کیا کرے میری مسیحائی بھی کرنے والا
زخم ہی یہ مجھے لگتا نہیں بھرنے والا
اُس کو بھی ہم تیرے کُوچے میں گزار آئے ہیں
زندگی میں وہ جو لمحہ تھا سنورنے والا
پروین شاکر
#قومى_زبان
تُو نبھائے گا مگر بات! نبھانے کی نہیں
بات ایسی ہے کسی کو بھی بتانے کی نہیں
کیا بتائیں کہ تجھے دوست ہمارے دل پر
اب کے وہ چوٹ لگی ہے جو دِکھانے کی نہیں
مجھ سے کل رات محبت پہ ہوئی ایک غزل
غزل ایسی ہے کسی کو بھی سُنانے کی نہیں!
تیری حدوں میں فاصلہ بھی گھٹ کے رہ گیا
میں پھول تھا مسافتوں میں بٹ کے رہ گیا
مجھ کو اکیلا چھوڑنے والوں کی بھیڑ میں
دیکھا تمہارا نام تو دل کٹ کے رہ گیا...!.
#قومی_زبان
@UrduVirsa ایک بس تو ہی نہیں مجھ سے خفا ہو بیٹھا
میں نے جو سنگ تراشا وہ خدا ہو بیٹھا
شکریہ اے مرے قاتل، اے مسیحا میرے
زہر جو تونے دیا تھا وہ دوا ہو بیٹھ
🥀❤️🥀
@UrduVirsa قرب کے نہ وفا کے ہوتے ہیں
جھگڑے سارے انا کے ہوتے ہیں
بات نیت کی صرف ہے ورنہ
وقت سارے دُعا کے ہوتے ہیں
بھول جاتے ہیں ۔۔۔۔۔ مت برا کہنا
لوگ پُتلے خطا کے ہوتے ہیں
وە بظاہر جو کچھ نہیں لگتے
اُن سے رشتے بلا کے ہوتے ہیں
وە ہمارا ہے اِس طرح سے فیض
جیسے بندے خُدا کے ہوتے ہیں
کہ جس کو عشق ہو جائے__!!
بھلا کیسے وہ سوئے گی__!!
کبھی مسکائے گی چھپ چھپ
کبھی تکیا بھگوئے گی___!!
اور بڑے نادان ہو تم تو__!!
زرا سمجھا کرو باتیں____!!
گلے مل کر جو روتی ہے___!!
بچھڑ کر کتنا روئے گی __!!