائزہ لیا اور حکام سے بریفنگ لی، وزیراعلی سندھ نے اسلامیہ کالج سے کامران چورنگی تک بی آر ٹی منصوبے کے جاری کام کا معائنہ کیا اور منصوبہ جلد مکمل کرنے اور ٹریفک کوریڈور کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے زیرِ تعمیر عظیم پورہ فلائی اوور کا بھی دورہ کیا، جہاں میئر کراچی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فلائی اوور کا 65 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور 15 جون تک تکمیل کا ہدف مقرر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کم سے کم رکھنے کے لیے کام دن رات جاری ہے اور ڈیڈ لائن تک مکمل کر لیا جائے گا، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ عوام کو جلد از جلد سہولت فراہم کرنے کے لیے منصوبے کو ڈیڈ لائن سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔